دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabi ki Infiradi koshish | صحابی کی انفرادی کوشش

book_icon
صحابی کی انفرادی کوشش

ترجمۂ کنز الایمان : اور تم میں ایک گروہ ایسا ہونا چاہیے کہ بھلائی کی طرف بلائیں اور اچھی بات کا حکم دیں اور بُری سے منع کریں اور یہی لوگ مُراد کو پہنچے ۔

ہر ایک اپنے اپنے منصب کے مطابق نیکی کی دعوت دے :

مُفَسِّرِ شَھِیر، حکیمُ الامَّت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان تفسیرِ نعیمی میں اِس آیتِ کریمہ کے تحت فرماتے ہیں : اے مُسلمانو! تم سب کو ایسا گروہ ہونا چاہیے یا ایسی تنظیم بنو یا ایسی تنظیم بن کر رہو جو تمام ٹَیڑھے (یعنی بگڑے ہوئے ) لوگوں کو خَیر (یعنی نیکی) کی دعوت دے ، کافِروں کو ایمان کی، فاسِقوں کو تقوے کی، غافِلوں کو بیداری کی، جاہِلوں کو علم و معرِفت کی، خشک مِزاجوں کو لَذَّتِ عِشق کی، سَونے والوں کو بیداری کی اور اچّھی باتوں ، اچھّے عَقِیدوں ، اچھّے عَمَلوں کا زَبانی، قَلَمی، عَمَلی، قُوّت سے ، نَرمی سے (اور حاکم اپنے محکوم و ماتَحت کو) گرمی سے حکم دے اور بُری باتوں ، بُرے عقیدوں ، بُرے کاموں ، بُرے خیالات سے لوگوں کو (اپنے اپنے مَنصَب کے مطابق) زَبان، دِل، عمل، قَلَم، تلوار سے رَوکے ۔ مزید فرماتے ہیں : سارے مُسلمان مُبلِّغ ہیں ، سب پر ہی فرض ہے کہ لوگوں کو اچھی باتوں کا حُکم دیں اور بُری باتوں سے روکیں ۔ [1]کچھ آگے  چل کر حضرتِ قِبلہ مُفتی صاحِب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے بخاری شریف کی یہ حدیثِ پاک نَقل کی ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبُوَّت، مَخْزَنِ جُود و سخاوت، پیکرِ عَظَمت و شرافت، مُحسنِ اِنسانیَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : بَلِّغُوْا عَنِّیْ  وَلَوْ اٰیَۃً یعنی میری طرف سے پہنچا دو اگر چِہ ایک ہی آیت ہو ۔ [2]

میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا دوں

ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی

افضل عمل وہ ہے جس کا فائدہ دوسروں کو پہنچے :

مُفَسِّرِ شَھِیر، حکیمُ الامَّت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان مزید فرماتے ہیں : ’’اسلام میں تبلیغ بڑی اَ ہَم عبادت ہے کہ تمام عبادتوں کا فائدہ خود اپنے کو (یعنی اپنی ذات کو) ہوتا ہے مگر تبلیغ کا فائدہ دوسروں کو بھی ۔ ’’ لازِم‘‘ (یعنی صرف اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے والے عمل) سے ’’متعدی‘‘ (ایسا عمل جو دوسروں کو بھی فائدہ دے وہ) افضل ہے ۔ ( روایت میں ہے کہ) کسی نے حضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے پوچھا کہ بہترین بندہ کون ہے ؟ فرمایا : اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا، صلۂ رِحمی (یعنی رشتے داروں کے ساتھ اچّھاسُلوک) کرنے والا، اچھی باتیں بتانے والا اور بُرائیوں سے روکنے والا ۔ [3]

حضرتِ سیِّدُناحَسَن (بصری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی) فرماتے ہیں کہ ’’جو اچھی باتوں کا حکم دے ، برائیوں سے روکے وہ اللہ تعالیٰ کا بھی خلیفہ ہے ، اُس کے رسول (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ) کا بھی اور اُس کی کتاب (یعنی قرآنِ کریم) کا بھی ۔ ‘‘ (حدیثِ پاک میں ہے ) اگر مسلمانوں نے تبلیغ چھوڑ دی تو اُن پر ظالم بادشاہ مسلط ہوں گے اور اُنکی دعائیں قَبول نہ ہوں گی ۔ [4]

امیر المومنین حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر صِدّیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ اے لوگو! بھلائی کا حکم دو ، بُرائی سے منع کرو تمہاری زندَگی بخیر گزرے گی ۔ امیر المومنین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں کہ تبلیغ بہترین جہاد ہے ۔ [5]جیسے تبلیغ کرنا بہترین عبادت ہے ایسے ہی تبلیغ چھوڑ دینا بدترین جُرم اور چھوڑنے والا ذلیل وخوار ۔ [6]

نیکی کی دعوت کے بنیادی ارکان

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! نیکی کی دعوت کے تین بنیادی ارکان ہیں :

(۱) دَاعِی : یعنی دعوت دینے والا کون ہے ؟

(۲) مَدْعُو : کس کو دعوت دی جا رہی ہے ؟

(۳) دَعْوَت : یعنی وہ دعوت کیسی ہے ؟

ان تینوں ارکان میں سب سے زیادہ اہمیت داعی کی ہے کیونکہ نیکی کی دعوت کے الفاظ خواہ کتنے ہی پر کشش کیوں نہ ہوں اگر دعوت دینے والے کا طریقِ دعوت درست نہ ہو یا وہ جس کو دعوت دے رہا ہے اس کی سوجھ بوجھ کے مطابق اپنی بات سمجھانے کی قدرت نہ رکھتا ہو تو اس کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں ۔ لہٰذا مبلغ و داعی کی کامیابی اسی میں ہے کہ ہر کوئی پکار اٹھے کہ اس نے نیکی کی دعوت دینے کا حق ادا کر دیا ۔ مگر ان ارکان کی تفصیل جاننے سے پہلے آئیے دیکھتے ہیں کہ حضرت سَیِّدُنا مُصْعَبْ بِنْ عُمَیْر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے کس طرح اسلام کی دعوت عام کی تا کہ ان کی سیرتِ طیبہ کی روشنی میں مبلغین مذکورہ ارکان کی اہمیت و افادیت وغیرہ جان کر دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا سکیں ۔ چنانچہ،

انفرادی کوشش :

مروی ہے کہ جب حضرت سَیِّدُنا مُصْعَبْ بِنْ عُمَیْر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ مدینہ منورہ پہنچے تھے تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے قبیلۂ بنی غنم کے سردار حضرت سیِّدُنا اَسْعَد بِن زُرَارَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے ہاں قیام فرمایا اور ان کی معاونت سے نیکی کی دعوت عام کرنے لگے ۔

ایک دن حضرت سَیِّدُنا اَسْعَد بِن زُرَارَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اپنے معزز مہمان حضرت سَیِّدُنا مُصْعَبْ بِنْ عُمَیْر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے ساتھ قَبِیْلَہ بَنُو عَبْدُ الْاَشْھَل اور بَنُو ظَفر کے چند افراد پر اِنفرادی کوشش کرنے کے لئے گھر سے نکلے اور قبیلہ بَنِی ظَفر کے ایک باغ میں داخل ہو کر مَرَق نامی کنوئیں کے پاس جا کر بیٹھ گئے ۔ انہیں دیکھ کر نو مسلم ان کے گرد جمع ہو گئے ، ان



[1]     تفسیر نعیمی،  ج۴ ، ص۷۲، بتغیر

[2]     بُخاری، کتاب احادیث الانبیاء، باب ما ذکر عن بنی اسرائیل، الحدیث : ۳۴۶۱، ج۲، ص۴۶۲

[3]     الزھد الکبیر للبیھقی، الحدیث : ۸۷۷، ص۳۲۷

[4]     روح المعانی، ج۴، ص۳۲۶

[5]     تفسیرِ کبیر، ج۳، ص۳۱۶

[6]     تفسیرِ نعیمی، ج۴، ص۷۲، بِتَغَیُّر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن