30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
برداشت نہیں کر سکتی اور تیری یاد میں ہر لمحہ تڑپا و رویا کرتی ہوں اور تو ہے کہ کبھی حبشہ چلا جاتا ہے اور کبھی یثرب [1] (مدینہ طیبہ) ۔ تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا : اے میری ماں ! تم سب گھر والے مجھے اپنے پیار کا واسطہ دیکر دین اسلام چھوڑنے کے لیے ورغلانا چاہتے ہو مگر یاد رکھو میں اپنے دین پر ہی قائم رہوں گا ۔ ماں نے بیٹے کا یہ عزم دیکھا تو اسے پھر سے گھر میں قید کرنے کے متعلق سوچنے لگی ادھر حضرت سَیِّدُنا مُصْعَبْ بِنْ عُمَیْر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بھی ماں کے ارادوں کو بھانپ گئے اور فرمایا : اے میری ماں ! اگر تو نے مجھے قید کرنے کے متعلق سوچا تو دیکھ لینا کہ جو بھی میرے نزدیک آئے گا میں اس کی جان لینے سے بھی دریغ نہیں کروں گا ۔ ماں اپنے بیٹے کو بخوبی جانتی تھی کہ اس کا یہ بیٹا جب کوئی ارادہ کر لیتا ہے تو کبھی پیچھے نہیں ہٹتا ۔ چنانچہ اس کی یہ بے باکی دیکھ کر بالکل مایوس ہو گئی اور بولی : جا یہاں سے چلا جا، تیرا اس گھر سے کوئی واسطہ نہیں ۔ یہ کہا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی ۔
حضرت سَیِّدُنا مُصْعَبْ بِنْ عُمَیْر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ چونکہ ایک منجھے ہوئے مبلغ تھے چنانچہ ماں کو روتا دیکھ کر بھی ان کے قدموں میں لڑکھڑاہٹ پیدا نہ ہوئی بلکہ اپنی ماں کو کفر کے اندھیروں سے اسلام کے اجالوں میں لانے کے لیے اس پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے کچھ یوں اسلام کی دعوت پیش کی : ”اے میری ماں ! یہ نہ سمجھنا کہ مجھے تجھ سے محبت نہیں ، میں تجھ سے بہت پیار کرتا ہوں مگر میرے اور تمہارے درمیان کفر کی دیوار حائل ہے ، اے کاش! تو اس دیوار کو گرا کر یہ گواہی دیدے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس کے خاص بندے اور رسول ہیں ۔ “ مگر صبح نور کا اجالا دیکھنا ماں کی قسمت میں نہ تھا چنانچہ بولی : ستاروں کی قسم! میں کبھی تیرے دین میں داخل نہ ہوں گی کہ میرے لوگ میری ہی رائے کی تذلیل کرنے لگیں اور مجھے کم عقل جانیں بلکہ میں تجھ سے اور تیرے دین سے ہمیشہ کے لیے منہ موڑ لوں گی اور اپنے ہی دین پر قائم رہوں گی ۔ ماں کی یہ بات سن کر حضرت سَیِّدُنا مُصْعَبْ بِنْ عُمَیْر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ دل برداشتہ ہو گئے اور ہمیشہ کے لیے اس گھر سے ناطہ توڑ کر چل دئیے ۔ [2]
اس کے بعد حضرت سَیِّدُنا مُصْعَبْ بِنْ عُمَیْر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ذی الحج، محرم اور صفر تین ماہ محسنِ کائنات، فخر موجودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں گزارے اور ماہِ ربیع النور میں سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ہجرت سے بارہ دن قبل مدینہ منورہ روانہ ہوئے تا کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آمد پر بھرپور استقبال کی تیاریاں فرما سکیں ۔ [3]تاریخ گواہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مدینہ منورہ آمد پر اہل مدینہ نے جس شاندار طریقے سے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا استقبال کیا وہ محتاجِ بیان نہیں ۔ بے شک اہل مدینہ کے دلوں میں عشقِ مصطفے ٰ کی شمع فروزاں کرنے میں حضرت سَیِّدُنا مُصْعَبْ بِنْ عُمَیْر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ایک اہم کردار ادا کیا تھا ۔
حضرت سَیِّدُنا مُصْعَبْ بِنْ عُمَیْر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی تبلیغی سرگرمیوں پر ایک نظر
زندگی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی انمول نعمت ہے جس کو باقی رکھنے کے لیے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے انسان کو بے شمار لوازماتِ حیات (ضروریاتِ زندگی) سے نوازا اور چونکہ انسان جسم و روح کا ایک حسین مرکب ہے ، لہٰذا ان دونوں عناصر کی دیکھ بھال اور تندرستی و صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ان کی ضروریات کے مطابق انہیں بے شمار نعمتوں سے نوازا گیا ۔ جسم ظاہر تھا تو اس کے لیے نعمتیں بھی ظاہری و مادّی عطا فرمائی گئیں اور روح ایک باطنی شے تھی تو اس کے لیے نعمتیں بھی باطنی ہی عطا فرمائی گئیں ۔ انسانی جسم رُوح کے لیے ایک قید خانے کی طرح تھا، آگ، پانی، ہوا اور مٹی سے بننے والے جسم کی بقا وصحت کے لوازمات و ضروریات بھی انہی اشیا پر منحصر تھے مگر یہ بہت جلد دُنیاوی بھول بھلیوں میں کھو گیا اور دنیاوی آلائشوں کا شکار ہونے کی وجہ سے روح سے غافل ہو کر بتدریج رحمتِ خداوندی سے دور ہوتا چلا گیا اور اس پر آہستہ آہستہ گمراہی و ضلالت کی دبیز (موٹی) تہیں چڑھنے لگیں چنانچہ اس جسم و روح کے رشتے کو استوار رکھنے کے لیے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنے کچھ خاص بندے یعنی انبیاورسل بھیجے تا کہ وہ اس خاکی پیکر (جسم) کو جسم و روح کی طہارت و پاکیزگی کے اصول و قوانین سکھائیں ، اسے زندگی کی حقیقت سے روشناس کرائیں اور جینے کا اصلی ڈھنگ بتائیں تا کہ روزِ قیامت انسان یہ عذر نہ پیش کر سکے کہ اسے پاکیزگی و طہارت اور راہِ حق و صداقت کا علم نہ تھا جس کی وجہ سے وہ آلائشِ دنیا کا شکار ہو کر گمراہی و ضلالت کی وادیوں میں بھٹکتا رہا ۔ جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے :
رُسُلًا مُّبَشِّرِیْنَ وَ مُنْذِرِیْنَ لِئَلَّا یَكُوْنَ لِلنَّاسِ عَلَى اللّٰهِ حُجَّةٌۢ بَعْدَ الرُّسُلِؕ- (پ۶، النساء : ۱۶۵)
ترجمۂ کنز الایمان : رسول خوشخبری دیتے اور ڈر سناتے کہ رسولوں کے بعد اللہ کے یہاں لوگوں کو کوئی عذر نہ رہے ۔
رسولوں اور انبیائے کرام کا یہ سلسلہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مبعوث ہونے تک جاری رہا ۔ بالآخر اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی امت کو وہ مکمل نظامِ حیات عطا فرمایا جو نہ صرف لوگوں کے مزاج اور ضروریات کے لیے کافی و شافی تھا بلکہ اسے رہتی دنیا تک قائم و دائم بھی رہنا تھا ۔
پوری دنیا کے لوگوں کی اصلاح اور ان تک نیکی کی دعوت پہنچانے کے لیے اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے حضور نبی پاک، صاحبِ لَوْلاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اُمت کو حکم دیا کہ جس دین کو میرے محبوب نے تم تک پہنچایا ہے اب اسے دوسروں تک پہنچانا تمہاری ذمہ داری ہے ۔ چنانچہ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 616 صَفحات پر مشتمل کتاب، ’’ نیکی کی دعوت‘‘ صَفْحَہ 30 پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نقل فرماتے ہیں کہ پارہ4 سورۂ آلِ عمران کی آیت نمبر 104 میں اِرشاد ہوتا ہے :
وَ لْتَكُنْ مِّنْكُمْ اُمَّةٌ یَّدْعُوْنَ اِلَى الْخَیْرِ وَ یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِؕ-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ(۱۰۴) (پ۴، آل عمران : ۱۰۴)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع