دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabi ki Infiradi koshish | صحابی کی انفرادی کوشش

book_icon
صحابی کی انفرادی کوشش

بھینی بھینی خوشبو اسے بڑی پسند تھی [1]اور اب حال یہ ہے کہ والدین نے اپنے سینے پر پتھر رکھ کر اپنے لختِ جگر کو اندھیرے کمرے میں قید کر دیا ہے اور ہر طرح اس کوشش میں مگن ہیں کہ کسی طرح ان کا لختِ جگر دن کے اجالے سے دور رہے ۔ درحقیقت آشوبِ چشم کی دائمی بیماری (یعنی کفر و شرک) نے اس نوجوان کے والدین کو اندھیرے کا عادی بنا رکھا تھا، ان کی آنکھیں سورج کی روشنی برداشت نہیں کر سکتی تھیں اور یہ نادان اپنے تندرست لختِ جگر کو بھی اپنی طرح آشوبِ چشم کا مریض جان کر روشنی سے بچا رہے تھے اور یہ نہیں جانتے تھے کہ ان کا جگر گوشہ جن کے دامنِ کرم سے وابستہ ہے وہ تو طبیبوں کے طبیب، ربّ ذو الجلال کے حبیبِ لبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہیں ۔

آنکھ والا تیرے جوبن کا تماشا دیکھے

دیدۂ کور کو کیا آئے نظر کیا دیکھے

قید و بند کی صعوبتیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دیوانے کی دیوانگی میں کمی کے بجائے مزید اضافے کا باعث بنیں کیونکہ وہ پروانہ جانتا تھا کہ اس کی آنکھوں میں جس ہستی کے جمالِ جہاں آرا (دنیا کو آراستہ کرنے والے نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حسن و جمال) کی صورت بسی ہوئی ہے اس میں حسن اور جمال و زیبائی کی تمام دل ربائیاں خالق نے جمع فرما دی ہیں تا کہ جو بھی دیوانہ اس بارگاہِ جمال میں آئے تو ایسا کھو جائے کہ بس یہیں کا ہو کر رہ جائے ۔

مکتبِ عشق کا دستور نرالا دیکھا

اس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا

محبتوں کی زنجیریں ٹوٹ گئیں :

جب شمع توحید و رسالت کے پروانوں پر کفر و شرک کے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے اہل مکہ کا ظلم و ستم حد سے بڑھنے لگا اور تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ملاحظہ فرمایا کہ ان مظالم میں آئے روز اضافہ ہی ہوتا چلا جا رہا ہے ، سنگدل ظالموں کو ذرا ترس آتا ہے نہ کسی دوسرے شخص میں رحمت و شفقت کا جذبہ بیدار ہو کر توحید کے اِن نام لیواؤں کی نجات کا باعث بنتا ہے اور نہ خود مسلمانوں میں اتنی سکت ہے کہ وہ اپنے مظلوم بھائیوں کی داد رسی (چارہ سازی) کر سکیں تو آپ کی اجازت سے مشرکین مکہ کی شر انگیزیوں سے تنگ آ کر ظلم و ستم کی اس بستی سے ہجرت کر کے جب آپ کے جانثار غلاموں کا ایک قافلہ سوئے حبشہ روانہ ہونے لگا تو مکے کا یہ حسین نوجوان بھی والدین کی محبت اور ان کی یادوں سے ناطہ توڑ کر سوئے حبشہ چل دیا اور والدین کی بے پناہ محبت بھی اس کے پاؤں کی زنجیر نہ بنی ۔ [2]

اس نوجوان کی ماں پہلے ہی بیٹے کے قبولِ اسلام کے سبب دل برداشتہ تھی اس کے لئے بیٹے کی جدائی کی یہ خبر بجلی گرنے سے کم نہ تھی ۔ چنانچہ اس نے قسم کھا لی کہ اپنے نورِ نظر کی واپسی تک کچھ کھائے گی نہ پیے گی، رات دن کھلے آسمان تلے پڑی رہے گی یہاں تک کہ جگر کے ٹکڑے کی دید سے آنکھیں ٹھنڈی ہو جائیں ۔ آخر کار بھوک پیاس کی شدت پر تیز دھوپ نے کاری ضرب کاکام دکھایا اور اس پر بے ہوشی کی حالت بار بار طاری ہونے لگی تو اس کے دوسرے بیٹے والدہ کے منہ میں قطرہ قطرہ پانی ڈالتے رہے تاکہ کہیں اس کا دم ہی نہ نکل جائے ۔ [3]

اس نوجوان کی استقامت پر ہزاروں جانیں قربان! ماں بیٹے کی جدائی میں تڑپ رہی تھی مگر اسلام کی محبت کچھ اس طرح اس نوجوان کے دل میں سمائی کہ اس کے سامنے تمام محبتیں ہیچ ہو گئیں اور ماں کی ساری شفقتیں بھلا کر اس نے صرف اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی محبت کو اپنے دل میں بسا لیا کہ جو ماں سے ستر گنا زیادہ اپنے بندے پر شفقت فرمانے والا ہے ۔

ماں بیٹے کی فطری محبت سے انکار ممکن نہیں مگر یہ نوجوان کمالِ ایمان کے جس درجے پر فائز ہو چکا تھا اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ اس نوجوان نے حسنِ اَخلاق کے پیکر، محبوبِ رَبِّ اَکبر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے اس فرمانِ خوشبودار ”لَا يُؤْمِنُ اَحَدُكُمْ حَتَّى اَكُونَ اَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَوَلَدِهِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِينَ ۔ [4]یعنی تم میں سے کوئی اس وقت تک کامل مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اسے اس کے والدین، اولاد اور تمام لوگوں سے بڑھ کر محبوب نہ ہو جاؤں “ پر عمل کر کے شمع رسالت کے پروانوں کے لئے محبت کی ایک ایسی مثال قائم کر دی جس کے نقوش تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھے ہوئے ہیں ۔

اک قیس کو لیلٰی نے مجنوں بنایا تھا

تم نے تو جسے دیکھا دیوانہ بنا ڈالا

وطن واپسی اور دوبارہ ہجرت :

بعثت کے پانچویں سال رَجبُ المُرَجَّب میں جب امیر المومنین حضرت سیدنا عثمان غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی سربراہی میں بارہ مردوں اور چار عورتوں پر مشتمل یہ قافلہ حبشہ پہنچا تو حبشہ کے بادشاہ نجاشی نے راہِ خدا کے ان مسافروں کی خوب خیر خواہی فرمائی اور یہ تمام لوگ آزادی سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کرنے  لگے ۔ ابھی تین ماہ ہی گزرے تھے کہ انہوں نے یہ افواہ سنی : اہل مکہ نے اسلام کی حقانیت کو تسلیم کر لیا ہے اور اب مکہ میں مسلمانوں کو کوئی تکلیف نہیں ۔ وطن سے دور مہاجرین کو یہ خبر بڑی روح افزا محسوس ہوئی ۔ چنانچہ یہ سن کرحسن مصطفے ٰ کے شیدائی خود پر قابو نہ رکھ سکے اور دیدارِ نبی کی سعادتوں سے فیضیاب ہونے کے لیے فوراً بعض نے واپسی کی راہ لی اور بعض حتمی اطلاع کے انتظار میں وہیں رکے رہے اور جب راستے میں ہی انہیں حقیقت معلوم ہوئی تو بعض واپس چلے گئے اور بعض نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی یاد میں تڑپنے والے دیوانوں نے جدائی کی اذیتوں کو برداشت کرنے پر مکہ والوں کے ظلم و ستم سہنے کو ترجیح دی اور آخر مکہ مکرمہ پہنچ گئے ، ان واپس آنے والوں میں یہ حسین نوجوان بھی تھا ۔ [5]

 



[1]    الروض الانف، مصعب بن عمیر و وفد العقبۃ، ج۲، ص ۲۵۲

[2]    اسد الغابۃ، الرقم ۴۹۲۹ مصعب بن عمیر، ج۵، ص ۱۹۰

[3]    الروض الانف، مصعب بن عمیر و وفد العقبۃ، ج۲، ص ۲۵۲

[4]    بخاری، کتاب الایمان ، باب حب الرسول من الایمان ، الحدیث۱۴، ج۱، ص۱۵

[5]    الطبقات الکبریٰ لابن سعد، الرقم ۳۵ مصعب الخیر، ج۳، ص۸۶ شرح الزرقانی علی المواھب، ج۱، ص ۵۰۳ و ج۲، ص ۱۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن