دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabi ki Infiradi koshish | صحابی کی انفرادی کوشش

book_icon
صحابی کی انفرادی کوشش

کے سامنے موجود شخصیت کتنے ہی بڑے عہدے پر کیوں نہ ہو وہ قلبی طور پر ہرگز ہرگز اس کے عہدے یا منصب سے مرعوب نہ ہوں اور نہ ہی کسی قسم کی احساسِ کمتری کا شکار ہوں بلکہ بھر پور خود اعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی کوشش کریں ۔ مگر یاد رکھیں کہ ان کی انفرادی کوشش کے نتیجے میں اس شخصیت کے مدنی ماحول سے متاثر ہو جانے پر وہ خُود پسندی میں مبتلا ہونے کے بجائے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شکر ادا کریں جس نے ان کو انفرادی کوشش کی توفیق عطا فرمائی اور اس شخصیت کے دل میں مدنی ماحول کی محبت ڈالی ۔

٭… معاملہ فہمی :

حضرت سَیِّدُنا مُصْعَبْ بِنْ عُمَیْر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی انفرادی کوشش کے واقعے سے یہ مدنی پھول بھی ملتا ہے کہ مبلغ کو معاملہ فہم ہونا چاہیے ۔ یعنی جس طرح حضرت اسید بن حضیر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نیزہ تانے آتے دکھائی دیئے اور حضرت اسعد بن زرارہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے حضرت سَیِّدُنا مُصْعَبْ بِنْ عُمَیْر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو معاملے کی نزاکت کا احساس دلایا تو آپ نے حضرت اسید بن حضیر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے سخت طرزِ عمل پر جس طرح گفتگو فرمائی اگر مبلغین اسے اپنے دل کے مدنی گلدستے میں سجا لیں تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہر طرف نیکی کی دعوت کی دھومیں مچ جائیں گی ۔ چنانچہ،

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 200 صَفحات پر مشتمل کتاب، ’’ انفرادی کوشش ‘‘ صَفْحَہ 135 پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا معاملہ فہمی کے متعلق یہ فرمان نقل ہے کہ”جس کو یہ گُر مل گیا کہ کہاں کیا بولنا ہے تو وہ کامیاب ہو گیا ۔ “

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مبلغ کو معاملہ فہم ہونا چاہیے یعنی وہ جانتا ہو کہ کس وقت، کس سے کیا بات کرنی ہے ؟ مثلاً آپ کی ملاقات کسی نئے اسلامی بھائی سے ہوئی اور اس نے بتایا کہ میری ماں کو کینسر ہو گیا ہے اور آپ نے اس کی قلبی کیفیات کا لحاظ کئے بغیر اسے موت کے تصور سے ڈرانا شروع کر دیا کہ عنقریب موت آنے والی ہے اور تمہاری ماں تو بالکل قبر کے کنارے پہنچ چکی ہے وغیرہ وغیرہ تو اس قسم کی گفتگو کے بعد آپ کے بارے میں اس کے کیا تأثرات ہوں گے ؟ اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں بلکہ ہو سکتا ہے وہ زبان سے اظہار بھی کر ڈالے ۔ اس لئے ایسے موقع پر غم خواری کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیجئے اور کچھ اس طرح سے اس کی غم خواری کیجئے : ”اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو جلد از جلد شفا عطا فرمائے ، انہیں ہر آفت، دکھ اور پریشانی سے بچائے ۔ میں اجتماع میں بھی دعا کروں گا، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ۔ ۔ ۔ بلکہ ہو سکے تو آپ بھی میرے ساتھ چلئے ، دونوں بھائی مل کر دعا کریں گے ، اس کے علاوہ راہِ خدا میں سفر کرنے والوں کی دعائیں جلد قبول ہونے کی بشارت بھی دی گئی ہے ، لہٰذا! آپ بھی کوشش کر کے مدنی قافلے میں سفر اختیار کیجئے اور ڈھیروں ثواب کے حصول کے ساتھ ساتھ اپنی والدہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کیجئے ۔ “

سونے چاندی سے زیادہ حسین نصیحتیں :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر ہم نے موقع محل کے مطابق گفتگو نہ کی تو ممکن ہے کسی بے موقع بات کی وجہ سے وہ اسلامی بھائی ہم سے دور ہو جائے اور ہم فائدے کے بجائے نقصان کر بیٹھیں ۔ لہٰذا ہمیں حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی یہ پانچ نصیحتیں ہمیشہ یاد رکھنی چاہئیں ۔ چنانچہ،

حضرت سیِّدُنا مجاہد عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَاحِد  فرماتے ہیں : ’’مجھے حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے پانچ ایسی نصیحتیں فرمائیں جو سونے اور چاندی سے زیادہ حسین ہیں اور وہ یہ ہیں :  

(۱) … لایعنی معاملے میں ہر گز گفتگو نہ کرنا کہ یہی سلامتی کے زیادہ قریب ہے اور خطا و لغزش سے بے خوف مت ہو جانا ۔

(۲) … ضرورت کے معاملے میں بھی موقع ومحل دیکھے بغیر ہر گز گفتگو مت کرنا کہ بسا اوقات اپنے فائدے کے معاملے میں موقع و محل کا خیال کئے بغیر گفتگو کرنے والا بھی شرمسار ہو جاتا ہے ۔

(۳) … کسی بردبار سے بحث مباحثہ کرنا نہ کسی بے وقوف سے ، کیونکہ برد بار شخص تجھے خوب تڑپائے گا اور بے وقوف شخص اذیت پہنچائے گا ۔

(۴) … جب تیرا کوئی بھائی تیرے پاس موجود نہ ہو تو اس کا ایسا تذکرہ کرنا جیسا کہ تو پسند کرتا ہے کہ وہ تیری عدم موجودگی میں تیرا تذکرہ کرے اور اس کی ہر وہ خطا و لغزش معاف فرما دینا جس پر تم اپنے لئے اس کی جانب سے معافی کو پسند کرتے ہو ۔

(۵) … ایسے شخص جیسے اعمال بجا لانا جو جانتا ہے کہ اسے احسان کا انعام ملے گا اور برائی کی سزا ۔ [1]

گرم لوہے پہ چوٹ کاری ورنہ بیکاری :

ایک مبلغ نے بتایا کہ ایک ماڈرن کلین شیو نوجوان سے میری ملاقات ہونے لگی تو ابتدائی ایک دو ملاقاتوں کے بعد ہی ایک دن میں نے ان سے کہہ دیا کہ ”پیارے اسلامی بھائی! میرا دل چاہتا ہے کہ آپ بھی داڑھی رکھنے کی سنت پر عمل کر لیں ۔ “ وہ اسلامی بھائی یہ بات سن کر جھینپ گئے اور اس دن کے بعدمجھ سے ملنا چھوڑ دیا ۔ افسوس! مجھ سے غلطی ہوگئی اور میں نے نیکی کی دعوت دینے میں جلد بازی سے کام لیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس اسلامی بھائی نے ملنا ہی چھوڑ دیا اگر وہ ملتے رہتے تو کم از کم میں انہیں نیکی کی دعوت توپیش کرتا رہتا ، اس طرح آہستہ آہستہ ان کا ذہن بن جاتا اوروہ بھی ایک دن اپنے چہرے پر سنت کے مطابق داڑھی سجا لیتے ۔ چنانچہ معلوم ہوا کہ مبلغین کا انفرادی کوشش کے لیے جن اسلامی بھائیوں سے سامنا ممکن ہے ان کا تعلق زندگی کے مختلف شعبوں سے ہو سکتا ہے مثلاً طالب علم، استاذ، وکیل، ڈاکٹر، فوجی افسر، کاروباری شخص، ملازمت پیشہ وغیرہ ۔ پھر ان میں کوئی جوان ہو گا تو کوئی بوڑھا ۔ اور اسی بنا پر ان میں سے ہر ایک کی گفتگو، لباس، رہن سہن اور سوچ کا انداز جداگانہ ہوتا ہے ، لہٰذا! انہیں چاہئے کہ ہر ایک پر اس کی نفسیات کے مطابق انفرادی کوشش کریں اور یہ گُر سیکھنے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنا، 41دن کا مدنی انعامات و مدنی قافلہ کورس کرنا اور شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ



[1]    قوت القلوب، ج۱، ص۱۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن