30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کوئی برائی سے منع کرنے والا ۔ ‘‘ [1]
بے عملی کے متعلق مروی اَحادیث میں وارد سخت وعید نیکی کی دعوت دینے والے پر نہیں بلکہ برائی کے مرتکب اُس عالم پر ہے جو لوگوں کونصیحت کرتا ہو اوربرائی سے نفرت دلاتا ہو ۔ نیکی کی دعوت دینا نہ تو باعمل سے ساقط ہے اورنہ ہی بے عمل سے ۔ بلکہ اس کام میں توبھلائی ہی بھلائی ہے اور وعیدسے شارع عَلَیْہِ السَّلَام کا مقصود یہ ہے کہ نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے والا اپنے فعل کو قول کے مطابق کرے تاکہ جب وہ برائی کو ختم کرے اور نیکی کو عام کرے تو اس کی بات میں تاثیر ہو ۔ [2]اس لیے ایک مبلغ پر لازم ہے کہ پہلے نیکی کی دعوت کو صحیح طریقے سے سمجھے اور اپنی ذات پر نافذ کرے اس کے بعد دوسروں کو دعوت دے تا کہ اس کی زبان میں حضرت سَیِّدُنا مُصْعَبْ بِنْ عُمَیْر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ جیسی تاثیر ہو ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
٭… سنتوں کا پیکر :
حضرت سَیِّدُنا مُصْعَبْ بِنْ عُمَیْر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سرکارِ دو جہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پروردہ تھے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے طریقۂ تبلیغ سے بخوبی آگاہ تھے ۔ جیسا کہ مروی ہے کہ حج کے زمانے میں جب دُور و نزدیک سے عرب قبائل مکہ مکرمہ میں جمع ہوتے تو محسنِ کائنات، فخر موجودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ان قبائل میں جا جا کر لوگوں کو اسلام کی دعوت دیا کرتے تھے ۔ چنانچہ حضرت سَیِّدُنا مُصْعَبْ بِنْ عُمَیْر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بھی نیکی کی دعوت عام کرنے اور اسلام کی اشاعت کے لیے مدینہ منورہ میں اپنے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنت پر عمل کیا اور مدینہ منورہ کے کوچے کوچے ، گلی گلی اور محلے محلے جا کر نیکی کی دعوت کا ایسا ڈنکا بجایا کہ ہر طرف اسلام کی بہاریں نظر آنے لگیں ۔ پس مبلغین کو چاہیے کہ نیکی کی دعوت عام کرنے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے گھبرائیں نہ شرمائیں بلکہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی طرح اپنے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت میں آگے ہی آگے بڑھتے چلے جائیں ، کیونکہ صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان، آقائے نامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت میں گُم رہا کرتے تھے ۔ دُنیا کی کوئی کَشِش اور بے وَفا مُعاشَرے کی کوئی جُھوٹی مُرُوَّت اُن سے سُنَّت نہ چُھڑا سکتی تھی ۔ چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا حَسَن بَصری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ حضرتِ سَیِّدُنا مَعْقِل بن یَسَار رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کھانا کھا رہے تھے کہ اُن کے ہاتھ سے لُقمہ گر گیا، اُنہوں نے اُٹھا لیا اور صاف کر کے کھا لیا ۔ یہ دیکھ کر بعض گَنواروں نے آنکھوں سے ایک دوسرے کو اِشارہ کیا (کہ کتنی عجیب بات ہے کہ امیرِ شہر نے گِرے ہوئے لُقمہ کو کھا لیا) کسی نے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے کہا : ”اللہ عَزَّ وَجَلَّ امیر کا بَھلا کرے ، اے ہمارے سردار! یہ گَنوار تِرچھی نگاہوں سے اِشارہ کرتے ہیں کہ سردار نے گِرا ہوا لُقمہ کھا لیا حالانکہ اِن کے سامنے یہ کھانا مَوجُود ہے ۔ “ تو اُنہوں نے فرمایا : اِن عَجَمِیّوں کی وجہ سے میں اُس چیز کو نہیں چھوڑ سکتا جسے میں نے سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے سُنا ہے ۔ ہم ایک دوسرے کو حُکم دیتے تھے کہ لُقْمہ گِر جائے تو اُسے صاف کر کے کھا لیا جائے شیطان کیلئے نہ چھوڑا جائے ۔ [3]
جدت پسند مبلغین کے لیے مدنی پھول :
ميٹھے ميٹھے اِسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ؟ جلیلُ الْقَدْر صَحابی اور مسلمانوں کے سردار سیِّدُنا مَعقِل بن یَسار رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سنّتوں سے کس قَدَر پیار کرتے تھے ۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عَجَمِیّوں کے اشاروں کی ذرّہ برابر پرواہ نہ کی اور بے دھڑک سنّتوں پر عمل جاری رکھا اور آج بعض نادان مسلمان ایسے بھی ہیں کہماڈرن ماحَول میں داڑھی مبارک جیسی عظیم الشان سنّت کے تَرک کو مَعَاذَ اللہ حکمتِ عملی تصوُّر کرتے ہیں ۔ حقیقی حکمتِ عملی یِہی ہے کہ لاکھ بُرا ماحول ہو، اَغيار کا زور ہو، بدمذہبوں کا شور ہو، کچھ ہی ہو آپ داڑھی شریف، عمامہ پاک اور سنّتوں بھرے سادہ لباس میں ملبوس رہئے ، کھانے پینے اور روز مرّہ کے معمولات میں سنّتوں کا دامن تھامے رہئے ، لوگوں کی اصلاح کیلئے انفِرادی کوشِش جاری رکھئے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ چَراغ سے چَراغ جلتا چلا جائے گا، حق کا بول بالا ہوگا، شیطان کا منہ کالا ہو گا، ہر طرف سنّتوں کا اُجالا ہو گا، دولتِ دنیا کا ہر عاشق ، میٹھے مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا متوالا ہو گااور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ گھر گھر نورِ حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا اجالا ہو گا ۔
خاک سورج سے اندھیروں کا اِزالہ ہوگا
آپ آئیں تو مرے گھر میں اُجالا ہو گا
ہو گا سیراب سرِ کوثر و تَسنیم وُہی
جس کے ہاتھوں میں مدینے کا پیالہ ہو گا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭… ولولہ و جذبہ :
حضرت سَیِّدُنا مُصْعَبْ بِنْ عُمَیْر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی سیرتِ طیبہ سے حاصل ہونے والا ایک اہم مدنی پھول یہ بھی ہے کہ دل میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا ایسا جذبہ ہونا چاہیے جو آپ کو اس وقت تک کسی بھی جگہ چین سے بیٹھنے نہ دے جب تک کہ ہر طرف نیکی کی دعوت کی دھومیں نہ مچ جائیں ۔ جیسا کہ حضرت سَیِّدُنا مُصْعَبْ بِنْ عُمَیْر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے متعلق مروی ہے کہ آپ دن دیکھتے نہ رات بلکہ جب موقع ملتا حضرت سیدنا اسعد بن زرارہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے ساتھ کہیں نہ کہیں اسلام کی دعوت پہنچانے کا فریضہ سرانجام دینے کے لیے نکل کھڑے ہوتے اور دوسروں کے اپنے پاس آنے کا بالکل انتظار نہ کرتے ۔ آپ کی اسی انفرادی کوشش کا ثمرہ کچھ یوں ظاہر ہوا کہ بہت جلد ہر طرف اسلام کا بول بالا ہو گیا اور کفر اس وادی سے ایسے نکل بھاگا کہ پھر کبھی واپس نہ لوٹا اور نہ ہی کبھی لوٹے گا ۔ اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ پیاسا کنویں کے پاس جاتا ہے ، کنواں پیاسے کے پاس نہیں آتا ۔ گویا کہ آپ نے اس مقولے کا مفہوم ہی بدل ڈالا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع