دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahaba e Kiram Ka Ishq e Rasool | صحابہ کرام کا عشق رسول

book_icon
صحابہ کرام کا عشق رسول

(۵)  نمازمیں  لقمہ  کے مسائل  : نماز میں  لقمہ دینے یا لینے کے مسائل پر مشتمل ایک کتاب جس میں  مختلف صورتوں  کا حکم اکابرین رحمہم اللہ تعالیٰ کی کتابوں  سے ایک جگہ جمع کرنے کی سعی کی گئی ہے۔

(کل صفحات : 39)

(۶)   جنت کی دوچابیاں  : زبان وشرم گاہ کی حفاظت سے متعلق امور پر مشتمل ہے۔ (کل صفحات : 152)

(۷)   کامیاب استاذ کون؟ اس کتاب میں  ان تمام امور کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن کا تعلق ِ تدریس سے ہوسکتا ہے مثلاً سبق کی تیاری ، سبق پڑھانے کا طریقہ ، سننے کا طریقہ

 علیٰ ھذا القیاس۔ (کل صفحات : 43)

(۸)   نصاب مد نی قا فلہ : اس کتاب میں  مدنی قافلہ سے متعلق اُمور کا بیان ہے ، مثلاً مدنی قافلہ کی اہمیت ، مدنی قافلہ کیسے تیار کیا جائے ، مدنی قافلہ کا جدول ، اس جدول پر عمل کس طرح کیا جائے ، امیر قافلہ کیسا ہونا چاہئیے؟ اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد کتاب ہے ۔ (کل صفحات : 196)

(۹)  فیضانِ احیاء العلوم : یہ کتاب امام غزالی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی مایہ ناز کتاب ’’اِحْیَائُ عُلُوْمِ الدِّین ‘‘کی تلخیص و تسہیل ہے جسے درس دینے کے انداز میں  مرتب کیا گیا ہے۔ اخلاص ، مذمت دنیا ، توکل ، صبر جیسے مضامین پر مشتمل ہے ۔  (کل صفحات : 325)

(۱۰)  حق وبا طل کا فرق :   یہ کتاب حافظ ملت عبدالعزیز مبارکپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی تالیف(اَلْمِصْبَاحُ الْجَدِیْدِ)ہے جسے’’ حق وباطل کا فرق ‘‘کے نام سے شائع کیا گیا ہے ۔ مصنف  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے عقائد حقہ وباطلہ کے فرق کو نہایت آسان انداز میں  سوالاً جواباً پیش کیا ہے جس کی وجہ سے کم تعلیم یافتہ لوگ بھی اس کا آسانی سے مطالعہ کرسکتے ہیں  ۔ (کل صفحات : 50)

(۱۱) تحقیقات : یہ کتاب فقیہ اعظم ہند ، مفتی شریف الحق امجدی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکی تالیف ہے ، تحقیقی انداز میں  لکھی گئی اس کتاب میں  بدمذھبوں  کی طرف سے وارد ہونے والے اعتراضات کے تسلی بخش جوابات دئیے گئے ہیں  ۔ متلاشیانِ حق کے لئے نور کا مینارہ ہے ۔ (کل صفحات : 142)

(۱۲)  اربعین حنفیہ  : یہ کتاب فقیہ اعظم حضرت علامہ ابویوسف محمد شریف نقشبندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی تالیف ہے ۔ جس میں  نماز سے متعلق چالیس احادیث کو جمع کیا گیا ہے اور اختلافی مسائل میں  حنفی مذہب کی تقویت نہایت مدلل انداز میں  بیان کی گئی ہے ۔  (کل صفحات : 112)

(۱۳)  طلاق کے آسان مسائل : اس فقہی کتاب میں  مسائل طلاق کو عام فہم انداز میں  پیش کیا گیا ہے جس کی بنا پر طلاق سے متعلق عوام الناس میں  پائی جانے والی غلط فہمیوں  کا کافی حد تک ازالہ ہوسکتاہے ۔ (کل صفحات : 30)

 (۱۴)  توبہ کی روایات وحکا یات : توبہ کی اہمیت وفضائل اور توبہ کرنے والوں  کی حکایات پر مشتمل کتاب ہے۔  (کل صفحات : 124)

(۱۵)آداب مرشدِ کامل (مکمل پانچ حصے ) : مرشِدِ کامل کے آداب سمجھنے کیلئے ’’آدابِ مُرشِدِ کامل‘‘ کے مکمل پانچ حصوں  پرمشتمل اس کتاب میں  شریعَت و طریقت سے متعلق ضَروری معلومات پیش کرنے کی سعی کی گئی ہے۔ (کل صفحات : تقریباً 200)

(۱۶)  کامیاب طالب علم کیسے بنیں  ؟  : اس کتاب میں  علم کے فضائل ، طلبِ علم کی نیتوں ، اسباق کی پیشگی تیاری اور ترجمے میں  مہارت حاصل کرنے کا طریقہ ، کامیاب طالب العلم کون ؟ وغیرھم موضوعات کا بیان ہے ۔ (کل صفحات : تقریباً 63)

(۱۷)  ٹی وی اور مُووی :   اس رسالے میں  ٹی وی اور مُووی کے ناجائز استعمال کی تباہ کاریوں  اور جائز استعمال کی مختلف صورتوں  اور فی زمانہ اس کی ضرورت کا بیان ہے ۔ (کل صفحات : 32)

(۱۸)  فتاوی اہل سنت  : اس سلسلے میں  سات حصے شائع ہوچکے ہیں  ۔

(۱۹)  مفتیٔ دعوتِ اسلامی  : دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن مفتی محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کے حالاتِ زندگی پر مشتمل تالیف ہے۔

(۲۰)  تنگ دستی کے اسباب  : اس رسالے میں احادیثِ مبارَکہ کی روشنی میں تنگدستی کے اسباب اور آخِر میں ان کا حل بھی پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ (کل صفحات : 33)

(۲۱)  عطاری جن کا غسلِ میت  : جنّات سے متعلق معلومات پر مشتمل مختصر رسالہ ہے ۔ (کل صفحات : 24)

(۲۲)  غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے حالات  : حضور سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ رحمۃ اللہ القوی کی سیرت ِ مبارکہ اور دلچسپ حکایات پر مشتمل کتاب ہے۔ (کل صفحات : 106)

(۲۳)  قبر کھل گئی  : اس کتاب میں  مذہبِ اِسلام کی حقانیت پر مبنی ، عاشقانِ رسول کی قبریں  کھلنے کے ایمان افروز واقعات ہیں۔ (کل صفحات : 48)

(۲۴)  قبرستان کی چڑیل  : اس رسالے میں  بھی جنات کے حوالے سے معلومات ہیں  ۔ (کل صفحات : 24)

(۲۵)  دعوتِ اسلامی کی جیل خانہ جات میں  خدمات : اس رسالے میں  مجلس فیضانِ قران کا تعارف اور جیل خانہ جات میں  پیش آنے والی مدنی بہاروں  کا تذکرہ ہے ۔ (کل صفحات : 24)

{شعبہ تراجمِ کتب }

(۱)   شاہراہ اولیاء : یہ رسالہ سیدنا امام محمد غزالی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکی تصنیف ’’مِنْہَا جُ الْعَارِفِیْنَ‘‘ کا ترجمہ وتسہیل ہے ۔ اس رسالے میں  امام غزالی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مختلف موضوعات کے تحت منفرد انداز میں  غور وفکریعنی’’فکرِ  مد ینہ$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن