30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{۲}وہ اللہ عزوجل کی طرف سے نازل کردہ فرقان حمید لیکر آئے جس کی آیات ارباب دانش کیلئے روشن وواضح ہیں۔
{۳} تو اس پر بہت سے لوگ ایمان لائے اور اس کا یقین کیا جس کی وجہ سے وہ بحمدہ تعالیٰ مربوط و منظم ہوگئے۔
{۴}اور کچھ لوگ اس سے منکر ہوئے توان کے دلوں میں کجی آگئی اور رب عرش عزوجل نے بھی ان کی تباہیوں میں اضافہ کردیا ۔
حمزہ بن عبد المطلب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ
حمدت اللہ حین ھدیٰ فؤادی الی الا سلام و الدین الحنیف
لدین جاء من رب عزیز خبیر بالعباد بھم لطیف
اذا تلیت رسائلہ علینا تحدر دمع ذی اللب الحصیف
واحمد مصطفی فینا مطاع فلا تغشوہ بالقول العنیف
فلا واللہ نسلمہ لقوم ولما نقض فیھم بالسیوف
(سیرت ابن اسحاق ، ج۲ ، ص۱۵۳)
ترجمہ : {۱}میں نے خدا عزوجل کی حمد کی جب اس نے اسلام اور دین حنیف کی راہ دکھائی۔
{۲}وہ دین جو بندوں پر لطف فرمانے والے اور انکی خبر رکھنے والے رب عزیز کا ہے۔
{۳}جب اس کے پیغام ہمیں سنائے گئے تودور اندیش و عقل والوں کے آنسورواں ہوگئے۔
{۴}احمد مصطفے صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہمارے درمیان فرمانروا ہیں توان کے حضور سخت کلامی سے نہ پیش آؤ۔
{۵} خدا عزوجل کی قسم ! ہم انھیں مخالفین کے سپرد نہیں کریں گے ابھی تو ہم نے انکے درمیان تلواروں کا فیصلہ بھی جاری نہ کیا۔
حسان بن ثابت انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ
واحسن منک لم تر قط عینی و اجمل منک لم تلد النساء
خلقت مبرأ من کل عیب کانک قد خلقت کما تشاء
ترجمہ : {۱}آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے زیادہ حسین نہ کبھی میری آنکھوں نے دیکھا اور نہ ہی آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے زیادہ خوبصورت کسی ماں نے جنا۔
{۲}آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہر عیب سے پاک پید ا فرمائے گئے گویا آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی تخلیق آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی خواہش کے مطابق ہوئی۔
وشق لہ من اسمہ کی یجلہ فذوالعرش محمود و ھذا محمد
نبی اتا نا بعد یاس و فترۃ من الرسل والا وثان فی الارض تعبد
فامسیٰ سراجاً مستنیرا ًوھادیا یلوح کما لاح الصقیل المھند
وانذرنا نارا و بشر جنۃ وعلمنا الاسلام فاللہ نحمد
ترجمہ : {۱}اس نے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے اجلال واکرام کے لئے اپنے نام سے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا نام مشتق کیا تو رب عرش عزوجل محمود ہے اور یہ محمد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہیں۔
{۲}یہ نبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم بڑی ناامیدی اور رسولوں علیہم السلام کے ایک طویل وقفہ کے بعد ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ زمین پر بتوں کی پرستش ہورہی تھی۔
{۳}تو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم روشن چراغ اور ہادی و رہبر بن کراس طرح چمکے جیسے صیقل کردہ ہندی تلوار چمکتی ہے۔
{۴}ہمیں جہنم کا ڈر سنایا اور جنت کی بشارت دی اور ہمیں اسلام کی تعلیم دی تو ہم خداعزوجل ہی کی حمد بیان کرتے ہیں۔
ھجوت محمدًا واجبت عنہ وعند اللہ فی ذاک الجزاء
اتھجوہ ولست لہ بکفء فشر کما لخیرکما الفداء
ھجوت مبارکا برا حنیفا امین اللہ شیمتہ الوفاء
امن یھجو رسول اللہ منکم و یمدحہ و ینصرہ سواء
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع