ہیبت ِرسول
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahaba e Kiram Ka Ishq e Rasool | صحابہ کرام کا عشق رسول

book_icon
صحابہ کرام کا عشق رسول

وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی بات نا منظور نہیں  کی جاسکتی مجھے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے حوالے کردو ، آپ مجھے ضائع نہ کریں  گے۔

(المسندلامام احمد بن حنبل ، مسند البصریین ،  حدیث ابی برزۃ الاسلمی ،  الحدیث :  ۱۹۸۰۵ ، ج۷ ، ص۱۸۴)

ہیبت ِرسول

            رسول اللہ  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے وقار و عظمت کی بنا پر صحابہ کرامرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمآپ کے سامنے اس قدر مرعوب ہو جاتے تھے کہ جسم میں  رعشہ پڑجاتا تھا۔

            ایک بار ایک صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے آپ کے ساتھ نماز پڑھی۔ لیکن دو شخص جو مسجد کے ایک گوشہ میں  تھے ، شریک نماز نہیں  ہوئے۔ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ان کو باز پرس کے لئے طلب فرمایا ، تو وہ اس قدر مرعوب ہوئے کہ جسم میں  لرزہ پڑگیا۔    (سنن ابی داود ، کتاب الصلوۃ ، باب فیمن صلی فی منزلہ.....الخ ، الحدیث :  ۵۷۵ ،  ج۱ ، ص۲۳۷)

            ایک صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں  حاضر ہوکر آپ سے بات چیت کی لیکن ان پر اسقدر رعب طاری ہوا کہ جسم میں  رعشہ پڑگیا آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : گھبراؤ نہیں  میں  تو اس عورت کا لڑکا ہوں  جو گوشت کے سوکھے ٹکڑتے کھایا کرتی تھی۔

ایک بار ایک صحابیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُانے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو مسجد میں  اکڑوں  بیٹھے ہوئے دیکھا۔ ان پر آپ کے اس خشوع وخضوع کی حالت کا یہ اثر پڑا کہ کانپ اٹھیں۔     (سنن الترمذی ،  الشمائل ،  باب ماجاء فی جلسۃ رسول اللہ ،  الحدیث : ۱۲۶ ،  ج۵ ،  ص۵۲۵)

            اس رعب و داب کا یہ اثر تھا کہ صحا بہ کرامرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمآپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے سامنے لب کشائی کی جرأت نہ کرپاتے تھے۔ ایک بار آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے عصر   یا ظہر کی نماز میں  صرف دو رکعتیں  ادافرمائیں ، بہت سے صحابہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُممسجد سے یہ کہتے ہوئے نکل آئے کہ رکعات نماز میں  کمی کردی گئی ۔ جماعت میں  حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُاور عمرفاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُبھی شریک تھے۔ لیکن آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی ہیبت سے کچھ پوچھ نہیں سکتے تھے بالآخر حضرت ذوالیدین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے دریافت کیا کہ آپ بھول گئے یا نماز میں  کمی ہوئی ، تمام صحابہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمنے ان کی تائید کی لیکن زبان نہ ہل سکی ، بلکہ اشاروں  میں  حضرت ذوالیدین  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی تصدیق کی۔    (سنن ابی داود ، کتاب الصلوۃ ، باب السھوفی السجدتین ،  الحدیث :  ۱۰۰۸ ،  ج۱ ،  ص۳۷۷)

    حضرت عمر وبن العاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُبڑے پایہ کے صحابی تھے۔ لیکن ان کا بیان ہے کہ میں  آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا حلیہ نہیں  بیان کرسکتا۔ کیوں  کہ میں نے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کوکبھی آنکھ بھر کر دیکھنے کی جرأ ت نہیں  کی۔  (صحیح مسلم ،  کتاب الایمان ،  باب کون الاسلام یھدم ماقبلہ .....الخ ، الحدیث :  ۱۲۱ ،  ص۷۴)

   صحابہ کرامرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمکے بچوں  تک کے رگ وریشہ میں  آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا رعب وداب سرایت کر گیا تھا۔ ایک بار حضرت ایاد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُبچپن میں  باپ کے ساتھ حضورصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں  گئے ، آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا دیدار ہوا تو ا ن کے باپ نے پوچھا کہ جانتے ہو کہ کون ہیں ؟ بولے نہیں ’’ کہا کہ رسول اللہ عزوجل و   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہیں۔ ‘‘یہ سننے کے ساتھ ہی ان کے بدن کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔ ان کا خیال تھا کہ آپ کی شکل و صورت آدمیوں  سے مختلف ہوگی ، لیکن آپ کو نظر آیاکہ آپ بھی آدمی ہی ہیں  ، اور آپ کے سر پرزلفیں  ہیں۔  (المسندلامام احمد بن حنبل ، مسندابی رمثۃ ، الحدیث۷۱۳۱ ، ج۲ ، ص۶۹۸)

اطاعت ِرسول

            صحابہ کرامرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمجس طوع و رضا کے ساتھ رسول اللہ  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی اطاعت کرتے تھے اس کے متعلق احادیث میں  نہایت کثرت سے واقعات مذکور ہیں۔ ذیل کے چند واقعات سے اس کا اندازہ ہوسکے گا۔

ایک بار حضرت ز ینب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُا اپنے کپڑے رنگوارہی تھیں ، آپ گھر میں  آئے ، تو الٹے پاؤں  واپس ہوگئے ، آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اگرچہ منہ سے کچھ نہیں  فرمایاتھا ، تاہم حضرت ز ینب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی نگاہِ عتاب کوجان گئیں ، اور تمام کپڑوں  کے رنگ کو دھوڈالا۔

   آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ایک صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو ایک رنگین چادر اوڑھے ہوئے دیکھا تو فرمایا یہ کیا ہے؟ وہ سمجھ گئے کہ آپ نے یہ نا پسند فرمایا۔ فوراً گھر میں  آئے اور اس کو چولھے میں  ڈالدیا۔  (سنن ابی داود ، کتاب اللباس ، باب فی الحمرۃ ،  الحدیث : ۴۰۷۱ ، ج۴ ، ص۷۴)

             حضرت خریم اسدی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُایک صحابی تھے جو نیچا تہبند باندھتے تھے اور لمبے لمبے بال رکھتے تھے ، ایک روز سرکار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : خریم اسدی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کتنا اچھا آدمی تھا ، اگر لمبے بال نہ رکھتا ، اور نیچا تہبند نہ باندھتا ، ان کو معلوم ہو ا تو فورًا قینچی منگائی ، اس سے بال کترے اور تہبند اونچا کرلیا۔   

(سنن ابی داود ،  کتاب اللباس ،  باب ماجاء فی اسبال الازار ،  الحدیث : ۴۰۸۹ ،  ج۴ ،  ص۸۰)

بیوی سب کو عزیزہوتی ہے لیکن جب آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے تخلفِ غزوۂ تبوک کی بنا ء پر تمام مسلمانوں  کو حضرت کعب بن مالک

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن