تعظیم و ادب
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahaba e Kiram Ka Ishq e Rasool | صحابہ کرام کا عشق رسول

book_icon
صحابہ کرام کا عشق رسول

مفید اور اہم کتابوں  کی اشاعت میں  بھی آپ خصوصی دلچسپی کا ثبوت دیتے ہیں  ۔ ترجمہ’’ انوارالحق فی الصلوۃ علی سید الخلق‘‘ اور’’ تعارف امام احمد رضا‘‘ آپ ہی کے جذبہ دین پر وری کا ثمرہ ہے۔ اول الذکر علامہ یوسف اسمعیل نبہانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی عربی تصنیف کا ترجمہ ہے جو درودوسلام کے موضوع پرایک شاندار کتاب ہے۔ جبکہ دوسری کتاب اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی قدس سرہ کے حالات پر ایک مختصر مگر جامع کتاب ہے جس کے مرتب بھی خود صوفی صاحب ہیں۔

            زیرِ نظر کتاب’’ صحابہ کا عشقِ رسول‘‘صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم بھی آپ کے ذوق تصنیف کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے جو آپ کے سوز پنہاں  اور عشق رسالت کا پتا دیتی ہے۔ یہ کتاب آپ کے ہاتھوں  میں  ہے اس کوپڑھیں  اورلطف اندوز ہوں۔ اورمؤلف اور متعلقین کو دعائیں  دیں۔

            رب تعالیٰ صوفی صاحب کی یہ خدمت قبول فرمائے اور مزید اس قسم کی خدمات کی توفیق بخشے اور فلاح دارین سے نواز ے۔  

 آمین بجاہ حبیبہ سید المرسلین علیہ الصلاۃ والتسلیم

                       افتخار احمد قادری (ریاض)  

                      رکن المجمع الاسلامی مبارکپور (ہند)

۸ جمادی الاولیٰ  ۱۴۰۴ھ ۹ فروری  ۱۹۸۴ء

تعظیم و ادب 

نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی محبت کے بغیر آپصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمپر ایمان لانا متصورنہیں  ہے ، مومن کیلئے ضروری ہے کہ وہ نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو اپنی جان ، باپ ، بیٹے اور مخلوق سے زیادہ محبوب رکھے ، جیسے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے :

اَلنَّبِیُّ اَوْلٰى بِالْمُؤْمِنِیْنَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ۲۱ ، الاحزاب : ۶)

ترجمہ کنزالایمان : یہ نبی مسلمانوں  کا ان کی جان سے زیادہ مالک ہے۔

     اور سرکار دو عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمفرماتے ہیں : تم میں  سے کوئی ایک ہر گز (کامل) ایماندار نہیں  ہوگا جب تک کہ میں  اسے اسکی جان سے زیادہ محبوب نہ ہوں۔ ‘‘

(المسند لامام احمد بن حنبل ، حدیث عبداللہ بن ربیعۃ السلمی ،  الحدیث۱۸۹۸۳ ، ج۷ ، ص۹)

یہ بھی فرمایا : ’’تم میں سے کوئی (کامل)ایماندار نہیں  ہوگا جب تک میں  اسے باپ ، بیٹے اور تمام لوگوں  سے زیادہ محبوب نہ ہوں۔ ‘‘  

 (صحیح البخاری ، کتاب الایمان ، باب حب الرسول من الایمان ،  الحدیث۱۵ ، ج۱ ، ص۱۷)

علاماتِ محبت

          حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمسے محبت کی بہت سی علامتیں  اور آثار ہیں  جو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی محبت کے امتحان کے لئے کسوٹی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان میں  سے ایک علامت حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا بکثرت ذکر کرنا ہے۔ حدیث شریف میں  ہے :  ’’ مَنْ اَحَبَّ شَیْأً اَکْثَرَ ذِکْرَہُ ‘‘  جوشخص کسی سے محبت رکھتا ہے ، ا س کا ذکر بکثرت کرتا ہے۔  (کنزالعمال ، کتاب الاذکار ، الباب الاول ، الحدیث۱۸۲۵ ، ج۱ ، ص۲۱۷)

 تعظیم

          کثرت ذکر کے ساتھ ساتھ ایک علامت یہ بھی ہے کہ تعظیم و تکریم کا کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے اور حضورسید الانام صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا نام پاک کمال تعظیم وتکریم اور صلوٰۃ و سلام کے ساتھ لے اور نام پاک لیتے وقت خوف و خشیت عجزو انکساری اور خشوع و خضوع کا اظہار کرے۔

لَا تَجْعَلُوْا دُعَآءَ الرَّسُوْلِ بَیْنَكُمْ كَدُعَآءِ بَعْضِكُمْ بَعْضًاؕ   (پ۱۸ ، النور : ۶۳)

ترجمہ کنزالایمان : رسول کے پکار نے کو آپس میں  ایسا نہ ٹھہرا لو جیسا تم میں  ایک دوسرے کو پکارتا ہے

            تفسیر کبیر میں  ہے :  لاتنادوہ کما ینادی بعضکم بعضا لا تقولوا یامحمد یا اباالقاسم ولکن قولوا یا رسول اللہ  یا نبی اللہ.

(التفسیرالکبیر ، ج۸ ، ص۴۲۵ ، پ ۱۸ ، النور : ۶۳)

   ’’ نبی اکر م صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو اس طرح نہ پکاروجیسے تم ایک دوسرے کو پکارتے ہو۔ یوں  نہ کہو : یا محمد! یا ، ابا القاسم! بلکہ عرض کرو : یا رسول اللہ! ، یا نبی اللہ!‘‘ (یعنی نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو نام یا کنیت سے نہ پکارو بلکہ اوصاف اور القاب سے یاد کرو)

اللہ تعالیٰ فرماتاہے :

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن