دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sag e Madina Kehna kaisa? | سگ مدینہ کہنا کیسا ؟

book_icon
سگ مدینہ کہنا کیسا ؟

ترجَمۂ کنزا لایمان : وہ چَوپایوں کی  طرح ہیں بلکہ ان سے بڑھ کر گمراہ، وُہی غفلت میں پڑے ہیں  ۔

      مُفَسّرِشہیرحکی مُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنّان فرماتے ہیں :  ’’ معلوم ہوا کہ انسان اگر ٹھیک رہے تو (بعض)فِرشتوں سے بڑھ جاوے  ۔  اور اگر اُلٹا چلے تو جانوروں سے بھی بدتر ہوجاوے کہ جانور تو اپنے بُرے بھلے کو جانتا ہے (مگر)یہ نہیں جانتا ۔ کُتّا ( بھی)سونگھ کر منہ ڈالتا ہے مگر یہ انسان بِغیر تحقیق ہی حرام حلال سب کھاجاتا ہے  ۔ (نور العرفان ص276)

 اپنے منہ میاں مِٹّھو بننے کی  مُمانَعَت

    اُمّید ہے یہ بات تو سمجھ میں آگئی ہوگی کہ جو انسان خدائے رَحمٰن عَزَّ وَجَلَّ کا تابِعِ فرمان ہے وُہی صاحِبِ عظمت و شان ہے ورنہ جو انسان مُتَّبِعِ شیطان ہے وہ بدتر از حیوان ہے ۔ مگرشاید ابھی یہ وَسوَسہ باقی رہے کہ چلئے کُفّار جانور بلکہ جانور سے بھی بدتر سہی مگر مسلمان کو تواپنے منہ سے خود کو کُتّا وغیرہ نہیں کہنا چاہئے ! اِس ضِمْن میں عرض ہے کہ اگرکوئی مسلمان اپنے آپ کو تواضُع کے طور پر ’’  کتّا ‘‘  کہے یا لکھے تو اِس میں شَرعاً کوئی حَرَج نہیں  ۔  بطورِ عاجِزی اپنے لئے اِ س طرح کے الفاظ کا استِعمال بُزُرگوں میں شُروع ہی سے رائج ہے  ۔ البتّہ ، اپنے منہ میاں مٹّھو بننے یعنی محض اپنے نفس کی  خاطِر اپنی بڑائی بیان کرنے کی  اجازت نہیں چُنانچِہ پارہ 27 سورۃُ النَّجم آیت نمبر  32  میں اللّٰہُ رَحمٰنعَزَّوَجَلَّکا فرمانِ  عبرت نشان ہے  :

فَلَا تُزَكُّوْۤا اَنْفُسَكُمْؕ-هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى۠(۳۲)

ترجَمۂ کنز الایمان : تو آپ اپنی جانوں کو سُتھرا نہ بتاؤ ، وہ خوب جانتا ہے جو پرہیز گار ہیں  ۔

اپنے منہ سے خود کو عالِم کہنا

    عالِم ہونا بھی خوبی کی  بات ہے مگر بِلاضَرورت اپنے منہ سے عالِم بھی اپنے آپ کو عالِم نہ کہے چُنانچِہ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے :

مَنْ قَالَ اَنَا عَالِمٌ فَہُوَ جَاہِلٌ ۔

یعنی جو اپنے آپ کو عالِم کہے وہ جاہِل ہے  ۔  (المعجم الاوسط للطبرانی ج ۵ ص ۱۳۹ حدیث ۶۸۴۶)

 اللّٰہ و رسول کا شَیر

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! محبوبِ ربُّ الْعِزَّت عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ    سے بڑھ کر انسان کی  عظمت کو کون سمجھ سکتا ہے  ! خود سرکارِ نامدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ    نے اپنے کرمِ خاص سے بعض صحابۂ کرام عَلَيهِمُ الّرِضْوَان کو  ’’ انسان  ‘‘ کے علاوہ کسی اور شے کے لقب سے مُلَقَّب فرمایا مَثَلاً، حُضورِ اکرم ، نُورِ مُجَسَّم ، شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحتَشَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے اپنے چچاجان سیِّدُ الشُّہداء حضرتِ سیِّدُنا حمزہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو اللہ ورسول کا شَیر قرار دیتے ہوئے فرمایا : میرے پاس جِبریلِ امین(عَلَیْہِ السَّلَام) آئے انہوں نے بتایا :  ’’ ساتوں آسمانوں پر یہ لکھا ہوا ہے کہ حضرتِ حمزہ  اللہ اور اس کے رسول کے شَیر ہیں ۔  ‘‘  (المُستَدرک لِلحاکم ج۴ ص۲۰۴ رقم ۴۹۵۰دار المعرفۃ بیروت )

وہ خدا کے شیر ہیں ، وہ مصطَفٰے کے شیر ہیں

ہم سگِ غوث و رضا ہیں ، ہم سگِ اجمیر ہیں

اللّٰہُ رَبُّ الْعِزَّۃ عَزَّ وَجَلَّ کی  اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو ۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

 اللّٰہ کی  تلوار

  سرکارِ دوجہان ، رَحمتِ عالمیان، مکی  مَدَ نی سلطان، صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ    نے حضرتِ سیِّدُنا خالِد بن ولیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو سَیْفٌ مِّن سُیُوفِ اللّٰہ ، یعنی ’’  اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی  تلواروں میں سے ایک تلوار ‘‘  کا لقب عنایت فرمایا ۔  ( ماخوذ از صحیح البخاری ج۲ ص۵۴۸ حدیث ۳۷۵۷ دار الکتب العلمیۃ بیروت)

   مُفَسّرِشہیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنّان اس حدیث کے تَحت فرماتے ہیں :  ’’  سَیْفُ اللّٰہ ‘‘ (یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی  تلوار) سے مُراد ہے بڑے بہادُر، اللہ تَعَالٰی  کی  طرف نسبت عظمت کے لئے ہے ۔  (مراۃ المناجیح ج۸ ص ۱۸۷، ضیاء القراٰن پبلی کی شنز مرکز الاولیاء لاہور)

 اللّٰہُ رَبُّ الْعِزَّۃ عَزَّ وَجَلَّ کی  اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو ۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

اے مِٹّی والے

            سلطانِ مدینہ ، قرارِ قلب وسینہ ، فیض گنجینہ، صاحِبِ معطّر پسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ     اپنی پیاری بیٹی، شہزادیٔ کونَین، خاتونِ جنّت، سیِّدَتُنافاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے یہاں تشریف لائے ۔ مولائے کائنات حضرتِ سیِّدُنامولیٰ علی مشکلکشا، علیُّ الْمرتَضٰی، شَیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو وہاں موجود نہ پاکر شہزادی صاحِبہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے ان کے بارے میں اِستِفسار(اِس ۔ تِف ۔ سار) فرمایا ، عرض کی  : مسجد میں گئے ہیں  ۔ وہاں تشریف لے گئے ، دیکھا کہ حضرتِ مولیٰ علی  کَرَّمَ اللّٰہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم  مِٹّی پر لیٹے ہوئے ہیں اوران کی  مبارَک چادر پُشتِ اطہر سے نیچے گری ہوئی ہے ۔ سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار، دوعالم کے مالک و مختار، ہم غریبوں کے غمگسار، ہم بے کسوں کے مددگار  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے دستِ پُر انوار سے اُن کی  پیٹھ مبارَک سے مِٹّی جھاڑتے ہوئے فرمایا : قُمْ اَبَا تُرَابٍ قُمْ اَبَا تُرَابٍِیعنیاٹھو !  اے ابو تُراب، اٹھو !  اے ابوتُراب(ابوتُراب یعنیمٹّی والے )$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن