30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَبرِ رَحمت ان کے مَرقد پر گُہر باری کرے
حَشر میں شانِ کریمی ناز برداری کرے
سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا
جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
’’ایک چپ ہزار سکھ ‘‘ کے بارہ حُرُوف کی نسبت سے بات چیت کرنے کے 12 مَدَنی پھول
{1}مسکرا کر اور خندہ پیشانی سے بات چیت کی جئے {2}مسلمانوں کی دلجوئی کی نیّت سے چھوٹوں کے ساتھ مُشفقانہ اور بڑو ں کے ساتھ مُؤدَّ با نہ لہجہ رکھئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ثواب کمانے کے ساتھ ساتھ دو نوں کے نزدیک آپ مُعزَّز رہیں گے {3}چلاّ چلاّ کر بات کرنا جیسا کہ آجکل بے تکلفی میں اکثر دوست آپس میں کرتے ہیں سنّت نہیں {4}چاہے ایک دن کا بچّہ ہو اچّھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اُس سے بھی آپ جناب سے گفتگو کی عادت بنایئے ۔ آپ کے اَخلاق بھی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ عمدہ ہوں گے اور بچّہ بھی آداب سیکھے گا{5} بات چیت کرتے وقت ’’ پردے کی جگہ ‘‘ ہاتھ لگانا، انگلیوں کے ذَرِیعے بدن کا میل چُھڑانا، دوسروں کے سامنے با ربار ناک کوچھونا یاناک یا کان میں انگلی ڈالنا ، تھوکتے رہنا اچھی بات نہیں ، اس سے دو سرو ں کوگِھن آتی ہے {6}جب تک دوسرا بات کر رہا ہو ، اطمینان سے سنئے ۔ اس کی بات کاٹ کر اپنی بات شرو ع کر دینا سنّت نہیں {7} بات چیت کرتے ہوئے قہقہہ نہ لگائیے کہ سر کارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کبھی قہقہہ نہیں لگایا {8}زیادہ باتیں کرنے اور بار بار قہقہہ لگانے سے وقار مجرو ح ہوتا ہے {9 } سرکارِ مدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمان عالیشان ہے : ’’ جب تم کسی بندے کو دیکھو کہ اسے دُنیا سے بے رغبتی اور کم بولنے کی نعمت عطا کی گئی ہے تو اس کی قربت وصحبت اختیار کرو کی ونکہ اسے حکمت دی جاتی ہے ۔ ‘‘ (سنن ابن ماجہ، ج۴، ص۴۲۲حدیث ۴۱۰۱) {10 } حدیثِ پاک میں ہے : ’’ جو چُپ رہا اُس نے نَجات پائی ۔ ‘‘ (سُنَنُ التِّرْمِذِیّج۴ ص۲۲۵، حدیث ۲۵۰۹دار الفکر بیروت ) {11}کسی سے جب بات چیت کی جائے تو اس کا کوئی صحیح مقصدبھی ہونا چاہیے اور ہمیشہ مخاطب کے ظرف اور اس کی نفسیات کے مطابق بات کی جائے {12}بدزبانی اور بے حیائی کی با تو ں سے ہر وقت پرہیز کی جئے ، گالی گلوچ سے اِجتناب کر تے رہئے اور یاد رکھئے کہ کسی مسلمان کوبِلا اجازت شرعی گالی دینا حرام قطعی ہے (فتاوٰی رضویہ، ج۲۱، ص۱۲۷) اور بے حیائی کی بات کرنے والے پر جنّت حرام ہے ۔ حُضُور تا جدارِ مدین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ’’ اس شخص پر جنّت حرام ہے جو فُحش گوئی (بے حیائی کی بات ) سے کام لیتا ہے ۔ ‘ ‘( کتابُ الصَّمْت، معہ موسوعۃالامام ابن أبی الدنیا، ج۷، ص۲۰۴ رقم ۳۲۵ المکتبۃ العصریۃ بیروت)
بات چیت کرنے کی تفصیلی معلومات حاصِل کرنے اور دیگر سینکڑوں سنّتیں سیکھنے کی لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ120صَفَحات کی کتاب ’’ سنّتیں اور آداب ‘‘ ھدِیّۃً حاصِل کی جئے اور پڑھئے ۔ سنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔
سیکھنے سنّتیں قافلے میں چلو لوٹنے رحمتیں قافلے میں چلو
ہو ں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو پاؤ گے بَرَکتیں قافلے میں چلو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے
شادی غمی کی تقریبات، اجتماعات، اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ، اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع