دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Safar e Hajj Ki Ihtiyatain Malfuzat-e-Ameer Ahle Sunnat Qist 7 | سفر حج کی احتیاطیں-ملفوظات امیر اہلسنت قسط -7

book_icon
سفر حج کی احتیاطیں-ملفوظات امیر اہلسنت قسط -7

دانت (یعنی بڑی عمر) کا ہوتا ہے مگر بیوپاری خَریدار کو  صِرف دو دانت نُمایاں طورپر دِکھاتے ہیں اور بقیہ دانت  اپنی اُنگلیوں سے چھپا لیتے ہیں اور پھر فوراً جانور کا مُنہ بند کر دیتے ہیں ۔  رہی بات یہ  کہ جس جانور کے کم عمری کی وجہ سے  دانت نہیں نکلے ہوتے لوگ اسے آدھی قیمت میں  خَرید لیتے ہیں تو یہ آدھی قیمت پر خَریدنے والے  شاید گوشت فروش ہوتے ہوں گے جو ایسے جانوروں کو قربانی کے لیے نہیں بلکہ ذَبح کر کے ان کا  گوشت بیچنے کے لیے خرید لیتے ہوں گے ۔   

جانور دو دانت کا ہے یا زیادہ کا یہ پہچان کیسے ہو؟

سُوال : جانور دو دانت کا ہے یا زیادہ کا ، اس کی پہچان کیسے کی جا سکتی  ہے ؟

جواب : جانور دو دانت کا ہے یا زیادہ کا ، اس کی پہچان یہ ہے کہ جو دانت اچھی طرح  نہیں نکلے ہوتے  وہ سارے چھوٹے سے  ایک لائن میں سفیدی کی طرح نظر آتے ہیں اور جو دانت نکل چکے ہوتے ہیں وہ اس سفیدی سے تھوڑا ہٹ کر اُبھری ہوئی جگہ سے نکلتے ہیں اور  چوڑے ہوتے ہیں اور  اُن پر کچھ پیلاہٹ سی ہوتی ہے ۔  اگر جانور آٹھ دانت کا بالکل ضعیف ہے تو اُس کے آٹھوں دانت ایک ہی لائن میں نظر آئیں گے اور اُن پر پیلاہٹ بھی دِکھائی دے گی ۔  بہرحال جانور کے دانتوں کی پہچان ہر ایک نہیں کر سکتا لہٰذا جانور خریدتے وقت تجربہ کار آدمی کا  ساتھ ہونا بہت مُفید ہے ۔   

بڑے جانوروں کو چھوٹی گاڑیوں میں گھسا کر لانا کیسا؟

سُوال : قربانی کے جانوروں کو منڈی سے خرید کر گھر لانے کے لیے گاڑیوں کی ضَرورت پڑتی ہے ، بعض لوگ پیسے بچانے کے لیے بڑے جانوروں کو بھی چھوٹی گاڑیوں میں زبردستی گھسا کر ، لٹا کر اور رَسیوں سے باندھ کر لاتے ہیں جس کی وجہ سے جانوروں کو بہت تکالیف ہوتی ہے اور بسااوقات وہ شدید زخمی بھی ہو جاتے ہیں اس بارے میں کچھ مَدَنی پھول اِرشاد فرما دیجیے ۔  

جواب : جس طرح اِنسان کو تکلىف دہ چىزوں سے اَذیت پہنچتی ہے اور وہ اپنے آپ کو ان سے بچانے کی کوشش کرتا ہے ظاہر ہے اِسی طرح جانوروں  کو بھى تکلىف دہ چیزوں سے اَذیت ہوتى ہے ۔  چند پیسوں کی خاطِر اس طرح بڑے جانوروں  کو چھوٹی گاڑیوں میں زبردستی گھسا کر ، لٹا کر اور رَسیوں سے باندھ کر  لانا  بِلاوجہ جانوروں کو اِیذا دینا اور اُن  پر ظلم کرنا ہے ۔  جانور پر ظلم کرنا مسلمان پر ظلم کرنے سے بھى سخت تر ہے کىونکہ مسلمان تو مقابلہ کرے گا ، عدالت مىں جا کر کىس کر دے گا اس کے عِلاوہ اور بہت کچھ کرسکتا ہے لىکن ىہ بے زبان جانور کس کے آگے فَرىاد کرے گا ۔ ([1]) ىاد رَکھیے !مَظلوم جانور بلکہ مَظلوم کافر کى بھى بَددعا قبول ہوتى ہے ۔  جنہوں نے اىسا کىا ہے وہ توبہ کرىں اور آئندہ ہر گز اس طرح کے اَنداز اِختىار نہ کرىں ۔   

کون سے دِن قربانی کرنا افضل ہے ؟

سُوال : عید کے کون سے دِن قربانی کرنا افضل ہے ؟

جواب : عید کے تینوں دِن قربانی کرنا جائز ہے اَلبتہ  پہلے دِن قربانی کرنا افضل ہے ۔  عید کے پہلے دِن عموماً قَصّاب زیادہ پیسے لیتے ہیں تو بعض لوگ تھوڑے سے پیسے بچانے کے لیے افضل عمل کو چھوڑ کر عید کے دوسرے یا تیسرے دن قربانی کرتے ہیں ۔  یوں چند پیسوں کی خاطراتنا مہنگا جانور لانے کے باوجود پہلے دِن قربانی کرنے کی فضیلت پانے سے خود کو محروم کر دیتے ہیں ۔  پہلے دِن قَصّاب کا  زیادہ رَقم لینا اگرچہ نفس پر گِراں گزرتا ہے مگر ہمیں اپنا یوں ذہن بنانا چاہیے کہ جو نیک عمل نفس پر جتنا زیادہ  گِراں گزرتا ہے اس کا ثواب بھی اتنا ہی  زیادہ عطا کیا جاتا ہے ۔ ([2])  

          یاد رکھیے !عِیْدُ الْاَضْحٰی کے دِن جانور ذَبح کرنے سے افضل کوئی عمل نہیں ہے ۔ لہٰذا کوئی مجبوری نہ ہو تو  پہلے دِن ہی قربانی کی جائے  اگرچہ کچھ رَقم زیادہ خرچ ہو گی لیکن اس کو نقصان نہ سمجھا جائے بلکہ اس کے عِوض آخرت میں ملنے والے  عظیم  ثواب پر نظر رکھی جائے ۔  اگر کسی  کے  گھر



[1]    جانور پرظُلم کرنا ذِمّی کافر پر (اب دُنیا میں سب کافر حَربی ہیں ) ظلم کرنے سے زیادہ بُرا ہے اور ذِمّی پر ظلم کرنا مسلمان پر ظلم کرنے سے بھی بُرا ہے کیونکہ جانور کا مُعِین و مددگار اللہپاک کے سِوا  کوئی نہیں ۔  (دُرِّمختار  مع   ردالمحتار ، کتاب الحظر و الاباحة ، فصل فی البیع ، ۹ / ۶۶۳)    

  2 حضرتِ سَیِّدُنا اِبراہيم بِن اَدھَم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْاَکْرَم  فرماتے ہيں : دُنيا ميں جو عمل جتنا دُشوار ہو گا بروزِ قيامت ميزانِ عمل ميں اُتنا ہی زيادہ وَزن دار ہو گا ۔  (تذکرة  الاولیا ، ۱ / ۹۵ اِنتشاراتِ گنجینه تهران)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن