دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Safar e Hajj Ki Ihtiyatain Malfuzat-e-Ameer Ahle Sunnat Qist 7 | سفر حج کی احتیاطیں-ملفوظات امیر اہلسنت قسط -7

book_icon
سفر حج کی احتیاطیں-ملفوظات امیر اہلسنت قسط -7

نمازیں  ادا کرنے کا اِہتمام  کیجیے ۔   

جنَّت  طلب کرنے اور جہنم سے پناہ  مانگنے کی اَہمیت

سُوال  : دُعا میں جنَّت کا سُوال کرنے اور جہنم سے پناہ مانگنے کی کیا اَہمیت ہے ؟

جواب  : اللہ   پاک سے جنَّت کا سُوال کرنا  اور جہنم سے پناہ مانگنا سُنَّتِ مُبارَکہ ہے جیساکہ نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے منقول طَویل دُعا میں یہ اَلفاظ بھی ہیں :  وَاَسْئَلُکَ الْجَنَّۃَ وَمَا قَرَّبَ اِلَیْہَا مِنْ قَوْلٍ وَّعَمَلٍ وَّاَعُوْذُ  بِکَ مِنَ النَّارِ وَمَا قَرَّبَ اِلَیْہَا مِنْ قَوْلٍ وَّعَمَلٍ یعنی اے اللّٰہ! میں تجھ سے جنَّت اور جنَّت سے قریب کرنے والے اَعمال کا سُوال کرتا ہوں  اور جہنم اور اس سے قریب کرنے والے اَعمال سے تیری پناہ مانگتا ہوں  ۔ ([1]) لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ روزانہ کم اَز کم تین تین بار اللہ   پاک سے جنَّت میں داخلے اور دوزخ سے بچنے کی دُعا  مانگ  لیا کریں ۔  سَرورِ ذیشان ، رَحمتِ عالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :  جوشخص اللہ پاک سے تین مرتبہ جنَّت کا سُوال کرتا ہے تو جنَّت کہتی ہے :  ” اے اللہ پاک! اسے جنَّت میں داخِل فرما ۔ “ اور جو تین مرتبہ جہنم سے پناہ مانگتا ہے تو جہنم کہتی ہے :  ” اے اللہ  پاک! اسے جہنم سے پناہ عطا فرما ۔ “ ([2])  

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یاد رہے کہ  جنَّت کی طَلب اور جہنم سے پناہ مانگنے کی دُعا عَربی میں ہی کرنا  ضَروری نہیں ، اپنی مادری زبان میں بھی یہ دُعا روزانہ تین تین بار کر لیں گے تو  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  بیان کردہ فضیلت حاصِل ہو  جائے گی ۔  

کاش ہر گھر میں عالمِ دِین ہو!

سُوال  : آپ اپنی خواہش کا اِظہار کرتے ہیں کہ کاش! ہر گھر میں عالمِ دِین ہو ، اگر کسی کی بیٹیاں ہی ہوں تو وہ آپ کی خواہش کو کیسے پورا  کرے ؟ 

جواب  : اگر کسی کو اللہ  پاک نے بیٹیوں ہی  سے نوازا ہے تو انہیں عالمہ بنادے تب بھی  میری خواہش پورى ہو جائے گی ۔  ایک ہی بچے کو حافظِ قرآن اور عالم دِین بنانے کے بجائے  بہتر یہ ہے کہ تمام بچوں کو ہی حافظِ قرآن اور عالم دِین بنانے کی کوشش کی جائے ۔ والدین کی اپنی عمر تو  بیت گئی اب خود  حافظِ قرآن یا عالمِ دِین  نہیں بن سکتے تو اپنی  اولاد کو ہی حافظ یا عالِم بناکر اَجر وثواب کما لیں ۔ اگر اولاد کو حافظ یا عالِم نہ بھی بنا سکیں تب بھی شریعت و سُنَّت کے مُطابق ان کی تَربیت تو کرنی ہی ہوگی ورنہ اس معاملے میں کوتاہی  قیامت کے دِن  پھنسوا کر رُسوائی کا سبب بن  سکتی ہے ۔  



[1]    ابنِ ماجه ، کتاب الدعاء ، باب الجوامع من الدعاء ، حدیث : ۳۸۴۶ ، ۴ / ۲۷۱ دار المعرفة بیروت

[2]    ترمذی ، کتاب صفة الجنة ، باب ما جاء فی صفة  انھار الجنة ، ۴  /  ۲۵۷ ، حديث : ۲۵۸۱دارالفکر بیروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن