دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Safar e Hajj Ki Ihtiyatain Malfuzat-e-Ameer Ahle Sunnat Qist 7 | سفر حج کی احتیاطیں-ملفوظات امیر اہلسنت قسط -7

book_icon
سفر حج کی احتیاطیں-ملفوظات امیر اہلسنت قسط -7

نے یہ سوچ کر اللہ  کا نام نہ لیا کہ دوسرے نے کہہ دیا ہے  میرا کہنا ضَروری نہیں تو جانور مُردار ہو جائے گا ۔ ([1]) ٭ذَبح کے وقت ” بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَر“ کے اَلفاظ کہنا بہتر ہے ، شَرط نہیں لہٰذا اگر  کسی نے فقط لفظ  ” اللہ “ کہہ کر چھری چلا دی تب بھی جانور حَلال ہو جائے گا ۔ ([2]) ٭ اگر بھولنے کے سبب اللہ کا نام نہ لیا    تب بھی جانور حَلال ہو جائے گا ۔ ([3])  

اِجتماعی قربانی کی اِحتیاطیں

سُوال :  اِجتماعى قربانى کرنے والوں پر کىا کىا شَرعى ذِمَّہ دارىاں بنتی ہىں؟

جواب  : اِجتماعى قربانى کے مَسائل بہت پىچىدہ اور مشکل ہىں لہٰذا اِجتماعی قربانی کرنے والوں کے لیے لازِم ہے کہ وہ  اِس سے متعلقہ ضَروری مَسائِل سیکھیں یا پھر عُلَمائے کِرام  کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کی مکمل راہ نُمائی میں ہی قربانی کریں ۔ بَدقسمتی سے لوگوں نے اِجتماعی قربانی کو ایک کاروبار بنا لیا ہے ، بعض اِدارے بھی عُلَمائے کِرام  کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کی راہ نُمائی لیے بغیر اِجتماعی قربانی کرتے ہیں اور کھلم کُھلا غَلَطیاں کرکے لوگوں کی قربانیاں ضائع کر بیٹھتے ہوں گے ۔ ہر ایک کو عذابِ آخرت سے ڈرنا چاہیے اور شَرعی تقاضے پورے ہونے کی صورت میں ہی اِجتماعی قربانی میں ہاتھ ڈالنا  چاہیے ۔ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامى مىں اِجتماعى قربانى دارُالافتا اہلسنَّت کى مکمل راہ نُمائى مىں ہی ہوتی ہے ۔  مُلک اور بیرون ملک اِجتماعی قربانی کا اِرادہ رکھنے والے ذِمَّہ داران کی پہلے مفتیانِ کِرام کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام تَربیت فرماتے ہیں ۔ پھر تَربیتی نشست میں شِرکت کرنے والوں کا اِمتحان ہوتا ہے اور جو اِمتحان میں کامیابی حاصِل کرتے ہیں تو انہیں ہی مَدَنی مَرکز کی طرف سے اِجتماعی قربانی کی اِجازت ملتی ہے ۔ نیز دارُ الافتا اہلسنَّت کی طرف سے  ” اِجتماعى قربانى کے مَدَنی پھول “کے نام سے ایک رِسالہ بھی شائع کیا جا  چکا ہے ۔

کپڑے  ناپاک  ہو جاتے ہوں تو نماز کیسے ادا   کریں ؟

سُوال : مویشی منڈی میں بیوپاریوں کے کپڑے اکثر ناپاک ہو جاتے ہیں اور دوسرے پاک کپڑے نہیں ہوتے اگر ان ہی کپڑوں کو پاک کرنے جائیں گے تو جانور چوری ہونے کا اَندیشہ ہے ایسی صورت  میں وہ  نماز کس طرح ادا کریں؟

جواب : جو لوگ اِس طرح کا کام کرتے ہیں جس میں ان کے کپڑے  پاک نہیں رہتے مثلاً وہ مویشی پالتے یا  بیچتے ہیں اور جانوروں کے پیشاب کی چھینٹیں یا گوبر ان کے کپڑوں پر لگ جاتا ہے یا وہ جانور ذَبح کرتے ہیں اور خون لگنے کی وجہ سے ان کے  کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں تو انھیں چاہیے کہ وہ  اپنے ساتھ پلاسٹک کی تھیلی میں  پاک کپڑوں کا ایک جوڑا رکھیں جسے نماز کے وقت میں پہن کر نماز ادا کی جا سکے ۔ خُصُوصاً عِیْدُ الْاَضْحٰی کے موقع پر کیونکہ اس دِن قَصّاب وغیرہ کے کپڑے ناپاک ہوئے بغیر نہیں رہتے ۔ نیز  پاک جوڑے کے ساتھ ایک تہبند بھی ہو تاکہ کسی مُناسب مقام پر اس کی آڑ میں کپڑے بدلے جا سکیں ۔ تہبند اور وہ پاک جوڑا کسی کپڑے کے تھیلے میں رکھ کر اس کو پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال لیں اور اسے اچھی طرح بند کر دیں ۔  

          یاد رَکھیے ! نماز فرض ہے جو ہر حال میں پڑھنا ضَروری ہے  کسی بھی بیوپاری یا قَصّاب کے کپڑے ناپاک ہونے کی وجہ سے نماز مُعاف نہیں ہو گی ۔  لہٰذا انھیں چاہیے کہ نماز کو اس کے وقت میں ہی پڑھنے کا اِہتمام کریں ۔  خُدا  ناخواستہ اگر کسی بیوپاری یا قَصّاب کو جانوروں کے خون یا پیشاب وغیرہ سے الرجی ہو جائے تو وہ اپنے ساتھ ایک نہیں  بلکہ کئی صاف جوڑے رکھے گا اور حتَّی الامکان اپنے کپڑوں کو ناپاک ہونے سے بچائے گا ، جہاں ذرا خون یا پیشاب کپڑوں پر  لگا فوراً کپڑے بدلے گا تاکہ الرجی کی وجہ سے کھجلی شروع نہ ہو جائے ۔  یہ دُنیوی خارِش ہے جب اسے بَرداشت کرنا بہت مشکل ہے تو اگر نماز  تَرک کرنے کے جُرم میں  قیامت کے دِن خارِش کا عذاب مُسَلَّط کردیا گیا تو کیا بنے گا؟ یاد رَکھیے ! دوزخ کا ہلکے سے ہلکا عذاب بھی کسی کے لیے بَرداشت کرنا ممکن نہیں ہے تو  اس دَرد ناک عذاب سے چھٹکارے کے لیے گناہوں سے بچتے  رہیے اور وقت پر



[1]    دُرِّمُختار مع  رَدُّالمحتار ، کتاب الذبائح ، ۹ / ۵۰۴ 

[2]    فتاویٰ ھندیة ، کتاب الذبائح ، الباب الاوّل فی رکنه ...الخ ، ۵ / ۲۸۵ دار الفكر بيروت

[3]    ھداية ، کتاب الذبا ئح ، ۲ / ۳۴۷  دار احیاء التراث العربی بیروت  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن