دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sada e Madina | صدائے مدینہ

book_icon
صدائے مدینہ

(5) صدائے مدینہ اذانِ فَجْر کے بعد شروع کی جائے۔

(6)جہاں کہیں جانور(Animals)وغیرہ بندھے ہوں، وہاں آواز قدرے کم ہونی چاہیے۔

(7)صدائے مدینہ سے فارِغ ہو کر مَسْجِد میں اتنی دیر پہلے پہنچیں کہ سُنّتِ قَبْلِیَّہ اِقَامَت سے قَبْل اور صَفِ اوّل وتکبیرِ اُولیٰ پا سکیں۔

(8)صدائے مدینہ سے قَبْل ہی اِسْتِنْجَا اور وُضُو سے فارِغ ہو لیں۔

(9) فجر میں اُٹھانے کے لیے ترغیب اور نام لکھنے کی ترکیب بھی کی جائے۔

 (10)جو اسلامی بھائی نام لکھوائیں،اُن کے دروازے پر دَستک دیں یا بیل (Bell) بھی بجائیں۔موبائل کال/SMS کے ذریعے بھی نماز کے لیے جگایا جا سکتا ہے۔

(11) کسی بھی مُعْتَرِضْ)اِعتراض کرنے والے) یا جھگڑالو سے جھگڑیں نہ اُلجھیں۔

(12) اذانِ فَجْر سے اِتنی دیر پہلے اُٹھیں کہ آپ بآسانی فجر کا وَقْت شروع ہونے سے قَبْل اِسْتِنْجَا و وُضُو اور تَـھَجُّد سے فارِغ ہو سکیں۔

(13) وَقْتِ مُناسِب پر اُٹھنے کیلئے الارم (Alarm)، گھر کے کسی بڑے،چوکیدار یا کسی اسلامی بھائی کو جگانے کا کہنے کی ترکیبیں کریں۔شجرۂ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطاریہ میں صفحہ نمبر 32 پر ہے: سُوْرَةُ الْکَهْف کی آخری چار آیتیں یعنی  اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا سے خَتْمِ سورہ تک۔ رات میں یا صُبْح جس وَقْت جاگنے کی نِیَّت سے پڑھیں آنکھ کُھلے گی۔([1])اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ

(14) جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه کے طلبۂ کرام بھی قریبی علاقے میں مَدَنی مَرْکَز کی طرف سے دِیئے گئے طریقِ کار کے مُطابِق صدائے مدینہ لگائیں،رہائشی درجوں میں بھی صدائے مدینہ کی ترکیب کی جائے۔اگر اس کے لیے باقاعدہ ذِمَّہ دار کا تَقَرُّر ہو تو اس مَدَنی کام میں مَضْبُوطِی رہے گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ

(15) رہائشی مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه کے بڑے طلبہ بھی قریبی عَلاقے میں مَدَنی مَرْکَز کی طرف سے دِیئے گئے طریقِ کار کے مُطابِق صدائے مدینہ لگائیں،نیز درجوں (Classes)میں بھی اِس کی ترکیب کی جائے۔(درجے میں جو صدائے مدینہ لگائی جائے،اس کے الفاظ میں کچھ ترمیم کے ساتھ مثلاًاسلامی بھائیو! کی جگہ”مدنی مُنّو!“ کہا جائے)

(16) تعلیمی اِداروں(یونیورسٹی و کالجز وغیرہ) کے ہاسٹلز میں طلبہ(Students) بھی تنظیمی طریقِ کار کے مُطابِق)ذیلی حلقوں میں لگائی جانے والی صدائے مدینہ کے اندازپر) صدائے مدینہ لگائیں،ہاسٹل کے اندر بھی دَستک دے کر/ موبائل کال/Sms کے ذریعے بھی صدائے مدینہ لگائی جائے۔

گلی میں صدائے مدینہ کا طریقہ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

پڑھ کر دُرُود و سلام کے ذیل میں دئیے ہوئے صیغے پڑھ کر اس کے بعد والا مضمون دوہراتے رہئے:

اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ                                            وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ

اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ                             وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیواور اسلامی بہنو!فَجْر کی نَماز کا وَقْت ہو گیا ہے۔ سونے سے نَماز بہتر ہے۔جَلْدی جَلْدی اُٹھئے اور نَماز کی تیّاری کیجئے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کو بار بار حج نصیب کرے اور بار بار میٹھا مدینہ دِکھائے۔(مَوْقَع کی مُنَاسَبَت سے نیچے دی ہوئی نَظْم میں سے مُنْتَخَب اَشعار بھی طرز میں یا بغیر طرز کے پڑھئے) اب پھر اُوپر دیا ہوا دُرُود و سلام پڑھئے، اس کے بعد مَوْقَع کی مُنَاسَبَت سے دوبارہ اُوْپَر دیا ہوا مَضمون یا ذیل میں دیئے گئے اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے نَظْم کردہ اَشعار میں سے مُنْتَخَب اَشعار پڑھئے: ([2])

فَجْر کا وَقْت ہو گیا اُٹّھو!

 



3      دارمی،  کتاب فضائل القرآن،  باب فی فضل سورة الكهف،  ص۱۰۳۳،  حدیث:۳۴۰۷ مفھومًا

3      نیک بننے بنانے کے طریقے،  ص۱۸۸ بتصرف

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن