دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sada e Madina | صدائے مدینہ

book_icon
صدائے مدینہ

٭ پیدل چلنے سے خون میں مَوجُود گندا کولیسٹرول(Cholesterol) خارِج ہو جاتا ہے۔

مدینے کا بُلاوا

ٹھینگ موڑ)قصور،پنجاب پاکستان) کے علاقے اِلٰہ آباد کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے:اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ! میں دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول سے وَابَسْتہ تو تھا لیکن مَدَنی کاموں کے سلسلے میں سُستی کا شِکار تھا۔حُسْنِ اِتّفاق سے مُحَرَّمُ الْحَرَام ۱۴۳۱ھ بَمُطابِق جنوری 2010ء کو دَعْوَتِ اِسْلَامی کے ڈویژن مُشَاوَرَت کے ذِمَّہ دار اسلامی بھائی سے مُلَاقَات کا شَرَف حاصِل ہوا،جب انہیں میری مَدَنی کاموں میں عَدَم دلچسپی کا عِلْم ہوا تو اِنْفِرَادِی کوشِش کرتے ہوئے نہ صِرف مَدَنی کام کرنے کا ذِہْن دیا بلکہ صدائے مدینہ کی پابندی کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔نیز اس ضِمْن میں انہوں نے مجھے شَیْخِ طَرِیْقَت،اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا فرمان ’’صدائے مدینہ دکھائے مدینہ‘‘ بھی سنایا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ! میرا ذِہْن بن گیا اور حاضریِ مدینہ کی اُمِّید پر اگلے ہی دن میں نے اس پر عَمَل شروع کر دیا۔ صدائے مدینہ کیا لگانی شروع کی،مجھ پر تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا کَرَم ہو گیا۔میرے تو وارے ہی نیارے ہو گئے، قِسْمَت کا سِتارا یوں چمکا کہ اسی سال مجھے بارگاہِ مصطفےٰ کی حاضِری کا شَرَف حاصِل ہو گیا۔ کَرَم بالائے کَرَم یہ کہ صدائے مدینہ کی بَرَکَت سے میرے بڑے بھائی کو بھی حج کی سَعَادَت نصیب ہو گئی،دورانِ حج شَیْخِ طَرِیْقَت،اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بَـیْعَت ہونے کا شَرَف بھی مل گیا۔شاید یہ مدینے شریف کی حاضِری اور ایک ولیِ کامِل سے بَـیْعَت کی بَرَکَت تھی کہ میرے بھائی جو پہلےنمازوں کی ادائیگی میں سُستی کا شِکار تھے،نیکیوں کی جانب مائل ہونے لگے اور باجماعت نَماز کا اِہتِمام کرنے لگے۔داڑھی شریف کی بھی نیّت کر لی۔حج سے واپسی کے کم وبیش دو ماہ بعد جبکہ ایک عزیز کی شادی میں شریک تھے،بارات آنے ہی والی تھی کہ نَماز کا وَقْت ہو گیا، سب کو بآوازِ بُلَند نَماز کی دَعْوَت دی اور مَسْجِد کی جانِب چل دئیے۔ جب وُضُو کے لیے وُضُو خانے پر پہنچے تو اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے گِر پڑے۔نَمازیوں نے آگے بڑھ کر اُٹھایا اور مَسْجِد میں لِٹا دیا۔مَسْجِد میں لِٹاتے ہی ان کی رُوْح قفسِ عنصری سے پرواز کر گئی۔وہاں مَوجُود سبھی لوگ بھائی جان کی اس ایمان افروز وفات پر افسوس کے ساتھ ساتھ رَشْک  کرنے لگے۔([1])

صدائے مدینہ دِکھائے مدینہ

الٰہی دکھا دے ضیائے مدینہ

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                       صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

صدائے مدینہ اور امیرِ اہلسنّت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شَیْخِ طَرِیْقَت،اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی صدائے مدینہ لگایا کرتے تھے جیسا کہ ایک مدنی مُذاکرے میں آپ اِرشَاد فرماتے ہیں:میں ا پنے گھر، پیر کالونی سے فَجْر میں فیضانِ مدینہ آتے ہوئے صدائے مدینہ لگاتا تھا۔([2])

صدائے مدینہ کے چند مدنی پھول

(1) صدائے مدینہ شَیْخِ طَرِیْقَت،اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مُناجاتوں،نعتوں اور منقبتوں کے مُعَطَّر مُعَطَّر مدنی گلدستے وسائلِ بخشش(مُرَمّم) کے صفحہ 665 کے مُطابِق ہی لگائیں کیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ولی کی زبان، نِگاہ اور دُعا کے ساتھ ساتھ تحریر میں بھی اثر ہوتا ہے۔

(2)صدائے مدینہ کے لیے میگا فون (Mega Phone)کا اِسْتِعمال نہ کریں۔

(3)اسلامی بھائیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں مُـخْتَلِف سمتوں میں دو، دو اسلامی بھائی بھیج دیئے جائیں۔

(4)اگر کوئی اسلامی بھائی نہ آئے تو اکیلے ہی صدائے مدینہ کی سَعَادَت حاصِل کریں۔

 



3      چمکدار کفن، ص۹

3      مَدَنی  مُذاکرہ، ۱۰ جمادی الاولیٰ۱۴۳۶ یکم مارچ2015

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن