30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں ہے: اللہ عَزَّ وَجَلَّ اِرشَادفرماتا ہے: اے میرے بندے! میں تجھ سے شروع کروں گا (یعنی پہلے تجھے عَطا کروں گا)۔ ([1])
صدائے مدینہ دِکھائے مدینہ الٰہی دکھا دے ضیائے مدینہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
صدائے مدینہ ایک ایسا پیارا مَدَنی کام ہے جس سے دینی فوائد کے ساتھ ساتھ کثیردُنْیَوی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں کیونکہ صدائے مدینہ ہمیشہ چہل قدمی کے انداز میں لگائی جاتی ہے اور پیدل چلنے کےبے شُمار طبی فوائد مَنْقُول ہیں۔ جیسا کہ ایک حِکَایَت میں ہے کہ پڑوسی ملکوں کے دو بادشاہوں میں گہری دوستی تھی ، ان میں ایک بادشاہ طرح طرح کے اَمراض اور ٹینشن(Tension)سے تنگ جبکہ دوسرا بادشاہ خوش حال اور صِحّت مند تھا ۔ ایک بار بیمار بادشاہ نے تَنْدُرُسْت بادشاہ سے کہا:میں ماہِر طبیبوں (Doctors) سے عِلاج کروانے کے باوُجُود حُصُولِ صحّت میں ناکام ہوں، آپ کس طبیب سے عِلاج کرواتے ہیں ؟ تَنْدُرُسْت بادشاہ نے مسکرا کر کہا: میرے پاس دو طبیب ہیں۔ بیمار بادشاہ نے کہا: براہِ کَرَم!مجھے بھی ان سے مِلوا دیجئے ، اگر انہوں نے میرا عِلاج کر دیا تو اُن کو مالا مال کردوں گا ۔ تَنْدُرُسْت بادشاہ ہنس پڑا اور کہنے لگا : میرے طبیب میرا بِالکل مُفت عِلاج کرتے ہیں اور وہ دو طبیب ہیں، میرے دونوں پاؤں!اور طریقِ عِلاج یہ ہے کہ ان کے ساتھ میں خوب پید ل چلتا ہوں لہٰذا میر ی صحّت اچّھی رہتی ہے اور آپ غالِباً زیادہ تر بیٹھے رہتے ،پیدل چلنے سے کتراتے اور تھوڑے تھوڑے فاصِلے پر بھی سُواری پر آتے جاتے ہیں لہٰذا خود کوبیمار اور ذِہنی دباؤ کاشکار پاتے ہیں۔([2])
پیدل چلنے کے چند ایک فوائد مزید مُلاحظہ فرمائیے:
٭ صُبْح کے وَقْت پیدل چلنا، انسان کو صِحَّت مند رکھتا ہے۔
٭ پیدل چلنا مُـخْتَلِف قسم کی بیماریوں (ہارٹ اٹیک، فالج ، لقوہ ، دماغی اَمراض ، ہاتھ پاؤں اور بدن کا درد ، زَبان اور گلے کی بیماریاں ،منہ کے چھالے ، سینے اور پھیپھڑے کے اَمراض، سینے کی جلن، شوگر، ہائی بلڈپریشر،جگر اورپِتّے کے اَمراض وغیرہ) سے بچاتا ہے۔
٭ پیدل چلنے کی وجہ سے ذہنی دباؤ(Depression) پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔
٭ پیدل چلنے سے بِالْخُصُوص سانس پُھولنے کی بیماری سے عَافِـیَّت رہتی ہے۔
٭ صبح کے وقت پیدل چلنے سے سارا دن ہشّاش بشّاش گزرتا ہے۔
٭ پیدل چلنے سے وزن بھی اِعْتِدَال میں رہتا ہے۔
٭ پیدل چلنا یادداشت کو تَقْوِیَت پہنچاتا ہے۔
٭ پابندی سے پیدل چلنے والے کا بلڈ پریشر(Blood Pressure) مُتَوازِن رہتا ہے۔
٭ پیدل چلنا ہڈیوں کو مَضْبُوط بناتا ہے۔
٭ پیدل چلنے والے موٹاپے کا شِکار نہیں ہوتے۔
٭ پیدل چلنے سے اعصابی کھِچاؤ خَتْم ہوتا ہے۔
٭ پیدل چلنے سے ہاضمہ دُرُسْت ہوتا ہے۔
٭ انسانی اَعْضَا بہتر طور پر کام کرتے ہیں۔
٭ پیدل چلنےکے دوران خون کی گردش تیز ہوتی ہے ،جس کی بدولت جسم سے ایک خاص قسم کا زہریلا مادّہ خارِج ہو تا ہے، جس کی خاصیَّت افیون سے ملتی جُلتی ہے۔ اس کے خارِج نہ ہو نے سے مختلف دَردوں اور تکالیف میں اِضافہ ہو تا رہتا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع