30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
)2) رِزْق میں اضافہ
دعوتِ اِسْلَامی کے اِشَاعتی اِدارے مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کی مَطْبُوعَہ 103 صَفحات پر مُشْتَمِل کتابراہِ علم صَفْحَہ 91 پر ہے کہ عَلَی الصُّبْح بیدار ہونا، نعمتوں میں اِضافے کا باعِث بنتا ہے،خُصوصاً اس سے رِزْق میں اِضافہ ہوتا ہے۔چُنَانْچِہ رِزْق میں اضافہ چاہتے ہیں تو صدائے مدینہ جیسے پیارے مَدَنی کام کو اپنا مَعْمُول بنا لیجئے، اس سے رِزْق میں اضافہ ہی نہیں ہوگا بلکہ دونوں جہاں کی بھلائیاں بھی نصیب ہوں گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
)3(ایک نماز میں کئی نمازوں کا ثواب
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! صدائے مدینہ لگانے والوں کی بھی کیا بات ہے کہ یہ خود ایک نَماز پڑھتے ہیں مگر ثواب کئی نمازوں کا پاتے ہوں گے۔ وہ اس طرح کہ یہ صدائے مدینہ لگانے کے بعد باجَمَاعَت نَمازِ فَجْر ادا کرتے ہیں مگر ان کی صدائے مدینہ لگانے کی بَرَکَت سے جتنے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں نمازِ فَجْر اَدا کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتے ہوں گے،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رَحْمَت سے اُمِّید ہے، ان کی نمازوں کا ثواب انہیں)یعنی صدائے مدینہ لگانے والوں کو) بھی ملتا ہو گا۔کیونکہ فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے:مَنْ دَلَّ عَلٰى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ اَجْرِ فَاعِلِهٖ یعنی جو شخص نیکی کا کام کرنے پر کسی کی رَاہ نُمائی کرتا ہے اسے بھی وُہی اَجَر و ثواب ملتا ہے، جو اس نیکی کرنے والے کو ملتا ہے۔([1])
اِس طرح پھیلے نیکی کی دعوت کہ نیک ہو
ہر ایک چھوٹا اور بڑا یا ربِّ مصطفٰے ([2])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
)4)تہجدکی سعادت
صدائے مدینہ کی بَرَکَت سے تَـھَجُّد کی پابندی نصیب ہو سکتی ہے کہ جس کے مُتَعَلِّق اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرت سیِّدُنا عَلِیُّ الْمُرْتَضٰی کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے رِوایَت ہے کہ مَـحْبُوبِ ربِّ داور، شفیعِ روزِ مَـحْشَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:جنَّت میں ایسے بالاخانے ہیں، جن کا باہَر اندرسے اور اندر باہَر سے دیکھا جاتاہے۔ ایک اَعرابی نے اٹھ کر عَرْض کی:یَا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!یہ کس کے لیے ہیں؟ تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا: یہ اس کے لیے ہیں،جو نَرْم گفتگو کرے،کھانا کھلائے،مُتَوَاتِر روزے رکھے اور رات کو جب لوگ سوئے ہوئے ہوں تو اٹھ کر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لیے نَماز پڑھے ۔([3])
میں پڑھتا رہوں کاش! سارے نوافل
تہجد ہو ہر شب ادا یا اِلٰہی
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
)5(پہلی صف میں تکبیرِ اُولٰی کے ساتھ نماز کی فضیلت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع