مرغ کی ڈیوٹی
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sada e Madina | صدائے مدینہ

book_icon
صدائے مدینہ

حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مَرْوِی ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب،کُل اُمّت کے طبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ مَغْفِرَت نِشان ہے: جب رات کا ایک تِہائی حِصّہ باقی رہ جاتا ہے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ آسمانِ دنیا پر (اپنی شان کے مُطابِق) نُزُول فرماتا ہے اور وہ اِرشَاد فرماتا ہے: ہے کوئی حاجَت مند کہ میں اسے عَطا کروں؟  ہے کوئی دُعا کرنے والا کہ میں اسکی دُعا قبول کروں؟  ہے کوئی توبہ کرنے والا کہ میں اس کی توبہ قُبُول کروں؟  ہے کوئی بَـخْشِشْ چاہنے والا کہ میں اسے مُعاف کروں؟  یہاں تک کہ فَجْر کا وَقْت ہو جاتا ہے۔([1]) مُفَسِّرِ شَہِیر، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الْحَنَّان مِرْاٰۃُ الْمَنَاجِیح میں ایک مَقام پر فرماتے ہیں: آخری تِہائی رات کے تین۳ حصّے کرو، اس کے درمیانی حصّے میں تَـھَجُّد پڑھو گویا رات کے چھٹے حصّے میں اِسی وَقْت سَحَرِی کھانا، دُعائیں مانگنا بلکہ اِسْتِغْفار کرنا اَفْضَل ہے، کیونکہ اس وَقْت رَحْمَتِ الٰہی دنیا کی طرف زیادہ مُتَوجّہہوتی ہے اور اس وَقْت جاگنا نفس پر شاق ہے  ؎

کر مغفرت مِری تِری رحمت کے سامنے

میرے گناہ یا خدا ہیں کس شُمار میں([2])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مرغ کی ڈیوٹی

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ ہماری کس قَدْر بد قسمتی (Bad Luck) ہے کہ ہم اس بابَرَکَت وَقْت کی سعادتوں سے مَحْرُوم اور خوابِ غَفْلَت کے مزوں میں گم  ہو جاتے ہیں، حالانکہ اس وَقْت اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ایک مَـخْلُوق بھی ہمیں پکار پکار کر ربّ عَزَّ وَجَلَّ کی رَحْمَت کی طرف مُتَوجّہ کر رہی ہوتی ہے، جیسا کہ حضر ت سَیِّدُنا زید بن خالِد رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مَرْوِی ہے کہ سرورِ کائنات ، فَخْرِ مَوجُودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا: مُرْغ کو بُرا نہ کہو،بے شک یہ نَماز کے لیے بیدار کرتا ہے۔([3]) لہٰذا ہمیں چاہیے کہ اپنی آنکھوں سے غَفْلَت کا پردہ اُتاریں خود بھی عِبَادَتِ الٰہی میں مَصْرُوف ہوں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں، اس کیلئے تَبْلِیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی کا پیارا پیارا مَدَنی مَاحَولنیکیوں کاذخیرہ کرنے کاایک بَہُت ہی آسان ذَرِیْعَہ ہے،چونکہ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہمیں جو عظیم مَدَنی مَقْصَد عَطا فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ ”مجھےاپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشِش  کرنی ہے“اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ۔لِہٰذا سَحَرِی کے وَقْت ربّ عَزَّ وَجَلَّ کی رَحْمَت کا حقدار بننے کی ایک آسان صُورَت یہ ہے کہ ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں سےروزانہ کے ایک مَدَنی کام یعنی صدائے مدینہ کو اپنی زِنْدَگی کا مَعْمُول بنا لیجئے، کہ اس کی بَرَکَت سے تَـھَجُّد کے عِلاوہ با جَمَاعَت فَجْر کی نَماز پڑھنے کی بھی سَعَادَت ملے گی۔مدنی انعام پر عَمَل ہوگا، یہی نہیں بلکہ دَرْج ذیل فوائد بھی حاصِل ہوں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

صدائے مدینہ کے فوائد

نماز کی حفاظت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! صدائے مدینہ نَمازِ فَجْر کی حِفَاظَت کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے،اس سے جہاں صدائے مدینہ لگانے والوں کی نَمازِ فَجْر کی حِفَاظَت ہوتی ہے وہیں صدائے مدینہ سن کر بیدار ہونے والے بھی نَمازِ فَجْر ادا کرنے کی سَعَادَت حاصِل کر لیتے ہیں۔   

ہو جائیں مولا مسجِدیں آباد سب کی سب

سب کو نمازی دے بنا یا ربِّ مُصطفٰے([4])

 



1      اَلسُّنة لابنِ ابی عاصم،  باب ذکر نزول ربنا...الخ،  ص۳۴۹،  حدیث:۵۱۰

1      وسائلِ بخشش)مُرمَّم)،  ص۲۷۵

2      ابو داوٗد، کتاب الادب، باب ماجاء فی الدیك والبھائم، ص۷۹۷، حدیث:۵۱۰۱

2      وسائلِ بخشش(مُرمَّم)،  ص۱۳۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن