دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sada e Madina | صدائے مدینہ

book_icon
صدائے مدینہ

صدائے مدینہ کی مدنی بہاریں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! صدائے مدینہ ایک ایسا پیارا مَدَنی کام ہے کہ جن جن ذیلی حلقوں میں صدائے مدینہ کی پابندی ہوتی ہے وہاں نمازِ فَجْر میں نمازیوں کی مدنی بہاریں آجاتی ہیں۔چُنَانْچِہ،

شامیانے لگانے پڑے

ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے:سَخْت سردیوں کے دِنوں میں ہم نے صدائے مدینہ کی پابندی کی تو مَسْجِد میں نمازیوں کی اِس قَدْر تعداد بڑھ گئی کہ مَسْجِد انتظامیہ کو نَمازِ فَجْر میں مَسْجِد کے صَحْن میں جُمُعَہ کی طرح شامیانے لگانے پڑے۔

صدائے مدینہ کی برکت سے فیضانِ مدینہ کیلئے  زمین مل گئی

ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے:دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی قافلے کے ساتھ ہم ایک شہر میں گئے،اَذانِ فَجْر کے بعد ہم صدائے مدینہ لگاتے جا رہے تھے کہ اچانک ایک گھر سے ایک ماڈرن نوجوان ہمارے ساتھ شامِل ہوا اور اُس نے فَجْر کی نَماز مَسْجِد میں باجَمَاعَت ادا کی۔بعد میں اِس نوجوان کے والِد مَدَنی قافلے والوں سے ملنے کے لیےآئے۔یہ صاحِبِ ثَرْوَت تھے۔انہوں نے آکر بتایا کہ صدائے مدینہ کی بَرَکَت سے میرا نافرمان ماڈرن (Modern)بے نَمازی بیٹا پنج وقتہ نَماز پڑھنے لگا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اِس ماڈرن (Modern)نوجوان کے والِد نے مُتَاَثِّر ہو کر اُس شہر میں مَدَنی مَرْکَز فیضانِ مدینہ کے لیے زمین دے دی۔

صدائے مدینہ دِکھائے مدینہ

ایک ڈویژن (Division)کے مَدَنی مشورے میں دورانِ مَدَنی مَشْوَرَہ جب صدائے مدینہ کی بات چلی تو ایک اسلامی بھائی کھڑا ہوا اور کہنے لگا: اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے مدینے شریف کی حاضِری کی سَعَادَت حاصِل ہوئی ہے اور یہ سب صدائے مدینہ کی برکتیں ہیں کہ میں پابندی سے صدائے مدینہ لگاتا ہوں۔

صدائے مدینہ دِکھائے مدینہ            الٰہی دکھا دے ضیائے مدینہ

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                       صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

صدائے مدینہ کے چند منتخب مدنی پھول

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں میں سے (ضروری ترمیم کے ساتھ) مُنْتَخَب چند مدنی پھول:

٭ ”بعدِ فجر مدنی حلقہ“ مسجد اور”صدائے مدینہ“آپ کے عَلاقے کے لوگوں کے عقائد و اعمال کا تحفظ کرے گا۔ ان شآءاللہ عزوجل۔

٭ ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّب اور شعبان المعظم میں ذِمَّہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا جَدْوَل کچھ یوں ہو کہ اوّلاً نَمازِ تَـھَجُّد با جَمَاعَت ادا کی جائے،پھر سحری ،صدائے مدینہ،نَمازِ فَجْر با جَمَاعَت،مَدَنی حلقہ اور اِشراق و چاشت کی ترکیب ہو۔

٭ ذِمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی،صدائے مدینہ،مدنی حلقہ،مسجد درس،چوک درس، عَلاقائی دورہ اور مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه برائے بالغان وغیرہ پر خصوصی توجہ دیں اور ان مدنی کاموں میں شِرْکَت کی سَعَادَت حاصِل کرتے رہیں۔

٭ مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه برائے بالغان کے ذریعے بہت سے مدنی کاموں کو شروع یا مَضْبُوط کیا جا سکتا ہے۔مثلاً مدنی قافلے و مدنی انعامات،مسجد/ گھر/اسکول/ کالج/چوک درس،صدائے مدینہ،علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، VCD اجتماع(آڈیو، ویڈیو) ، تقسیمِ رسائل وغیرہ۔۔۔

٭ کسی بھی ملک میں دعوتِ اسلامی کومضبوط کرنے کیلئے سب سے پہلے چند مخصوص مدنی کاموں کو مضبوط کیا جائے مثلاً مدنی درس (درسِ فیضانِ سُنّت وغیرہ)، صدائے مدینہ،مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه بالغان ، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، ہفتہ وار اجتماع، مدنی انعامات اور مدنی قافلہ۔

٭ مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے بعدِ عشا جلد سونے کی ترکیب کریں تاکہ تَـھَجُّد،صدائے مدینہ، با جَمَاعَت نمازِ فَجْر،مدنی حلقہ،اِشراق و

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن