30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فَجْر کا وَقْت ہو گیا اُٹّھو! اے غُلامانِ مصطفےٰ اُٹّھو!
جاگو جاگو، اے بھائیو، بہنو! چھوڑ دو اب تَو بِسترا اُٹّھو!
تم کو حج کی خدا سَعَادَت دے جَلْوَہ دیکھو مدینے کا اُٹّھو!
اُٹّھو ذِکْرِ خُدا کرو اُٹھ کر! دِل سے لو نامِ مصطفےٰ اُٹّھو!
فَجْر کی ہو چکی اَذانیں وَقْت ہو گیا ہے نَماز کا اُٹّھو!
بھائیو! اُٹھ کر اب وُضو کر لو اور چلو خانۂ خُدا اُٹّھو!
نیند سے تو نَماز بِہتر ہے اب نہ مُطْلَق بھی لیٹنا اُٹّھو!
اٹھ چکو اب کھڑے بھی ہو جاؤ! آنکھ شیطان نہ دے لگا اُٹّھو!
جاگو جاگو نَماز غَفْلَت سے کر نہ بیٹھو کہیں قَضا اُٹّھو!
اب”جوسوئے نَمازکھوئے“ وَقْت سونے کا اب نہیں رہا اُٹّھو!
یاد رکّھو! نَماز گر چھوڑی قَبْر میں پاؤ گے سزا اُٹّھو!
بے نَمازی پھنسے گا مَـحْشَر میں ہو گا ناراض کِبْرِیا اُٹّھو!
میں ’’ صدائے مدینہ‘‘ دیتا ہوں تم کو طیبہ کا واسِطہ اُٹّھو!
میں بِھکاری نہیں ہوں دَر دَر کا میں ہوں سرکار کا گدا اُٹّھو!
مجھ کو دینا نہ پائی پیسہ تم! میں ہوں طالِب ثواب کا اُٹّھو!
تم کو دیتا ہے یہ دُعا عطّارؔ! فَضْل تم پر کرے خُدا اُٹّھو! ([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ماہ ِرمضان المبارک میں صدائے سحری پر مشتمل امیرِ اہلسنت کے اشعار
وَقْت سَحَرِی کا ہو گیا جاگو نُور ہر سَمْت چھا گیا جاگو
اٹّھو سَحَرِی کی کر لو تیّاری روزہ رکھنا ہے آج کا جاگو
ماہِ رَمَضاں کے فَرْض ہیں روزے ایک بھی تم نہ چھوڑنا جاگو
اٹّھو اٹّھو وُضو بھی کر لو اور تم تَـھَجُّد کرو ادا جاگو
چُسکیاں گَرم چائے کی بھر لو کھا لو ہلکی سی کچھ غذا جاگو
ہو گی مَقبول فَضْلِ مولیٰ سے کھا کے سَحَرِی کرو دُعا جاگو
ماہِ رَمَضاں کی بَرَکتیں لُوٹو لُوٹ لو رَحْمَتِ خُدا جاگو
کھا کے سَحَرِی اُٹّھو ادا کر لو سنّتِ شاہِ انبیا جاگو
تم کو مولیٰ مدینہ دِکھلائے اور حج بھی کرو ادا جاگو
تم کو رمضاں کے صَدْقے مولیٰ دے اُلْفَت و عِشْقِ مصطفٰے جاگو
تم کو رَمَضان کا مدینے میں دے شَرَف ربِّ مصطَفٰے جاگو
کیسی پیاری فَضا ہے رَمَضاں کی دیکھ لو کر کے آنکھ وا جاگو
رحمتوں کی جَھڑی برستی ہے جَلْد اٹھ کر کے لو نَہا جاگو
تم کو دیدارِ مصطَفٰے ہوجائے ہے یہ عطاّؔر کی دُعا جاگو ([2])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع