پیش لفظ
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Saboot e Hilal kay Tariqay | ثبوت ہلال کے طریقے

book_icon
ثبوت ہلال کے طریقے

مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامیٔ سنّت ، ماحیٔ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِ طریقت، باعثِ خَیْر و بَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولیٰنا الحاج الحافِظ القاری الشّاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنبے مثا ل ذہانت و فَطانت ، کمال دَرَجہ فَقاہت اور قدیم و جدید عُلُوم میں  کامل دَسترس و مہارت رکھتے تھے ۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی تقریباً ایک ہزار کُتُب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے پچپن سے زائد عُلوم  و  فُنُون میں  تَبَحُّرِعلمی پردالّہیں، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی جن قلمی کاوشوں   کو بینَ الاقوامی شُہرت حاصل ہوئی اُن میں   ’’کنزالایمان‘‘ ، ’’حدائقِ بخشش ‘‘اور’’ فتاوٰی رضویّہ‘‘(تخریج شدہ ۳۳ جلدیں   ) بھی شامل ہیں   ، آخِر ا لذّکر  تو عُلوم و فُنُون کا ایسا بَحرِ بیکراں   ہے جو بے شمار و مُستند مسائل او ر تحقیقات ِ نادِرہ کو اپنے اندر سَموئے ہو ئے ہے ، جسے پڑھ کر قدر دان انسان بے ساختہ پُکار اٹھتا ہے کہ امامِ اہلسنّت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ، سیِّدُنا امامِ اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کی مجُتَہِدانہ بصیرت کا پَر تَو ہیں   ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی کُتُب رَہتی دنیا تک مسلمانوں   کے لئے مشعلِ راہ ہیں   ۔ہر اسلامی بھائی اور اسلامی بہن کو چاہیے کہ سرکارِ اعلٰیحضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی جُملہ تصانیف کا حسبِ استطاعت ضرور مطالَعَہ کرے ۔

            تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘ نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں   عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے ، اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدَّد مجالس کا قیام عمل میں   لایا گیا ہے جن میں   سے ایک مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے عُلماء و مُفتیانِ کرام کَثَّرَھُمُ اللّٰہُ تعالٰی پر مشتمل ہے ، جس نے خالص علمی، تحقیقی اور اشاعتی کام کا بیڑا اُٹھایا ہے ۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں :

            (۱)  شعبۂ کتُبِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ           (۲) شعبۂ تخریجِ کُتُب

            (۳) شعبۂ درسی کُتُب                       (۴) شعبۂ اصلاحی کُتُب

            (۵) شعبۂ تراجمِ کُتُب                       (۶) شعبۂ تفتیشِ کُتُب

            ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، عظیم البَرَکت، عظیمُ المرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین ومِلَّت، حامیٔ سنّت، ماحیٔ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِ طریقت، باعثِ خَیْر وبَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولانا الحاج الحافِظ القاری الشّاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں   مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں  کے مطابق حتَّی الْوَسع سَہْل اُسلُوب میں   پیش کرنا ہے ۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں   اِس عِلمی، تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں   ہر ممکن تعاون فرمائیں   اور مجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں   اور دوسروں   کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں  ۔

            اللہ عَزَّ وَجَلَّ ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ کو دن گیارہویں   رات بارہویں   ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اخلاص سے آراستہ فرما کر دونو ں   جہاں   کی بھلائی کا سبب بنائے ۔ ہمیں   زیرِ گنبدِ خضرا شہادت، جنّت البقیع میں   مدفن اور جنّت الفردوس میں   اپنے مدنی حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوس نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

رمضان المبارک ۱۴۲۵ھ

پیش لفظ

            امام اہلسنّت اعلیٰ حضرت مولانا شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن نے جہاں   کئی علوم وفنون پر قلم اٹھایا اور علم کے دریا بہائے وہاں   اس اہم ترین موضوع کو بھی زینت بخشی اورکئی رسائل تحریر فرمائے جن میں   ’’أَزْکَی الْإِہْلَالِ بِإِبْطَالِ مَا أَحْدَثَ النَّاسُ فِيْ أَمْرِالْہِلَالِ‘‘، ’’اَلْبُدُوْرُ الْأَجِلَّۃِ فِيْ أُمُوْرِ الْأَہِلَّۃِ‘‘  اور زیرِ نظر رسالہ بھی شامل ہے ۔

                میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بد قسمتی سے کچھ لوگ شیطان کے جال میں   پھنس کر شرعی اصول وضوابط سے قطع نظر محض باطل افواہوں   اور غیر محقَّقہ شہادتوں   کو دلیل بناکر از خود رؤیت کا فیصلہ کرلیتے ہیں   جو کہ سراسر شریعت کے منافی ہے ۔

                اور کچھ لوگ ایسے بھی ہیں   جو شرعی اصول وضوابط کے مطابق کئے ہوئے فیصلے پر محض چاند دیکھ کر یہ بدگمانیاں   کرتے نظر آتے ہیں   کہ غلط فیصلہ ہوا ہے ؛ کیونکہ چاند موٹاہے پہلی کا نہیں   ان کواس حدیث مبارکہ سے درس حاصل کرنا چاہئے کہ سرکار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :  ’’قربِ قیامت کی علامات سے ہے کہ ہلال پھولے ہوئے نکلیں   گے یعنی دیکھنے میں   بڑے معلوم ہوں   گے ۔‘‘(’’المعجم الکبیر‘‘،  الحدیث : ۱۰۴۵۱، ج۱۰، ص۱۹۸) ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا :  ’’علامات ِقیامت سے ہے کہ چاند بے تکلف نظر آئے گا کہا جائے گا کہ دورات کا ہے ۔‘‘ (’’المعجم الأوسط‘‘،  ج۶، ص۴۵۴، الحدیث :  ۹۳۷۶)۔

                اس رسالہ میں   امام اہلسنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے یہ بیان فرمایا ہے کہ رؤیت کی کونسی صورتیں   شرعی اعتبار سے مقبول ہیں   اور کونسی نامقبول، چنانچہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے چاند کے ثبوت کے 7 طریقے فقہائے کرام کے ارشادات کی روشنی میں   وضاحت کے ساتھ بیان فرمائے ہیں   جو شرعی اعتبار سے درست ہیں    :  (۱) خودچاند دیکھنے والے کی گواہی(۲)چاند دیکھنے والوں   نے اپنے چاند کے دیکھنے پر جن کو گواہ بنایا ان کی گواہی (۳)قاضی کے فیصلے پر گواہی (۴)ایک قاضی کا دوسرے قاضی کے نام خط (۵)استفاضہ (۶)مدت کاپوراہونا (۷)علامات کے ذریعے ۔ اورساتھ ہی 7 ایسے غلط طریقوں   کو جو عوام میں   مروج ہیں  ، احادیث کریمہ اورعباراتِ فقہا کے ذریعے باطل قرار دیا ہے :  (۱)حکایتِ رؤیت (۲)افواہ (۳)خطوط واَخبار(۴)تار (۵)جنتریاں   (۶)قیاسات وقرائن (۷)کچھ استقرائی کچھ اختراعی قاعدے ۔

                اس رسالہ کا نام ’’فتاویٰ رضویہ‘‘ کے قدیم وجدید نسخوں   میں   ’’طرق اثبات الہلال‘‘لکھا ہے اور سن تحریر۱۳۲۰ہجری درج ہے ۔ اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ عموماً آپ اپنے رسائل کے نام بھی ایسے رکھتے ہیں  کہ ابجد کی رو سے وہ اپنے سن ِتحریر کا پتہ دیتے ہیں  ۔لیکن مذکورہ نام ۱۳۲۰ہجری کے بجائے ۱۳۱۰ہجری کا پتہ دے رہاہے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن