دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Saboot e Hilal kay Tariqay | ثبوت ہلال کے طریقے

book_icon
ثبوت ہلال کے طریقے

www.dawateislami.net  /  www.dawateislami.org

دعوتِ اسلامی کی جھلکیاں

   از : شیخِ طریقت ، امیرِ اَہلسنّت ، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ

 مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار ؔقادِری رضَوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  

(۱)66مُمالِک :  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّتبلیغِ قراٰن وسُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک’’دعوتِ اسلامی ‘‘ تادمِ تحریر دنیا کے تقریباََ 66مُمالِک میں اپنا پیغام پہنچا چکی ہے اور آگے کُوچ جاری ہے ۔(۲)کُفّار میں تبلیغ : لاکھو ں بے عمل مسلمان ، نمازی اور سُنتّوں کے عادی بن چکے ہیں۔مختلف مُمالک میں کُفّار بھی مُبَلِّغینِ دعوتِ اسلامی کے ہا تھوں مشرف بہ اسلام ہوتے رہتے ہیں۔(۳)مدنی قافلے : عاشقانِ رسول کے سُنّتوں کی تر بیت کے بے شمار مَدَنی قافلے مُلک بہ مُلک شہر بہ شہر اورقَریہ بہ قَریہ سفر کرکے علم ِدین اور سُنّتوں کی بہاریں لُٹا رہے اور نیکی کی دعوت کی دھو میں مچا رہے ہیں۔(۴)مدنی تربیت گاہیں : مُتَعَدَّد مقامات پر تربیّت گاہیں قائم ہیں جن میں دُور و نزدیک سے اسلامی بھائی آکر قِیام کرتے ، عاشقان ِ رسول کی صُحبت میں سنّتوں کی تر بیت پاتے اور پھرقُرب وجَوار میں جا کر  ’’نیکی کی دعوت ‘‘کے مدنی پھول مہکاتے ہیں۔(۵)مساجد کی تعمیر : کے لیے ’’ مجلس ِخُدّامُ المساجد ‘‘قائم ہے ، مُتَعَدَّد مساجد کی تعمیر ات کا ہر وَقْتْ سلسلہ رَہتا ہے ، کئی شہروں میں ’’ مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ ‘‘ کی تعمیرات کا کام بھی جاری ہے ۔(۶)آئمَّۂ مساجِد : بے شما ر مساجد کے امام و مُؤَذِّنِین اور خادِمین کے مُشاہَرے (تنخواہوں )کی ادائیگی کا بھی سلسلہ ہے ۔(۷)گُونگے ، بَہرے اور نابِینا : ان کے اندر بھی مَدَنی کام ہورہا ہے اور ان کے مَدَنی قافلے بھی سفر کرتے رہتے ہیں۔(۸)جَیل خانے : قَیدیوں کی تعلیم وتربیت کے لیے جَیل خانوں میں بھی مدنی کام کی ترکیب ہے ۔کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں کو عالم بنانے کیلئے جامعۃ ُالْمدینہ کا بھی سلسلہ ہے ۔ کئی ڈاکواور جَرائم پیشہ افراد جیل کے اند ر ہونے والے مَدَنی کاموں سے مُتأَثِّر ہوکر تائب ہونے کے بعدرِہا ئی پاکر عاشِقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافلوں کے مسافر بننے اور سُنّتوں بھری زندگی گزارنے کی سعادت پارہے ہیں ، آتِشیں اسلِحہَ کے ذریعے اندھا دھند گولیاں برسانے والے اب سُنَّتوں کے مَدَنی پھول برسارہے ہیں !مُبَلِّغین کی انفِرادی کوشِشوں کے باعِث کُفّار قیدی بھی مُشَرَّف بہ اسلام ہو رہے ہیں۔(۹)اجتِماعی اِعْتِکاف : دُنیا کی بے شُمار مساجِد میں ماہِ رَمضانُ المبارککے 30دن اور  آخِری عَشرہ میں اِجتماعی اِعْتِکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔اِن میں ہزارہا اسلامی بھائی علم ِ دین حاصل کرتے ، سُنّتوں کی تربیت پاتے ہیں۔ نیز کئی مُعْتَکِفِین چاند رات ہی سے عاشقان ِ رسول کے ساتھ سُنّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافلوں کے مسافِر بن جاتے ہیں۔(۱۰)حج کے بعد سب سے بڑا اجتِماع : دنیا کے مختلف مُمالِک میں ہزاروں مقامات پر ہونے والے ہفتہ وار سُنّتوں بھر ے اجتِماعات کے علاوہ عالَمی اور صوبائی سطح پربھی سُنّتوں بھرے اجتِماعات ہوتے ہیں۔جن میں ہزاروں ، لاکھوں عاشقان ِ رسول شرکت کرتے ہیں اور اجتماع کے بعد خوش نصیب اسلامی بھائی سُنّتو ں کی تربیت کے مدنی قافلوں کے مسافر بھی بنتے ہیں۔مدینۃُالاولیاء ملتان شریف (پاکستان )میں واقع صَحرائے مدینہ کے کثیر رقبے پر ہر سال تین دن کا بینَ الاقوامی سُنّتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے ۔جس میں دنیا کے کئی مُمالِک سے مَدَنی قافلے شرکت کرتے ہیں۔بِلا شُبہ یہ مسلمانوں کا حج کے بعد سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے ۔صَحرائے مدینہ مدینۃُ الاولیاء ملتان اور صحرائے مدینہ باب المدینہ کراچی کا کثیر رقبہ دعوتِ اسلامی کی مِلکیَّت ہے ۔ (۱۱)اسلامی بہنوں میں مَدَنی اِنقِلاب  : اسلامی بہنوں کے بھی شَرْعی پردہ کے ساتھ مُتَعَدَّد مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات ہو تے ہیں۔لاتعداد بے عمل اسلامی بہنیں با عمل ، نمازی اور مَدَنی بُرقَعَوں کی پابند ہوچکی ہیں۔دُنیا کے مختلف مُمالِک میں اکثر گھروں کے اندر ان کے تقریباََروزانہ ہزاروں مدارِس بنام مدرَسَۃُالمدینہ(برائے بالِغات) بھی لگائے جاتے ہیں ، ایک اندازے کے مطابق فَقَط باب المدینہ (کراچی)میں اسلامی بہنوں کے 1317 مدرَسے تقریباََ روزانہ لگتے ہیں جن میں 12017 اسلامی بہنیں قراٰن ِ پاک ، نَماز اورسُنّتوں کی مُفت تعلیم پاتیں اور دعائیں یاد کرتی ہیں۔(۱۲)مدنی انعامات : اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں اور طلباء کو فرائض وواجِبات، سُنَن ومُستَحَبَّات اور اخلاقیات کا پابند بنانے اور مہلِکات(یعنی گناہوں )سے بچنے کے لیے مدنی انعامات کی صورت میں ایک نظام ِ عمل دیا گیاہے ۔بے شمار اسلامی بھائی ، اسلامی بہنیں اور طلباء مدنی انعامات کے مطابق عمل کرکے روزانہ سونے سے قبل ’’فکرِمدینہ ‘‘یعنی اپنے اعمال کا جائزہ لے کر کارڈ یا پاکٹ سائز رسالے میں دیئے گئے خانے پُر کرتے ہیں۔(۱۳)مَدَنی مذاکَرات : بسااوقات مدنی مذاکرات کے اجتماعات کا انعقادبھی ہوتا ہے جس میں عقائدواعمال ، شریعت و طریقت، تاریخ و سیرت، طِبابت و روحانیت وغیرہ مختلف موضوعات پر پوچھے گئے سُوالات کے جوابات دئیے جاتے ہیں۔(یہ جوابات خود امیرِاہلِسُنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  دیتے ہیں۔مجلس مکتبۃالمدینہ) (۱۴)رُوحانی علاج اور اِسْتِخارہ : دکھیارے مسلمانوں کا تعویذات کے ذریعے فی سبیل اللہ عِلاج کیاجاتا ہے نیز استخارہ کرنے کا سلسلہ بھی ہے ۔ماہانہ  کم و بیش ڈیڑھ لاکھ مسلمان اس سے مُستَفِیض ہوتے ہیں  (۱۵)حُجّاج کی تربیت :  حج کے مَوسِمِ بہار میں حاجی کیمپوں میں مُبَلِّغینِ دعوتِ اسلامی حاجیوں کی تربیت کرتے ہیں۔حج وزیاراتِ مدینۂ منورہ میں رہنمائی کے لیے مدینے کے مسافروں کو حج کی کتابیں بھی مفت پیش کی جاتی ہیں۔(۱۶) تعلیمی ادارے : تعلیمی اداروں مثلاََدینی مدارس ، اسکولز، کالجزاور یونیورسٹیز کے اساتذہ وطلباء کو میٹھے میٹھے آقا مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سُنّتوں سے روشناس کروانے کے لیے بھی مدنی کام ہورہا ہے ۔بے شمار طلباء سُنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرتے ہیں نیز مدنی قافلوں کے مسافربھی بنتے رہتے ہیں، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّمتعدد دنیوی علوم کے دلدادہ بے عمل طُلبا، نمازی اور سُنّتوں کے عادی ہوگئے ۔چھٹیو ں میں دینی تربیت کے لیے ’’ فیضانِ قرآن و حدیث کورس‘‘ کی بھی ترکیب کی جاتی ہے ۔ (۱۷)جامِعۃُالمدینہ : کثیر جامعات بنام’’جامعۃالمدینہ‘‘قائم ہیں ان کے ذریعے لاتعداد اسلامی بھائیوں کو (حسب ضِرورت قیام وطعام کی سہولتوں کے ساتھ)’’درس نظامی‘‘(یعنی عالم کورس)اور اسلامی بہنوں کو’’ عالمہ کورس‘‘ کی مفت تعلیم دی جاتی ہے ۔اہلسُنّت کے مدارس کے مُلک گیر ادارہ تنظیم المدارس(پاکستان) کی جانب سے لئے جانے والے امتحانات میں برسوں سے تقریباََ ہر سال ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کے جامعات کے طلباء اور طالبات پاکستان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے بسااوقات اول ، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔(۱۸)مدرَسۃُ الْمدینہ : اندرون وبیرون ِ مُلک حفظ وناظرہ کے لاتعداد مدارِس

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن