30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرواتا ہے اور اس کی واضح ترین مثال حضرتِ سیّدنا یوسف علیہ السّلام کا واقعہ ہے پھر آپ علیہ السّلام ایک مُلک کے اَمیر بنے اور آخر کار جب آپ کی اپنے بھائیوں سے ملاقات ہوئی اور اس وقت آپ علیہ السّلام نے جو کچھ فرمایا اس کا بیان پارہ 13، سورۂ یوسف کی آیت نمبر 100 میں کچھ اس طرح ہے :
مِنْۢ بَعْدِ اَنْ نَّزَغَ الشَّیْطٰنُ بَیْنِیْ وَ بَیْنَ اِخْوَتِیْؕ-
ترجمۂ کنزُالایمان : بعد اس کے کہ شیطان نے مجھ میں اور میرے بھائیوں میں ناچاقی کرا دی تھی ۔
پتا چلا شیطان بھائیوں میں پُھوٹ ڈالتا ہے۔(1) اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی نفرتوں کو مٹاتی اور محبّت کے چراغ جلاتی ہے،آئیے!دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، مدنی چراغ روشن ہے، اس سے روشنی حاصل کیجئے اور پھر اس روشنی سےاپنی دنیا، قبر اور آخرت جگمگائیے۔
اے عاشقانِ رسول !رشتے داریاں کاٹنا بہت سخت گناہ اور حرام ہے اور اَحادیثِ مبارکہ میں اس کی بہت سی وعیدیں آئی ہیں،عبرت کے لیے چند وعیدیں پیشِ خدمت ہیں :
بارگاہِ الٰہی میں قَرابَت کی عرض
حضرتِ سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رَسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:جب اللہ پاک مخلوق کو پیدا کرچکا تو قَرابَت (یعنی رشتے داری )نے عرض کی: اے مولیٰ! میں تجھ سے قطعِ رِحمی کی پناہ چاہتی ہوں۔ اللہ پاک نے اِرشاد فرمایا: کیا تُو اس بات
[1] … ایک قول کے مطابق حضرتِ یوسف علیہ السّلام کے بھائی بھی نبی تھے اور علمائے کرام نے ان بھائیوں کے عمل کی تاویل یہ کی ہے کہ یہ سب انہوں نے حضرتِ یعقوب علیہ السّلام کی محبّت پانے کے لیے کیا تھا۔(فتاویٰ رضویہ، 15/164 مفہوماً)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع