30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترجمۂ کنزُالایمان : ”اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سُلوک کرو۔“ نیز حدیثِ پاک میں ہے: جو ماں باپ کو رَحْمَت کی نظر سے دیکھتا ہے اللہ پاک اسے ایک مقبول حج کا ثواب عطا فرماتا ہے ۔
(شعب الایمان، 6/186، حدیث: 7856)
رشتے داروں کے حُقوق
یاد رکھیے! رشتے داروں کے حقوق بہت زیادہ ہیں اور شیطان رشتے داریاں کٹواتا ہے جیسا کہ اللہ پاک اِرشاد فرماتا ہے:
اِنَّ الشَّیْطٰنَ یَنْزَغُ بَیْنَهُمْؕ- (پ15، بنی اسرائیل:53)
ترجمۂ کنزُالایمان : ” بےشک شیطان ان کے آپس میں فساد ڈال دیتا ہے۔“
دیکھیے! شیطان آپس میں نفرتیں پیدا کرتا ہے لیکن مومن محبّت کا پیغام دیتا ہے۔ اس سلسلے میں حضرتِ سیّدنا جلالُ الدّین رومی رحمۃُ اللہ علیہ نے بڑی پیاری بات اِرشاد فرمائی ہے:
تُو برائے وَصْل کَرْدَنْ آمدی
نے برائے فَصْل کَرْدَنْ آمدی
یعنی تُو جوڑ پىدا کرنے کے لىے آىا ہے تو ڑ پىدا کرنے کے لىے نہىں آىا ۔
شیطانی کام
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!لوگوں کے درمیان پُھوٹ ڈالنا،اُن کو آپس میں لڑوانا اور جُدائی ڈلوانا شیطانی کام ہیں اور ہم پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے غلام ہونے کے باوُجود شیطان کے پیچھے چل پڑے ہیں۔چونکہ اب صحیح معنوں میں سُنّتوں پر کاربند اور شریعت کے راستے پر گامزن نہ رہے نیز ہمیں شریعت و سُنّت کی معلومات بھی نہیں، نہ ہمیں شریعت کی پاسداری کا احساس ہے، بس یہی وجہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اپنی اپنی کہے جاتا ہے اور ہر ایک کو صرف اپنی فکر ہے۔دیکھیے!شیطان بھائیوں میں بھی ناچاقی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع