30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
والدین شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے کوئی حکم دیں تو اُن کی نافرمانی بہت سخت گناہ ہے اور ماں باپ کو ستانے والوں کے لئے درد ناک عذابات کی وعید یں ہیں، چُنانچہ
آگ کی شاخوں سے لٹکے ہوئے لوگ
سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے معراج کی رات ایک مَنْظریہ بھی دیکھا کہ کچھ لوگ آگ کی شاخوں سے لٹکے ہوئے تھے۔ عرض کی گئی: یہ ماں باپ کو گالیاں بکتے تھے۔
( الزواجر عن اقتراف الکبائر، 2/139ملتقطاً)
والدین کی رضا کے بغیر عذاب دُور نہ ہوگا
ایک روایت میں ہے کہ اللہ پاک اِرشاد فرما تاہے: میں اُس وقت تک والدین کے نافرمانوں سے عذاب دُورنہیں کروں گا جب تک کہ ان کے والدین خود انہیں معاف نہیں کریں گےاور مجھے میری عزّت وجلال کی قسم! میں والدین کی دِلی رضا مندی کے بغیران کی اولاد کو جہنّم سے نہیں نکالوں گا۔
( قرة العيون مع روض الفائق، ص403ملتقطاً)
والدین کا نافرمان غضبِ الٰہی کا شکار
ایک اور رِوایت میں ہے :والدین کا نافرمان اگرچہ روزہ رکھے اور نماز پڑھے اگر وہ اس حال میں مَرا کہ والدین اس سے ناراض تھے تو وہ اللہ پاک سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ اللہ پاک اس پر غَضَب فرمائے گا ۔
( قرة العيون مع روض الفائق، ص403ملتقطاً)
والدین سے حُسنِ اَخلاق کا حکم
اے عاشقانِ رسول!والدین سے حُسنِ اَخلاق اوراحسان کے ساتھ پیش آنا چاہیے جیسا کہ قرآنِ پاک میں اللہ پاک اِرشاد فرماتا ہے:
وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًاؕ- (پ15، بنی اسرائیل:23)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع