دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Rishtedari Katna Haram Hai | رشتے داری کاٹنا حرام ہے

book_icon
رشتے داری کاٹنا حرام ہے
            
جب میرا اِنتقال ہوا تو اللہ پاک نے میری پکڑ فرمائی اور مجھ سے اِرشاد فرمایا : تُو کیسے اپنی بہن کو بھول گیا حالانکہ اس کے پاس کپڑے نہیں تھے جبکہ تُو کپڑے پہنے ہوئے زندگی گزارتا رہا، وہ بھوکی رہی اور تُو پیٹ بھر کے کھاتا رہا، وہ پیاسی رہی اور تُو سیراب ہوتا رہا ۔ مجھے اپنی عزّت و جلال کی قسم! میں رشتے داریاں کاٹنے والوں پر رحم نہیں کروں گا، پھر اللہ پاک نے فرشتوں کو حکم دیا کہ اِسے لے جاؤ اور ”بَرہُوت“ نامی کنویں میں ڈال دو۔ مَلَکُ الموت علیہ السّلام نے مجھے اس کنویں میں ڈال دیا ہے اور اب مجھے یہاں بڑا سخت عذاب دیا جارہا ہے۔ اے بھائی! تم میری بہن کے پاس جا کر میرے لیے معافی کی درخواست کرنا، اگر وہ معاف کر دے گی تو شاید میرے لیے عذاب سے چھٹکارے کی صورت ہو جائے کیونکہ اللہ پاک کے ہاں قطع ِرحمی کے علاوہ کوئی اور گناہ میرے ذمے نہیں ہے۔ (یعنی وہ واقعی نیک آدمی تھا بس اُس سے یہ بھول ہوگئی تھی کہ وہ اپنی بہن سے بگاڑ بیٹھا تھا) وہ بزرگ رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: میں اس کے بتائے ہوئے پتے کے مطابق اس جگہ گیا جہاں امانت دفن تھی، وہاں زمین کھود کر میں نے اپنی امانت حاصل کی پھر اس کی بہن کے پاس پہنچا اور اسے اوّل تا آخر سارا ماجرہ کہہ سنایا تو وہ رونے لگی پھر میں نے اس کے بھائی کے چُھٹْکارے کے لئے اس سے کہاتو وہ اللہ پاک کی بارگاہ میں محتاجی کا عرض کرنے لگی، میں نے کچھ دنیاوی مال اسے دیااور وہاں سے لوٹ آیا۔پس ہر مومن کو چاہیے کہ صلۂ رحمی اِختیار کرے۔ (قرۃ العیون مع الروض الفائق، ص401) پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اس واقعے سے ہمیں یہ درسِ عبرت ملتا ہے کہ آدمی خواہ کتنا ہی پرہیز گار، نیکوکار، امانت دار اور دیانَتدار کیوں نہ ہو اگر وہ بلاوجہ ماں باپ یا بہن بھائی سے بگاڑ کر رکھتا اور ان پرظلم کرتا ہو یا خالہ، ماموں، چچا، دادا، دادی، نانا، نانی وغیرہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن