30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مُنڈاتا ہے تو اس کے داڑھی منڈانے کو بُرا سمجھیں لیکن اپنے دل میں اُس کی ذات کے حوالے سے بُغض و کِینہ نہ رکھیں البتّہ قریبی عزیز یا رشتے دار ہونے کی وجہ سے اس کی ایسی محبّت بھی دل میں نہ ہو کہ اس کا داڑھی منڈانے جیسا فعل اچھا معلوم ہونے لگے ۔اسی طرح اگر کوئی رشتے دار رِشوت لیتا ہے یا سُود کھاتا ہے یا فلمیں ڈرامے دیکھتا ہے تو ہم اس کے اِن اَفعال کو بُرا سمجھیں لیکن دل میں اس کےبارے میں بغض وکینہ نہ پا لیں ۔آج کل بہت سے لوگ اپنی ذات کی خاطر دوسروں سے بغض و کینہ رکھتے اور لڑتے جھگڑتے ہیں نہ کہ کسی گناہ کے سبب مثلاً کوئی کسی سے اس لیے نفرت نہیں کرتا کہ وہ نماز نہیں پڑھتا یا فلمیں ڈرامے دیکھتا ہے بلکہ اس لیے نفرت کرتا اور لڑتا جھگڑتا ہے کہ اُس نے اس کی بات نہیں مانی ہوتی یا سب کے سامنے اُسے جھاڑا ہوتا ہے یا کسی تقریب کی دعوت نہیں دی ہوتی وغیرہ ۔آج کل داماد، سُسرال والوں کو اپنا نوکرسمجھتا ہے اور چاہتا ہے کہ ہر تقریب میں اسے دعوت دی جائے اور لینے کے لیے گاڑی بھی بھیجی جائے ورنہ آنے میں نخرے کرتا ہے یا پھر آتا ہی نہیں، یوں رشتہ داریوں میں نخرے پائے جاتے ہیں اور ان نخروں کی وجہ سے خاندان کے خاندان اُجڑ جاتے ہیں۔ اللہ پاک ہمارے حال پر رَحم فرمائے اور ہمیں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ صِلۂ رَحمی سے پیش آنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع