30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ان لوگوں میں سے نہ بنو
’’ترمذی شریف‘‘کی حدیثِ پاک میں ہے:ان لوگوں میں سے نہ بنو جو کہتے ہیں کہ اگر لوگ ہمارے ساتھ بھلائی کریں گے تو ہم بھی اُن کے ساتھ بھلائی کریں گے اور اگر وہ زیادتی کریں گے تو ہم بھی زیادتی کریں گے بلکہ تم اِس بات کے عادی بنو کہ اگر لوگ تمہارے ساتھ بھلائی کریں تو بھلائی کرو، اگر وہ زیادتی کریں تو تم زیادتی نہ کرو۔
(ترمذی، 3/405، حدیث:2014 )
اے عاشقانِ رسول!اس حدیث ِ پاک سے پتا چلا کہ ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں دینا چاہیے بلکہ رشتے دار ہمارے ساتھ چاہے کتنا ہی بُرا سُلوک کریں ہمیں اپنی طرف سے حُسنِ سُلوک کا دروازہ بند نہیں کرنا ۔کسی نے کیا خوب کہا ہے :
وہ جَفا کرتے رہے ہم وفا کرتے رہے
اپنے اپنے فرض کو دونوں ادا کرتے رہے
اللہ پاک تیرا حامی وناصر ہوگا
ایک شخص نے بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میں عرض کی: یَا رَسُولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! میں رشتے داروں سے تعلق جوڑتا ہوں مگر وہ مجھ سے تعلق توڑتے ہیں، میں ان سے بھلائی کرتا ہوں وہ میری بُرائی کرتے ہیں،میں ان سے نرمی اور حِلم وبُرد باری کا سلوک کرتا ہوں مگر وہ مجھے کسی خاطر میں نہیں لاتے۔پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا : اگر تیری باتیں سچی ہیں تو تُو نے ایک دُور دراز راستے کو طے کرلیا اور جب تک تُو اپنی اِس عادت پر قائم رہے گا تو اللہ پاک تیرا حامی وناصر ہوگا۔
(مسلم، ص1062، حدیث:6525ماخوذاً )
سب سے بہترین صدقہ
ایک حدیثِ پاک میں ہے : سب سے بہترین صدقہ کینہ پَروَر رشتہ دار کو کچھ دینا ہے۔
( مستدرك، 2/27،حدیث:1515 )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع