دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Rishtedari Katna Haram Hai | رشتے داری کاٹنا حرام ہے

رحمتِ خداوندی پانے کا ذریعہ

book_icon
رشتے داری کاٹنا حرام ہے
            
ہے اور عرض کرتی ہے: جس نے مجھے مِلایا اللہ پاک اسے مِلائے (یعنی جس نے رشتے داری کو جوڑا اللہ پاک اس کو بھی جوڑے )اور جس نے مجھ سے قطعِ تعلّق کیا(یعنی جس نے رشتے داری کو توڑا ) اللہ پاک بھی اس سے قطعِ تعلق کرے۔ ( مسلم، ص1062،حدیث:6519 )

رحمتِ خداوندی پانے کا ذریعہ

حضرتِ سَیِّدُنا عبدُ الرحمٰن بن عَوْف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے سُنا آپ اِرشاد فرمارہے تھے: اللہ پاک اِرشاد فرماتا ہے کہ میں اللہ ہوں، میں رحمٰن ہوں، میں نے رَحم کو پیدا کیا اور اسے اپنے نام سے مُشْتَق کیا (یعنی نکالا)، جس نے صِلۂ رِحمی کی میں اسے اپنی رحمت سے مِلاؤں گا اور جس نے قطعِ رِحمی کی میں اسے اپنی رحمت سے دُور کر دوں گا۔ (ترمذی،3/363،حدیث:1914 )

صِلَۂ رحمی یہ ہے کہ وہ توڑے تب بھی تم جوڑو

”بخاری شریف“ میں ہے: صِلۂ رحمی یہ نہیں کہ مِلنے جُلنے والے رشتہ داروں سے میل جُول برقرار رکھے(یعنی جو رشتےدار اچھے تعلقات رکھتا ہو اس سے اچھے تعلقات رکھے) بلکہ صِلۂ رحمی یہ ہے کہ جو رشتہ دار تعلقات ختم کر چکے ہوں ان سے بھی میل جول برقرار رکھے۔ ( بخاری، 4/98،حدیث:5991 ) پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اس حدیث ِپاک میں کتنی زبردست بات بتائی گئی ہے کہ جو ہم سے رشتہ کاٹے اور نفرت کرے ہمیں اس سے بھی جُڑ جانا چاہیے،کہیں راستے میں مل جائے تو ہم اُسے سلام کریں،اپنے ہاں کوئی تقریب ہو تو اسے ضرور دعوت پہنچائیں اگرچہ وہ نہ آئے لیکن ہم اپنی طرف سے اس کے ساتھ صِلۂ رَحمی سے پیش آئیں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن