30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آڈیو یا ویڈیو سُنّتوں بھرے بیانات سُنائیں اور دِکھا ئیں، نیز کسی نیک کام کو والدین پر مُسلَّط کرنے کے بجائے اس پر خود عمل کرتے رہیں، ان کے سامنے چِڑ چِڑے پَن کا مظاہرہ کرنے سے بچیں اور انہیں ہرگز نہ جِھڑکیں،اگر پہلے گھر کے کام کاج کم کیا کرتے تھے تو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کے بعد زیادہ کرنا شروع کر دیں اِن شاءَ اللہ ماں باپ آپ سے خوش ہوں گے، گھر کا ماحول اچھا بنے گا، اللہ پاک اور اس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم راضی ہوں گے اور آپ دین کی خدمت زیادہ بہتر طریقے سے انجام دینے والے بن جائیں گے۔اگر ماں باپ کہیں:بیٹا!رات 12بجے تک گھر آ جانا تو آپ 11:30تک گھر پُہنچ جائیں اور جلد سُو جائیں اس کی برکت سے اِن شاءَ اللہ نمازِ فَجْر کے لئے آپ کی آنکھ کُھل جائے گی اور تہجد پڑھنا چاہیں گے تو اُٹھنے میں آسانی ہوگی، نیز صبح کام کاج میں بھی پُھرتی رہے گی۔ دیکھیے! اگر آپ رات دو بجے تک اِدھر اُدھر ہوٹلوں میں گَپّیں ہانکتے رہیں گے اور گھروالوں سے کہیں گے کہ ہم دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مصروف ہونے کی وجہ سے تاخیر سے گھر آتے ہیں تو ایسا کرنے سے گھر والے دعوتِ اسلامی کو بُرا بھلا کہیں گے لہٰذا نمازِ عشاء پڑھ کر درس دیجئے اور مدرسۃ ُالمدینہ بالِغان پڑھا کر گھر تشریف لےجائیے، اِن شاءَ اللہ گھر والے خوش ہوں گے اور آئندہ سنّتوں بھرے اجتماعات وغیرہ میں شرکت کرنے کی اجازت بھی دے دیں گے۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے بیان کی اِبتدا میں صِلۂ رِحمی سے متعلّق رِوایات سُنیں مزید چند روایات پیشِ خدمت ہیں:
جس نے مجھے مِلایا اللہ پاک اُسے مِلائے
”بخاری اور مسلم شریف“میں ہے:رشتے داری عرشِ خدا سے مُعلَّق (یعنی لٹکی ہوئی )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع