30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
محروم لوگ
نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:جبریلِ امین علیہ السّلام پندرہویں شعبان کی رات کو میرے پاس آئے اور کہا: آج کی رات اللہ پاک بَنی کَلْب کی بکریوں کے بالوں کے برابر گنہگاروں کو بخش دیتا ہے مگر مشرک، کِینہ پَرْور (یعنی بُغض و عَداوَت رکھنے والا )، قاطعِ رِحم، تَکبُّر سے اپنے تہبند کو گھسیٹ کرچلنے والا، والدین کا نافرمان اور شرابی کو نہیں بخشتا ۔
(شعب الایمان، 3/384، حدیث: 3837)
قطعِ رِحمی کرنے والا ہماری مجلس میں نہ بیٹھے
ایک بار پیارے آقا، مکِّی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت میں کچھ لوگ حاضر تھے تو آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا : رشتے داری قطع کرنے والا ہماری مَجلس میں نہ بیٹھے، یہ سُن کر ایک نوجوان وہاں سے اٹھا اور اپنی خالہ کے ہاں چلا گیا کیونکہ اس کا اپنی خالہ سے کوئی جھگڑا تھا جس کی اس نے معافی مانگی اور دونوں نے ایک دوسرے کو معاف کر دیا ، پھر وہ نوجوان دوبارہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی مجلس میں آکر بیٹھ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:اس قوم پر اللہ پاک کی رحمت نازل نہیں ہوتی جس میں رشتے داری کاٹنے والا موجود ہو۔
(الزواجر عن اقتراف الکبائر، 2/153)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!پہلے رشتے داری کاٹنے کا سلسلہ بہت کم ہوتا تھا مگر آج کل حالات اس کے بالکل برعکس ہیں،اب شاید کوئی کوئی ایسا ہوتا ہوگا جس کی کسی رشتے دار سے ناراضی نہ ہو ورنہ عام طور پر ہم میں سے اکثر کی رشتے داروں سے ناراضی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج مسلمان طرح طرح کے مسائل کا شکار ہیں مگررشتے داری جوڑنے کے بجائے دوسروں سے گِلے شِکوے کرتے نظر آتے ہیں کہ صاحب! ہماری دعا ئیں قبول نہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع