30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
رشتے داری کاٹنا حرام ہے
دُعائے عطّار:یاربِّ کریم! جو کوئی 20 صفحات کا رسالہ ’’ رشتے داری کاٹنا حرام ہے ‘‘ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے رشتے داروں کے ساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کرنے کی توفیق عطا فرما اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے ۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
دُرُود شریف کی فضیلت
پیارے آقا،مکّی مَدَنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عالیشان ہے:جس نے شوق و محبّت کی وجہ سے دن اور رات میں مجھ پر تین تین مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک پر حق ہے کہ اُس کے اُس دن اور اُس رات کے گناہ بخش دے۔
(معجم کبیر، 18/362،حدیث: 928 )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آج کل جسے دیکھو رشتے داریاں کاٹنے میں لگا ہوا ہے ، کہیں ماں بیٹے کی آپس میں ٹَھنی ہوئی ہے تو کہیں بھائی بہن آپس میں لڑائی جھگڑے کا شکار ہیں،کہیں ماموں بھانجوں میں ناچاقی ہے تو کہیں چچا بھتیجوں میں ناراضی ہے،اَلْغرَض ہر طرف خاندانوں میں ناچاقیاں پھیلی ہوئی ہیں۔اپنے اندر صِلۂ رِحمی کا جذبہ بڑھانے اور خود کو قطعِ رحمی سے بچانے کے لیے عِبْرت سے بھرپور ایک حکایت ملاحظہ کیجئے: چنانچہ
قطعِ رِحمی کی سزا (حکایت )
ایک بزرگ رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ایک نیک و صالح عجمی شخص میرا دوست تھا اور وہ مکۂ مکرمہ کے پاس رہتا تھا، ساری ساری رات کعبۃُ اللہ شریف کا طواف کرتا اور ہمیشہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع