دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Rehnuma e Mudarriseen | رہنمائے مدرّسین

book_icon
رہنمائے مدرّسین

مَد َنی التجا : اگراس سبق میں مدنی منّے کی کوئی کمزوری دیکھیں تو اُسے لازِمی دُور فرمائیے ۔  

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


طریقۂ تَدْرِیس

ترتیب :

            اس سبق کی ترتیب اس طرح ہے کہ سب سے پہلے دو حَرْفی کلمات پھر تین حَرْفی کلمات کی مشق ہے ۔ اس سبق میں حُرُوف کے آپس میں ملنے کی مختلف شکلیں دی گئی ہیں تاکہ مدنی منّے کو حُرُوف کی پہچان میں آسانی  ہو ۔ چنانچہ، سب سے پہلے الف سے مختلف حُرُوف کے ملنے کی شکلیں ، پھر با سے مختلف حُرُوف کے ملنے کی شکلیں اوراسی طرح دیگر حُرُوف سے مختلف حُرُوف کے ملنے کی شکلیں دی گئی ہیں ، جبکہ تین حَرْفی مرکبات میں مختلف حُرُوف کے آپس میں ملنے کی شکلیں دی گئی ہیں ۔

سبق سمجھانااور پڑھانا :

٭  سب سے پہلے مدنی منّے کو سمجھایئے کہ دو یا دو سے زائد حُرُوف مل کر ایک مُرَکَّب بنتا ہے ۔  

٭ پھرمرکب حُرُوف کو مفرد حُرُوف کی طرح الگ الگ پڑھائیے ۔

٭  اس بات کا خیال رکھیے کہمدنی منّا ہر حَرْف کا نام مکمل طور پر ادا کرے مثلاً  ـ"صل"  کو  صَآدْ+ لَآمْ  پڑھے ، نہ کہ صا+لام پڑھے جس سے صاد کی  دال  ہی حذف ہو جائے ۔

 ٭ جو حُرُوف مرکب ہونے کی حا لت میں ایک جیسے لکھے جاتے ہیں ان کی پہچان نقطوں کے ردّو بدل سے پُختہ کروائیے جیسے با ،  تا ،  نا ، یا ، جا ، خا ، حا وغیرہ ۔

٭ جن حُرُوف کی شکل ملا کر لکھنے کی صورت میں بدل جاتی ہے اور اکثر حُرُوف کا سَر لکھا جاتاہے اور دھڑ چھوڑ دیا جاتا ہے ان کی پہچان سَروں کی مدد سے کروائیے جیسے صفت، شمس، نصر وغیرہ ۔

٭ اس سبق میں بھی تَلَفُّظ کی ادائیگی بالخصوص حُرُوف مُسْتَعْلِیہ کا خاص خیال رکھتے ہوئے معروف یعنی عربی لہجہ میں کروائیے ۔

٭   "پُر"  اور  "باریک"  پڑھے جانے والے حُرُوف میں فرق واضح کروائیے ۔ جیسے خَلَقَ  میں پہلا حَرْف  "خا "  پُر  دوسرا حَرْف  "  لامـ"  باریک اور تیسرا حَرْف "قافـ"  پُر پڑھا جائے گا ۔

امتحان کی ترکیب :  

            دی گئی ہدایات کے مطابق اس سبق کو پڑھاتے ہوئے امتحان کی ترکیب اس طرح بنائیے  کہ حُرُوفِ مرکبات میں مدنی منّے سے نیچے سے اوپر "      "  اوپر سے نیچے  " "  دائیں سے بائیں " "  اور بائیں سے دائیں " " سنیں  ۔ اس طرح بار بار ترتیب بدل کر پوچھنے سے مدنی منّے حُرُوف کی پہچان سے اچھی طرح واقف ہو جائیں گے ۔ اِنْ شَآء اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ

مَد َنی التجا :  اگراس سبق میں مدنی منّے کی کوئی کمزوری دیکھیں تو اُسے لازِمی دُور فرمائیے ۔   

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن