مد مُتَّصِل و مد مُنْفَصِل
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Rehnuma e Mudarriseen | رہنمائے مدرّسین

book_icon
رہنمائے مدرّسین

ڈھائی یا چار الف تک کھینچ کر پڑھیں گے ۔ ٭ مد مُتَّصِل صرف حالت وصل یعنی ملا کر پڑھنے کی صورت میں ہی کیا جاتا ہے اور اگر پہلے کلمہ پر وَقْف کر دیا جائے جیسے ’’ قَالُوْ ٓا اٰمَنَّا ‘‘میں ’’قَالُوْ ٓا‘‘ پر… تو یہاں چونکہ حَرْفِ مد (یعنی واوِ مدہ)’’اٰمَنَّا ‘‘کے ہمزہ سے جُدا ہو گیا ۔  لہٰذا یہاں وَقْف کی صورت میں مد مُنْفَصِل نہیں ہوگا بلکہ واؤ مدہ کو ایک الف کی مقدار میں کھینچ کر پڑھیں گے ۔  

مد لازم  و  مد لِین لازم :

            مدنی منّے کو بتائیے کہ حَرْف مدہ کے بعد سکون اصلی -ّ-ْ) ہو تو مد لازم ہوگا ۔  ٭اگر حَرْف لِین کے بعد سکون اصلی ( -ْ)ہو تو مدلِین لازم ہوگا ۔  ٭مد لازم اور مد لِینِ لازم کو تین، چار یا پانچ الف تک کھینچ کر پڑھیں گے ۔  

مدعارض و مدلِین عارض :

            مدنی منّے کو بتائیے کہ حُرُوفِ مدہ کے بعد سکون عارِض ہو (یعنی وَقْف کی وجہ سے کوئی حَرْف ساکِن ہو جائے ) تو مد عارض ہوگا ۔  ٭اگر حُرُوفِ لِین کے بعد سکون عارِض ہوتو مد لِین عارض ہوگا ۔ ٭مد عارض اور مد لِین عارض کو تین الف تک کھینچ کر پڑھیں گے ۔  

            مُدَرِّس اس بات کا خیال رکھے کہ مد اور تشدید والے حُرُوف کے درمیان بعضمدنی منّے  ہمزہ ادا کر دیتے ہیں جیسے ’’ جَآنٌّ‘‘کو ’’جَااَنٌّ‘‘پڑھتے ہیں ۔  لہٰذا مدنی منّے کو اس طرح پڑھنے سے بچاکر ایسے کلمات کی دُرُست ادائیگی کا طریقہ سکھائیے ۔ ٭مُدَرِّس کو چاہیے کہ اس سبق کو پڑھاتے وقت مد اور تشدید دونوں چیزیں پوری تَوَجُّہ اور دھیان کے ساتھ مدنی منّے سے ادا کروائے کیونکہ خیال نہ رکھنے کی صورت میں بسا اوقات دونوں ہی ورنہ ایک چیز تو ادا ہونے سے رہ ہی جاتی ہے ۔ ٭مَدَّات کی مقدار کو برقرار رکھیے ۔  بعض مدنی منّے مَدَّات کی مقدار میں کمی یا زیادتی کر دیتے ہیں ۔  اس پر خصوصی تَوَجُّہ فرماتے ہوئے مدنی منّے کو قاعدہ میں مد کی مکمل مقدار ادا کروائیے ۔  ٭مَدَّات کے ہجے اس طرح کروائیے جیسے :  جِآیْئَ  = جیم یا زیر جِیْ ، ہمزہ زبر  ءَ  جِآیْئَ ۔ ٭مد مُتَّصِل اور مُنْفَصِل کے ہجے کراتے وقت اس بات کا خیال رکھیے کہ جب تک سبب  (یعنی ہمزدہ ) کو نہ پڑھاجائے اس وقت تک حُرُوفِ مدہ ایک الف تک کھینچئے ۔  ٭ ضَآلًّا = ضاد الف لام زبرضآلّ ، لام دو زَبر لًا = ضَآلًّا ٭اس سبق کو ہجے سے پڑھانے کے ساتھ ساتھ رواں بھی ضرور پڑھائیے کہ ہجے کی غرض رواں پڑھنے کی استعداد پیدا کرنا ہے ۔  ٭مُدَرِّس کو چاہیے کہ رواں اتنی بار سنیں کہ مدنی منّے کی زبان پر مدّات کی ادائیگی رواں دواں ہوجائے ۔  

 امتحان کی ترکیب : دی گئی ہدایات کے مطابق اس سبق کو پڑھاتے ہوئے امتحان کی ترکیب اس طرح بنائیے کہ مدنی منّے سے نیچے سے اوپر  "  "  ،  اوپر سے نیچے  "   " ، دائیں سے بائیں " "  اور بائیں سے دائیں " " سنیں  نیز مختلف کلمات پر اُنگلی رکھ کرمَدَّات کے قواعِد کی پہچان کی جانچ کیجئے نیز اس بات کا بھی خیال رکھیے کہمدنی منّا تمام قواعِد کی دُرُست ادائیگی کر رہا ہے کہ نہیں ؟

            مدنی منّیسے مختلف کلمات کی ہجے بھی سنیں کہمدنی منّاہجے دُرُست کر رہا ہے یا نہیں ؟

 مَدَ نی التجا : اگر اس سبق میں مدنی منّے کی کوئی کمزوری نظرآئے تو اُسے سابقہ اسباق کی مدد سے لازِمی دُرُست فرمائیے ۔   

٭٭٭٭٭٭

 

 طریقۂ تَدْرِیس

قواعِد سمجھانا اور سبق پڑھانا :

            مُدَرِّس کو چاہیے کہ٭ سب سے پہلے مدنی منّے کو بتائے کہ ان حُرُوف کو حُرُوفِ مُقَطَعَات کہتے ہیں اور ان کو’’ مُقَطَعَات‘‘ کہنے کہ وجہ یہ ہے کہ یہ حُرُوف الگ الگ پڑھے جاتے ہیں ۔  ٭ حُرُوفِ مقطعات کے ہجے نہیں ہوں گے ۔  ٭ان کو مفرد حُرُوف کی طرح الگ الگ بغیر ہجوں کے اس طرح پڑھائیے کہ مَدَّات کی مقدار پوری ادا ہو ۔ ٭نیز اِخفاء و اِدغام آنے کی صورت میں غنہ بھی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن