دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Rehnuma e Mudarriseen | رہنمائے مدرّسین

book_icon
رہنمائے مدرّسین

 

طریقۂ تَدْرِیس

ترتیب : اس سبق میں اِدغامِ شَفَوِی ، اِخفائے شفوی اور اِظہارِ شفوی کی مختلف مثالیں دی گئی ہیں جس کی ترتیب یوں رکھی گئی ہے کہ پہلے اِدغامِ شفوی پھر اِظہارِ شفوی پھراِخفائے شفوی اور پھر اِظہارِ شفوی کے کلمات دئیے گئے ہیں تاکہمدنی منّے کی پہچان اور ادائیگی پُختہ ہو سکے ۔  

قواعِد سمجھانااورسبق پڑھانا :

            مُدَرِّس کو چاہیے کہ اس سبق میں مدنی منّے کو سمجھائے کہ جس میم پر جزم -ْ ہو اسے میم ساکِن کہتے ہیں ۔  مدنی منّے کو بتائیے کہ میم ساکِن کے تین قاعدے ہیں ۔ اِدغام ِشفوی، اِخفائے شفوی  اور اِظہارِ شفوی  ۔

اِدغام شفوی  :

            میم ساکِن کے بعد دوسری میم آجائے تو اِدغامِ شفوی ہوگا یعنی غنہ کرکے پڑھیں گے ۔

اِخفائے شفوی :

           میم ساکِن کے بعد حَرْف ب آجائے تواِخفائے شفوی ہوگا یعنی غنہ کرکے پڑھیں گے  ۔

اِظہارِ شفوی :

             میم ساکِن کے بعد حَرْف ’’م‘ ‘ اور’ ’ب‘‘  کے علاوہ کوئی بھی حَرْف آجائے تو اِظہارِ شفوی ہوگا یعنی غنہ نہیں کریں گے ۔

            مُدَرِّس کو چاہیے کہ ٭ اس سبق میں  مدنی منّیکو میم ساکِن کے قواعِداچھی طرح یاد کروا کے ان کی پہچان بھی کروائے ۔  ٭بعض  مدنی منّے اِخفائے شفوی کی ادائیگی میں غنہ نہیں کرتے اس پر خصوصی تَوَجُّہ فرمائیے  ۔ نیز اِظہارِ شفوی کو ادا کرتے وقت میم ساکِن میں قلقلہ کرتے ہیں اس پر بھی خصوصی تَوَجُّہ فرماتے ہوئے میم ساکِن کے اِظہار کو واضح ادا کروائیے ۔  ٭اس سبق کو بھی ہجے اور رواں دونوں طریقوں سے پڑھاتے ہوئے میم ساکِن کے قوا عِد کی ادائیگی پُختہ کروائیے ۔

 امتحان کی ترکیب  : دی گئی ہدایات کے مطابق اس سبق کو پڑھاتے ہوئے امتحان کی ترکیب اس طرح بنائیے کہ  مدنی منّے سے نیچے سے اوپر  "  "  ،  اوپر سے نیچے  "   " ، دائیں سے بائیں " "  اور بائیں سے دائیں " " سنیں نیز مختلف کلمات پر اُنگلی رکھ کرمیم ساکِن کے قواعِد کی پہچان کی جانچ کیجئے نیز اس بات کا بھی خیال رکھیے کہ مدنی منّا تمام قوا عِد کی ادائیگی  دُرُست کر رہا ہے کہ نہیں ؟

             مدنی منّے سے اِدغامِ شفوی، اِخفائے شفوی اور اِظہار ِ شفوی کے ہجے بھی سنیں کہ مدنی منّا ہجے دُرُست کر رہا ہے یا نہیں ؟

 مَدَ نی التجا : اگر اس سبق میں مدنی منّے کی کوئی کمزوری نظرآئے  تو اُسے سابقہ اسباق کی مدد سے لازِمی دُرُست فرمائیے ۔   

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن