30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ طیبہ کے مطالعہ سے آپ کی جو تبلیغی حکمت عملیاں اور مبلغانہ اوصاف عیاں ہوتے ان کی ایک طویل فہرست ہے، البتہ ذیل میں چند تبلیغی حکمتِ عملیاں مختصراً ملاحظہ کیجیے:
تدریج یعنی مرحلہ وار دعوت
رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی حکیمانہ تبلیغی حکمتِ عملی
تبلیغِ دین کے لیے نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے تدریج یعنی مرحلہ وار دعوت کو اپنایا۔ یہ حکمت عملی انسانی نفسیات، معاشرتی ساخت اور ذہنی تربیت کو سامنے رکھتے ہوئے نہایت موزوں اور مؤثر ثابت ہوئی۔ تدریج کا مقصد مخاطب کو شدت یا سختی کے بجائے نرمی، وقت اور ترتیب سے اس حق کی طرف لانا ہے جو اس کے قلب و عمل کو مکمل طور پر بدل دے۔
رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے دعوت کا آغاز توحید، رسالت اور آخرت جیسے بنیادی عقائد سے کیا۔ نماز، روزہ، زکوٰۃ وغیرہ کا حکم بعد میں نازل ہوا۔ چنانچہ مکہ مکرمہ کے 13 سال عقائد کی اصلاح اور اخلاقی تربیت پر صرف کیے گئے۔ اسی طرح شراب کی حرمت اور نماز و جہاد کی فرضیت بھی تدریجاً ہوئی، نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے معاشرتی، اقتصادی اور سیاسی احکام بھی تدریجاً سکھائے۔ جیسے سود، یتیموں کے حقوق، وراثت کے قوانین وغیرہ سب تدریجاً نازل ہوئے۔ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے کبھی بھی مخاطبین کو بیک وقت تمام احکام اور ذمہ داریاں نہیں سنائیں بلکہ ان کی عقل و ظرف
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع