30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تبلیغی حکمت عملیاں
نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اسلام کی دعوت و تبلیغ کے لیے مختلف حکیمانہ طریقوں، تدابیر اور تربیتی اسالیب کو اختیار فرمایا تاکہ لوگ بغیر زور زبردستی کے، عقل، فہم اور دل کی گہرائی سے دینِ حق کو قبول کریں۔
تبلیغِ دین کا عمل اسلام کی روح ہے اور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی حیاتِ طیبہ اس فریضے کی تکمیل کا کامل نمونہ ہے۔ دین کی دعوت ایک ایسا فن ہے جس میں حکمت، بصیرت، صبر، تدریج اور حالات کی رعایت بنیادی عناصر ہیں۔ رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مختلف مراحل میں مختلف حکمت عملیاں اپنائیں جو دعوتِ دین کو مؤثر، پائیدار اور ہمہ گیر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے دعوتِ اسلام کا آغاز اللہ کریم کے حکم و تعلیم کے مطابق خاموشی سے، محدود افراد میں کیا، پھر آہستہ آہستہ اعلانِ عام کی طرف بڑھے۔ اس حکمتِ عملی سے لوگ ذہنی طور پر تیار ہوتے گئے اور مخالفت کے لیے وقت ملا۔
آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہر شخص کی عقل، علم اور حالات کے مطابق اندازِ گفتگو اختیار فرماتے تھے۔آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اسلوب نہایت نرم، شفیق اور خوش گفتار تھا، جو مخالف کو بھی قائل کر دیتا تھا۔ قراٰنِ کریم نے بھی آپ کے اس وصف پر تعریف فرمائی:
فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ لِنْتَ لَهُمْۚ
ترجمۂ کنزالایمان : تو کیسی کچھ اللہ کی مہربانی ہے کہ اے محبوب تم ان کے لیے نرم دل ہوئے۔ (1)
آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے تبلیغ
[1] ()پ4، آلِ عمرٰن:159
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع