30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زندگی کے ہر مرحلے میں ہمارا سب سے معتبر، سب سے محفوظ اور سب سے روشن رہنما رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی تعلیمات ہیں۔ جب انسان اپنے سوالات کے جواب سنتِ نبوی سے تلاش کرتا ہے تو اس کا علم بھی صحیح ہوتا ہے، عمل بھی درست ہوتا ہے، فکر بھی متوازن ہوتی ہے اور اس کی دنیا و آخرت دونوں سنور جاتی ہیں۔
اگر آپ آج کے دور میں رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی تعلیمات کی روشنی میں اپنے سوالات کے جوابات چاہتے ہیں تو الحمدللہ شیخ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی مذاکرے آپ کے لیے موجود ہیں۔
ہر ہفتے کو بعدِ نمازِ عشاء اور دیگر مختلف مواقع جیسے عشرہ محرم الحرام، 25صفر المظفر، یکم تا12 ربیع الاول، یکم تا 11 ربیع الآخر اور بزرگانِ دین کے اعراس پر اور رمضان المبارک میں پورا ماہ ، عصر اور عشاء کے بعد یہ مدنی مذاکرے ہوتے ہیں جن میں دنیا بھر سے شائقینِ علم اپنے سوالات بھیجتے ہیں اور امیر اہلِ سنّت ان سوالا ت کے جوابات دیتے اور عشق رسول صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ، ادب، اخلاق اور حکمت کے ساتھ تربیت فرماتے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں علمِ نافع حاصل کرنے، صحیح سوال کرنے، مستند رہنمائی اختیار کرنے اور رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے ہر ارشاد کو اپنی زندگی کا دستور بنانے کی توفیق عطا فرمائے، اور اس معمولی کاوش کو قارئین کے لیے علم، عمل، ہدایت اور نجات کا ذریعہ بنائے۔
اٰمِیْن بجاہ سید المرسلین صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع