دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Rah e Ilm | راہ علم

book_icon
راہ علم

پرانی روایات کو مضبوطی سے تھام لو اورنئی نئی روایات سے پرہیز کرو۔‘‘

        طالب علم کو چاہیے کہ وہ محض اختلافی مسائل ہی کے سیکھنے پر توجہ نہ دے جو کہ اَکابرعُلماکے دنیا سے اٹھ جانے کے بعد ہوئے کہ یہ چیز اسے فقہ سے بہت دور کر دے گی اوراس کی ساری عمر ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ دلوں میں وحشت اور عداوت کوپیداکرے گی جوکہ قیامت کی نشانیوں میں سے ہے اوراس کے سبب علم وفقہ اٹھ جائے گا جیسا کہ حدیث شریف میں وارد ہے ۔  ([1])

اُستاذکااِنتخاب :

        طالب علم کو چاہیے کہ وہ ایسے شخص کو اپنا استاذ بنائے جو سب سے زیادہ پرہیز گار اورعمردرازہوجیساکہ حضرت سیِّدُنااِمام اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْاَکْرَم نے حضرت سیِّدُنا حماد بن سلیمان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان  کو خوب غوروفکر کے بعد اپنا استاذ منتخب کیا تھا۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا اپنے استاذکے بارے میں فرمان ہے کہ’’ثَبَتُّ عِنْدَ حَمَّادِ بْنِ سُلَیْمَانَ فَنَمَیْتُ۔یعنی : میں اپنے استاذ حماد بن سلیمان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کے پاس مستقل مزاجی سے پڑھتا رہا اسی وجہ سے میرا علمی مقام نشوونما پاتارہا ۔‘‘

        حضرت سیِّدُنااِمام اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْاَکْرَم نے فرمایاکہ میں نے سمرقند کے ایک حکیم کو فرماتے سناکہ ’’ایک طالب علم جو طلب علم کے لئے بخارا جانے کا ارادہ رکھتاتھا اس نے اس سلسلے میں مجھ سے مشورہ طلب کیا ۔‘‘

        اے عزیزطالب علم!جس طرح اس طالب علم نے مشورہ طلب کیااسی طرح ہر طالب علم کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہر کام میں مشورہ ضرور کیا کرے کیونکہ  اللہ   عَزَّ وَجَلَّ نے پیارے محبوب  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو تمام امور میں مشورہ کرنے کا حکم فرمایاحالانکہ کوئی شخص آپ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے زیادہ ذہین وفطین نہیں ہوسکتا لیکن اسکے باوجود آپ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو مشورہ کرنے کا حکم دیاگیا اورآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تمام کاموں میں حتی کہ گھریلوضروریات تک میں صحابۂ کرام  رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن   سے مشورہ کیا کرتے تھے ۔

        امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے ارشاد فرمایا : ’’کوئی شخص مشورہ کرنے سے ہلاک نہیں ہوا۔‘‘

        کہا جاتاہے کہ’’انسان تین اقسام کے ہیں : (۱)مردِکا مل(۲) نصف مرد اور(۳)نامرد۔پس مردِکامل اورمکمل انسان وہ ہے جو صاحب الرائے ہے اور مشورہ بھی کرتاہے۔نصف مرد وہ ہے جو صاحب الرائے تو ہے لیکن مشورہ نہیں کرتایا مشورہ کرتا ہے مگر صاحب الرائے نہیں اورنامرد وہ ہے جو نہ تو صاحب الرائے ہے اورنہ ہی مشورہ کرتاہے ۔‘‘

        ایک مرتبہ حضرت سیِّدُنااِمام جعفر صادق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَلِیسے فرمایا کہ’’ اپنے معاملات میں ان لوگوں سے مشورہ طلب کروجو اللہ   عَزَّ وَجَلَّ کا خوف رکھتے ہیں ۔‘‘

        اے عزیز طالب علم!علم کا طلب کرنا توتمام امور سے افضل واعلیٰ اور سخت مشکل کام ہے۔ لہٰذااس کے متعلق مشورہ کرنا بھی نہایت ضروری ہوگا ۔اس داناشخص نے   طالب علم کو جس نے ان سے مشورہ طلب کیا تھا مشورہ دیتے ہوئے فرمایاکہ ’’جب تم بخارا جاؤ تو ائمہ کے پاس آنے جانے میں جلدی نہ کرنا بلکہ خوب سوچ بچار کے ساتھ کم از کم دو مہینے تک صورت حال دیکھ کر کسی کو اپنا استاذبناناکیونکہ اگر تم نے بغیر سوچے سمجھے کسی استاذ سے سبق لینا شروع کردیا تو ہوسکتاہے کہ کچھ دن بعد تمہیں ان کا طریقۂ تعلیم پسند نہ آئے اورتم اسے چھوڑ کر کسی اور کے پاس چلے جاؤ تو اس طرح تمہارے علم میں برکت نہیں رہے گی۔لہٰذا پہلے دو مہینے تک کسی استاذ کے منتخب کرنے کے بارے میں سوچ بچار کرلو اور اس بارے میں کسی سے مشورہ بھی کرناکہ بعد میں ان سے اِعراض کی نوبت نہ آئے اورتمہارے علم میں بھی برکت ہو اورتم اپنے علم سے دوسروں کو بھی فائدہ پہنچا سکو۔‘‘

ثابت قدمی :

        اے عزیز طالب علم!تجھے معلوم ہونا چاہیے کہ ثابت قدمی تمام کاموں کی اصل ہے لیکن یہ بہت مشکل عمل ہے جیسا کہ کسی شاعر نے کہا کہ :  

لِکُلِّ اِلٰی شَأْوِالْعُلَاحَرَکَاتُ                                                                      وَلٰکِنْ عَزِیْزٌفِی الرِّجَالِ ثَبَاتُ

ترجمہ : بلندیوں تک پہنچنے کی خواہش میں تو ہرانسان حرکت کرسکتاہے لیکن لوگوں کے لئے ثابت قدمی بہت مشکل چیزہے ۔

        کسی نے کہا کہ ایک گھڑی صبر کرلینا سب سے بڑی بہادری ہے۔ لہٰذاایک طالب علم کے لے ضروری ہے کہ وہ صبر واِستقلا ل کے ساتھ ایک استاذ کے پاس پڑھتارہے اور اپنی کتابوں کو ثابت قدمی سے پڑھے۔کسی بھی کتاب کو ادھورا نہ چھوڑے۔جس فن کو بھی اختیار کرے اس میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرے اورکسی دوسرے فن کو اس وقت تک ہاتھ نہ لگائے جب تک کہ پہلے فن میں پختگی پیدا نہ ہوجائے۔جب طالب علم تحصیل علم کے لئے کسی شہر میں مقیم ہوتو اسے چاہیے کہ بغیر کسی ضرورت کے شہر سے باہر نہ جائے کیونکہ یہ تمام چیزیں تحصیلِ علم میں خلل پیدا کرتی ہیں اورطالب علم کے دل کو نہ صرف غیر ضروری چیزوں میں مشغول کر دیں گی بلکہ اوقات کو ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ استاذ کی اذیت کا سبب بھی بنیں گی۔ لہٰذا ایک طالب علم کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے نفس کی چاہتوں پر عمل پیراہونے کے بجائے ان پر صبر کرے ۔ایک شاعر کہتاہے کہ :  

اِنَّ الْھَوَی لَھُوَالْھَوَانُ بِعَیْنِہِ                                                             وَصَرِیْعُ کُلِّ ھَوًی صَرِیْعُ ھَوَانِ

ترجمہ : خواہش نفس وہ تو بذات خود حقارت آمیز چیز ہے اورہر وہ کہ جس پر خواہشات کا غلبہ ہواس پرذلت وحقارت بھی غالب ہوں گی۔

        اسی طرح ایک طالب علم کو راہِ علمِ دین میں آنے والی آزمائشوں اورآفات پر بھی صبر کرناچاہیے کسی نے کہا ہے کہ : خَزَائِنُ الْمِنَنِ عَلٰی قَنَاطِرِالْمِحَنِ۔یعنی :  بخشش اوراحسانوں کے خزانے آزمائشوں کے پل سے گزر کر ہی حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

 



[1]       یُشِیْرُاِلٰی مَارَوَاہُ الدَّیْلَمِیُّ عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍاَنَّ النَّبِیَّصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمقَالَ تَعَلَّمُواالْعِلْمَ قَبْلَ اَنْ یُّرْفَعَ، فَاِنَّ اَحَدَکُمْ لَایَدْرِیْ مَتَی یَفْتَقِرُاِلٰی مَاعِنْدَہُ وَعَلَیْکُمْ بِالْعِلْمِ،  وَاِیَّاکُمْ وَالتَّنَطُّعَ وَالتَّبَدُّعَ وَالتَّعَمُّقَ وَعَلَیْکُمْ بِالْعَتِیْق۔ یعنی:حضورنبی ٔ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’علم حاصل کرو قبل اس کے کہ وہ اٹھالیا جائے کیونکہ تم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ اسے کب اس کی ضرورت پڑے جو اس کے پاس ہے( لہٰذا)تم پرعلم حاصل کرنا لازم ہے اور خواہشات کی پیروی کرنے اوربدعت اختیار کرنے سے بچواور کسی کی ٹوہ میں نہ پڑواورپرانی(دینی مسلّمہ) رِوایات کو مضبوطی سے تھام لو۔‘‘  (کنزالعمال، کتاب العلم، الباب الاول، الحدیث : ۲۸۸۶۱، ج۱۰، ص۷۲)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن