30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
أَلَیْسَ مِنَ الْخُسْرَانِ اَنَّ لَیَالِیًا تَمُرُّبِلَانَفْعٍ وَّتُحْسَبُ مِنْ عُمْرِی
ترجمہ : (۱)…لوگوں کا سرور تونئے نئے لباس پہننے میں ہے مگر علم نیند کو ترک کر کے ہی حاصل کیا جا سکتاہے۔
(۲)…کیا بدبختی کی بات نہیں کہ راتیں بغیر نفع گزرجائیں ، حالانکہ ان کا شمار عمر میں ہورہا ہے۔
ایک اور شاعر کہتاہے :
قُمِ اللَّیْلَ یَاھٰذَالَعَلَّکَ تَرْشُدُ اِلٰی کَمَْ تَنَامُ اللَّیْلَ وَالْعُمْرُیَنْفُدُ
ترجمہ : اے طالب علم !راتوں کو اٹھ شاید کہ تجھے ہدایت ملے تم رات کو کتنا سوتے ہو حالانکہ تمہار ی عمر ختم ہوتی جارہی ہے ۔
رزق میں کمی کرنے والے اَسباب میں
ننگے سونا، بے حیائی سے پیشاب کرنا، پہلوکے بل ٹیک لگاکرکھانا، دسترخوان پر گرے ہوئے روٹی کے ٹکڑے وغیرہ اٹھانے میں سستی کرنا، پیاز اورلہسن کے چھلکے جلانا، گھر میں رومال سے جھاڑو دینا، رات کو جھاڑو دینا، کوڑا گھر ہی میں چھوڑدینا ، مشائخ کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَامکے آگے چلنا، ماں باپ کو ان کے نام سے پکارنا، کسی بھی گری پڑی چیز سے دانتوں کا خلال کرنا، ہاتھوں کو گارے یا مٹی سے دھونا ، چوکھٹ پر بیٹھنا، دروازے کے ایک حصے سے ٹیک لگاکرکھڑے ہونا، بیت الخلا میں وضو کرنا ، بدن ہی پر کپڑے وغیرہ سی لینا ، چہرے کو لباس ہی سے خشک کرلینا ، گھر میں مکڑی کے جالوں کو لگا رہنے دینا ، نماز میں سستی کرنا ، نماز فجر کے بعد مسجد سے نکلنے میں جلدی کرنا ، صبح سویرے بازار جانا، دیر گئے بازار سے آنا ، فقیروں کی مانگی ہوئی روٹیاں خریدنا، اپنی اولاد کے لئے بددعاکرنا، کھانے کے برتن کو صاف نہ کرنااورچراغ کو پھونک مارکر بجھانا یہ تمام چیزیں فقر و محتاجی پیدا کرتی ہیں ۔یہ ساری باتیں مختلف احادیث سے ماخوذ ہیں ۔
اسی طرح چندامور اوربھی ہیں جوفقر و محتاجی کا سبب بنتے ہیں ۔جیسے ٹوٹے ہوئے قلم کو پھردوبارہ باندھ کر لکھنا، ٹوٹے ہوئے کنگھے کا استعمال کرنا، والدین کے لئے دعائے خیر کوچھوڑ دینا ، عمامہ بیٹھ کر باندھنا ، شلوارکھڑے ہوکرپہننا، کنجوسی کرنا ، سستی وکاہلی کرنااورنیک اَعمال میں ٹال مٹول کرنا۔
رزق میں اِضافہ کرنے والے اَسباب :
حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’اِسْتَنْزِلُواالرِّزْقَ بِالصَّدَقَۃِ۔یعنی : صدقات کی کثرت سے رزق طلب کرو۔‘‘([1])
علی الصبح بیدار ہونا نعمتوں میں اضافہ کا باعث بنتاہے۔خصوصاً اس سے رزق میں اضافہ ہوتاہے۔ اسی طرح خوشخطی رزق کی کنجیوں میں سے ایک کنجی ہے اورخندہ پیشانی وخوش کلامی بھی رزق کو بڑھاتی ہے۔
حضرت سیِّدُناحسن بن علی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکے بارے میں آتا ہے کہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا : گھر اوربرتنوں کو صاف ستھرا رکھنا موجب غَنا ہے ۔ نیز رزق کی وسعت کاقوی ترین ذریعہ یہ ہے کہ انسان نماز کو خشوع وخضوع ، تعدیل ارکان کا لحاظ کرتے ہوئے اورتمام واجبات اورسنن وآداب کی پوری طرح رعایت کرتے ہوئے ادا کرے۔
حصولِ رزق کے لئے نمازِچاشت پڑھنابے حدمفید اورمُجَرَّب ہے۔اسی طرح سورۂ واقعہ کو خصوصاًرات میں پڑھنا نیز سورہ ٔملک، سورۂ مزمل، سورۂ لیل اور سورۂ الم نشرح کی تلاوت کرتے رہنا بھی فراخی رزق کا سبب ہے۔
اسی طرح مسجد میں اذان سے پہلے پہنچنا، ہمیشہ باوضورہنا، سنت فجراوروترکو گھر پر ادا کرنا اوروتر کے بعد کوئی دنیاوی کلام نہ کرنا، عورتوں کے پاس ضرورت سے زیادہ نہ بیٹھنا، غیرمفیداورلغو کلام سے اِجتناب کرنارزق میں اضافہ کاموجب ہوتا ہے۔جیسا کہ کسی نے کہاہے کہ’’مَنِ اشْتَغَلَ بِمَالَایَعْنِیْہٖ یَفُوْتُہٗ مَایَعْنِیْہٖ۔یعنی : جو غیر ضروری کاموں میں مشغول ہوجائے اس سے ضروری کام تک چھوٹ جاتے ہیں ۔‘‘
کسی کا قول ہے کہ’’ جب تم کسی شخص کو بہت زیادہ بولتے دیکھو تو پھر اس کے مجنون ہونے کا بھی یقین کرلو۔‘‘
امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم ارشاد فرماتے ہیں : ’’اِذَاتَمَّ الْعَقْلُ نَقَصَ الْکَلَامُ۔ یعنی : جب عقل کامل ہوجاتی ہے تو انسان کاکلام بھی مختصر ہوجاتاہے۔‘‘
خود میں نے اس موضوع پر کہاہے :
اِذَاتَمَّ عَقْلُ الْمَرْئِ قَلَّ کَلاَمُہٗ وَأَیْقِنْ بِحُمْقِ الْمَرْئِ اِنْ کَانَ مُکْثِرًا
ترجمہ : جب عقل کامل ہوجاتی ہے تو بندے کی گفتگو بھی کم ہوجاتی ہے اورجب کسی باتونی کو دیکھو تو پھر اس کی حماقت کا یقین کرلو۔
ایک اور شاعر کہتاہے :
اَلنُّطْقُ زَیْنٌ وَّالسُّکُوْتُ سَلَامَۃٌ فَاِذَانَطَقْتَ فَلَا تَکُنْ مِّکْثَارًا
مَااِنْ نَّدِمْتُ عَلٰی سُکُوْتِیْ مَرَّۃً وَلَقَدْنَدِمْتُ عَلَی الْکَلَامِ مِرَارًا
ترجمہ : (۱)…بولنا زینت ہے اورخاموشی سلامتی لہٰذا جب بولنے کا ارادہ کرو تو پھر ضرورت سے زیادہ کلام مت کرو۔
(۲)…میں نے کبھی خاموشی پر ندامت نہیں اٹھائی لیکن بولنے پر مجھے بارہا ندامت اٹھانی پڑی۔
وہ وظائف جور زق کو بڑھاتے ہیں ان میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع