30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ علٰی اِحْسَا نِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمتبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدَّد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس’’المد ینۃ العلمیۃ ‘‘ بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے عُلما و مُفتیانِ کرام کَثَّرَ ھُمُ اللّٰہُ السَّلَام پرمشتمل ہے، جس نے خالص علمی، تحقیقی اوراشاعتی کام کا بیڑااُٹھایاہے۔اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں :
(۱)شعبۂ کتُبِ اعلیٰ حضرت (۲)شعبۂ درسی کُتُب
(۳)شعبۂ اصلاحی کُتُب (۴)شعبۂ تراجمِ کتب
(۵)شعبۂ تفتیشِ کُتُب (۶)شعبۂ تخریج
’’ المد ینۃ العلمیۃ ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلٰیحضرت اِمامِ اَہلسنّت، عظیم البَرَکت، عظیمُ المرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامیٔ سنّت ، ماحیٔ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِ طریقت، باعثِ خَیْر و بَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولیٰنا الحاج الحا فِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسْع سہل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے ۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی، تحقیقی اوراشاعتی مدنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اور مجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِ س کی ترغیب دلائیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ’’دعوتِ اسلامی‘‘کی تمام مجالس بَشُمُول’’المد ینۃ العلمیہ‘‘کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اِخلاص سے آراستہ فرماکر دونو ں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے۔ ہمیں زیرِ گنبد ِ خضرا شہادت، جنّت البقیع میں مدفن اور جنّت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔
(اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )
![]()
رمضان المبارک ۱۴۲۵ھـ
٭…٭…٭…٭…٭…٭
پہلے اسے پڑھ لیجئے!
زیر نظر کتاب ’’تَعْلِیْمُ الْمُتَعَلِّمْ طَرِیْقَ التَّعَلُّم‘‘حضرت سیِّدُناامام برہان الدین زرنوجیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَلِی کی مختصر و جامع تصنیف ہے جو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے علم دین کے موضوع پر مرتب فرمائی۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ترکستان کے مشہور شہر’’ زرنوج‘‘ میں پیدا ہوئے، اسی وجہ سے زرنوجی کہلائے ۔ زرنوج، خوجند کے بعد ماوراء النہر کے قریب واقع ہے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی شخصیت علم و فضل، زہد و تقوی سے عبارت تھی۔عُلمائے احناف میں یگانہ روزگار شمار کئے جاتے تھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو صاحب ہدایہ شیخ الاسلام برہان الدین ابوالحسن علی بن ابو بکرمرغینانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے شرف تَلَمُّذ حاصل تھا۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا وصال تقریباً 610 ھ میں ہوا۔
آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنی اس کتاب میں ’’ایک طالب علم کو کیسا ہوناچاہیے ‘‘اور طلب علم میں طلبہ کو کن کن مشکلات و مصائب کا سامنا ہو سکتا ہے اور ان مشکلا ت و مصائب سے کس طرح براء ت مل سکتی ہے ان کا بیان کیا ہے۔ طلبہ پرہیزگاری ، سلیقہ شعاری اور قناعت پسندی اور علم دین کے حصول میں ثابت قدمی کیسے حاصل کر سکتے ہیں ان امور کو بھی ذکر کیا ہے کیونکہ شروع میں جب طلبہ جامعات میں داخلہ لیتے ہیں تو بہت اچھی اچھی نیتوں اور ڈھیر سارے جذبات کے ساتھ علم دین حاصل کرنے میں مشغول ہو جاتے ہیں مگر آہ! آہستہ آہستہ ان نیتوں اور جذبات میں شیطان طالب علم کو سستی دلانا شروع کرتاہے جس کی وجہ سے بعض طلبہ کو علم دین کے حصول میں ثابت قدمی نہیں رہتی اوریوں وہ علم دین سے دور ی اختیار کرنے لگتے ہیں ۔ مصنف رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنی اس کتاب میں شیطان کے ان واروں سے کس طرح نجات ملے ان باتوں کو بھی ذکرکیا ہے۔نیز آپ اس کتاب میں بے شمار نصیحتوں اور حصول علم کے سنہری اصولوں کو پائیں گے ان شآء اللّٰہعَزَّوَجَلَّ۔ اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت ، بانی ٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر خاص وعام کو اس کے مطالعے کی اکثر ترغیب دیتے ہیں ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ !مجلس المدینۃ العلمیۃ(دعوت ِاسلامی) نے اکابرین و بزرگانِ اہلسنت کی مایہ ناز کتب کوحَتَّی الْمَقْدُوْر جدید دور کے تقاضوں کے مطابق شائع کرنے کا عزم کیا ہے۔ چنانچہ اس کتاب کا ترجمہ بھی اِستفادۂ عامہ کی غرض سے پیش کیا جارہاہے ۔یہ کتاب نئی کمپوزنگ، احادیث کی حَتَّی الْمَقْدُوْر تخریج، عربی وفارسی عبارات اور اشعار کی درستی، نیز مآخذ و مراجع کی فہرست کے ساتھ مزین ہے۔’’المدینۃ العلمیۃ ‘‘کے مدنی عُلماء کرام کی یہ محنت قابل ستائش و لائق تحسین ہے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان کی یہ پیش کش قبول فرما کر جزائے جزیل عطا فرمائے، انہیں مزید ہمت اور لگن کیساتھ دین کی خدمت کا جذبہ عطافرمائے۔
( اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )
شعبہ تراجِم کتب(مجلس المدینۃ العلمیۃ)
٭…٭…٭…٭…٭…٭
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع