30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(39)ذَاتِ عِرْق: عراق کی جانب سے آنے والوں کے لئے مِیْقات ہے۔
(40)یَلَمْلَم: یہ اہلِ یمن کی مِیْقات ہے اور پاک و ہندوالوں کیلئے مِیْقات یَلَمْلَم کی مَحاذات ہے۔
(41)جُحْفَہ: ملکِ شام کی طرف سے آنے والوں کیلئے مِیْقات ہے۔
(42)قَرْنُ الْمَنازِل: نجد (موجودہ رِیاض) کی طرف سے آنے والوں کے لئے مِیْقات ہے۔ یہ جگہ طائِف کے قریب ہے۔
(43)حَرَم: مکّۂ معظّمہ زَادَھَا اللہ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً کے چاروں طرف مِیلوں تک اِس کی حُدُود ہیں اور یہ زمین حُرمَت و تَقَدُّس کی وجہ سے ’’ حَرَم ‘‘ کہلاتی ہے۔ ہر جانب اِس کی حُدُود پر نشان لگے ہیں ۔ حرم کے جنگل کا شکار کرنا نیز خود رَو دَرَخت اور تَر گھاس کاٹنا ، حاجی ، غیرِحاجی سب کے لئے حرام ہے۔ جو شخص حُدُودِ حَرَم میں رہتا ہو اُسے ’’ حَرَمی ‘‘ یا ’’ اَہلِ حَرَم ‘‘ کہتے ہیں ۔
(44)حِل: حُدُودِحَرَم کے باہَر سے مِیقات تک کی زمین کو ’’ حِل ‘‘ کہتے ہیں ۔ اِس جگہ وہ چیزیں حَلال ہیں جو حَرَم کی وجہ سے حُدود حَرَم میں حرام ہیں ۔ زمینِ حِل کا رہنے والا ’’ حِلّی ‘‘ کہلاتا ہے۔
(45)آفاقِی: وہ شخص جو ’’ مِیقات ‘‘ کی حُدُود سے باہَر رہتا ہو۔
(46)تَنْعِیْم: حُدودِ حرم سے خارج وہ جگہ جہاں سے مکۂ مکرَّمہ زَادَھَا اللہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع