دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Rafiq ul Haramain | رفیق الحرمین

book_icon
رفیق الحرمین
            
(7)مَطاف : جس جگہ میں طواف کیا جاتا ہے۔ (8) طَوافِ قُدُوْم: مکّۂ معظّمہ زَادَھَا اللہ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً میں داخِل ہونے پر کیا جانے والا وہ طواف ہے جومیقات کے باہر سے آنے والا مفرد حاجی آتے ہی کرتا ہے اور حجِ قِران کرنے والا عمرہ کرنے کے بعد یہ طواف کرتا ہے ۔ ’’اِفراد‘‘یا ’’ قِران ‘‘ کی نیَّت سے حج کرنے والوں کے لئے سنّتِ مُؤَکَّدہ ہے۔ (9) طَوافِ زِیارۃ: اِسے طوافِ اِفاضہ بھی کہتے ہیں ، یہ حج کا رُکن ہے ، اِس کا وَقت 10 ذُوالحِجَّۃِ الحرام کی صبحِ صادق سے 12 ذُوالحِجَّۃِ الحرام کے غُروبِ آفتاب تک ہے مگر 10 ذُوالحِجَّۃِ الحرام کو کرنا اَفضَل ہے۔ (10) طَوافِ وَداع: اسے ’’ طواف ِ رخصت ‘‘ اور ’’ طوافِ صَدر ‘‘ بھی کہتے ہیں ۔ یہ حج کے بعد مَکَّۂ مکرّمہ زَادَھَا اللہ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً سے رُخصت ہوتے وَقت ہر آفاقی حاجی پر واجِب ہے۔ (11)طَوافِ عُمْرَہ: یہ عُمرہ کرنے والوں پر فرض ہے۔ (12)اِسْتِلام: حجراَ سود کو بوسہ دینا یا ہاتھ یا لکڑی سے چُھو کر ہاتھ یا لکڑی کو چوم لینا یا ہاتھوں سے اُس کی طر ف اِشارہ کر کے اُنہیں چو م لینا۔ (13)سَعْی: ’’ صَفا ‘‘ اور ’’ مَروَہ ‘‘ کے مابَین (یعنی درمیان) سات پھیرے لگا نا (صَفا سے مَروہ تک ایک پھیرا ہوتا ہے یوں مَروہ پر سات چکَّر پورے ہوں گے)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن