30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(بیوی شوہر کو رِضا مندکرے ، مقروض جو ابھی قرض ادانہیں کر سکتا تو اُس ( قرض خواہ) سے بھی اجازت لے ، اگر حج فرض ہوچکا ہے تو اِجازت نہ بھی ہو تب بھی جانا ہوگا ، (مُلَخَّص ازبہارِ شریعت ج ا ص ۱۰۵۱) ہاں عُمرہ یانَفلی حج کے لئے والِدَین سے اِجازت لئے بِغیر سفرنہ کریں ۔ یہ بات غَلَط مشہورہے کہ جب تک والِدَین نے حج نہیں کیا اولاد بھی حج نہیں کرسکتی) ۔
(6) : مالِ حلال سے حج کروں گا ۔ ( ورنہ حج قَبول ہونے کی اُمّید نہیں اگرچِہ فرض اُتر جائے گا۔ اگر اپنے مال میں کچھ شُبہ ہو تو قرض لے کر حج کو جائے اور وہ قرض اپنے (اُسی مشکوک) مال سے ادا کردے۔ (ایضاً) حدیث شریف میں ہے: جو مالِ حرام لے کر حج کو جاتا ہے جب لَبَّیک کہتا ہے ، ہاتِف غیب سے جواب دیتا ہے : نہ تیری لَبَّیک قَبول ، نہ خدمت پذیر (یعنی منظور) اور تیرا حج تیرے منہ پر مردود ہے ، یہاں تک کہ تُو یہ مالِ حرام کہ تیرے قبضے میں ہے اُس کے مستحقوں کو واپَس دے۔ (فتاویٰ رضویہ ج۲۳ ص ۵۴۱) )
(7) : سفرِ حج کی خریداریوں میں بھاؤ کم کروانے سے بچوں گا۔ ( میرے آقااعلیٰ حضرت ، امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : بھاؤ (میں کمی) کے لئے حُجَّت ( یعنی بَحث و تکرار) کرنا بہتر ہے بلکہ سنّت ، سوا اُس چیز کے جو سفرِ حج کے لئے خریدی جائے ، اِس (یعنی سفرِ حج کی خریداریوں ) میں بہتر یہ ہے کہ جو مانگے دیدے۔ (فتاویٰ رضویہ ج۱۷ ص ۱۲۸ ) ) (8) چلتے وقت گھروالوں ، رشتے داروں اور دوستوں سے قُصور مُعاف کرواؤں گا ، ان سے دعا کرواؤں گا۔ ( دوسروں سے دعا کروانے سے بَرَکت حاصِل ہوتی ہے ، اپنے حق میں دوسرے کی دُعا قَبول ہونے کی زیادہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع