دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Rafiq ul Haramain | رفیق الحرمین

حج و عمرے والے کیلئے 56نیّتیں

book_icon
رفیق الحرمین
            
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

حج و عمرے والے کیلئے 56نیّتیں

(مع روایات ، حکایات و مدنی پھول) (حجّاج و مُعتَمِرین ان میں سے موقع کی مُناسَبَت سے وہ نیتیں کر لیں جن پر عمل کرنے کا واقِعی ذِہن ہو) (1) : صِرْف رِضائے الٰہی اللہ عَزَّ وَجَلَّ پانے کے لئے حج کروں گا۔ (قَبولیَّت کیلئے اِخلاص شرط ہے اور اخلاص حاصل کرنے میں یہ بات بہت معاون ہے کہ جب ریا کاری اور شہرت کے تمام اسباب تَرْک کر دیئے جائیں ۔فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم ہے: لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ میری اُمّت کے اَغنِیاء (یعنی مالدار) سَیر و تفریح کے لیے اور درمِیانے دَرَجے کے لوگ تجارت کے لیے اور قُرّاء ( یعنی قاری) دِکھانے اور سنانے کیلئے اور فُقَرا مانگنے کے لئے حج کریں گے۔ (تاریخ بغداد ج ۱۰ ص ۲۹۵) ( 2) : اِس آیتِ مبارَکہ پر عمل کروں گا : وَ اَتِمُّوا الْحَجَّ وَ الْعُمْرَةَ لِلّٰهِؕ- (پ ۲ ، البقرۃ: ۱۹۶) ترجَمۂ کنزالایمان : حج اورعمرہ اللہ کے لئے پورا کرو ۔ (3):(یہ نیّت صِرْف فرض حج کرنے والا کرے) اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اطاعت کی نیَّت سے اِس حکمِ قراٰنی: وَ  لِلّٰهِ  عَلَى  النَّاسِ   حِجُّ  الْبَیْتِ  مَنِ  اسْتَطَاعَ  اِلَیْهِ  سَبِیْلًاؕ- (پ۴ ، اٰل عمران: ۹۷) ترجَمۂ کنزالایمان : اور اللہ کے لئے لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا ہے جو اس تک چل سکے ۔ پرعمل کرنے کی سعادت حاصل کروں گا۔ (4) : حُضُورِاکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم کی پیروی میں حج کروں گا۔ (5) : ماں باپ کی رِضا مندی لے لوں گا ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن