30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
( ترجَمۂ کنزالایمان : اے ایمان والو !اپنی آوازیں اونچی نہ کرو اس غیب بتانے والے (نبی) کی آواز سے اور ان کے حُضُور بات چِلّا کر نہ کہو جیسے آپس میں ایک دوسرے کے سامنے چِلّاتے ہو کہ کہیں تمہارے عمل اَکارت نہ ہوجائیں اور تمہیں خبر نہ ہو)
پرعمل کرتے ہوئے اپنی آواز کوپَست اور قدرے دھیمی رکھوں گا۔
(42) : اَسْئَلُکَ الشَّفاعَۃَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ ( یعنی یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم !میں آپ کی شَفاعت کا سُوالی ہوں ) کی تکرار کر کے شَفاعت کی بھیک مانگوں گا۔
(43) : شیخین کَریمین رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہما کی عَظَمت والی بارگا ہوں میں بھی سلام عرض کروں گا۔
(44) : حاضِری کے وَقت اِدھر اُدھر دیکھنے اورسُنہَری جالیوں کے اندر جھانکنے سے بچوں گا۔
(45) : جن لوگوں نے سلام پیش کرنے کا کہا تھا اُن کا سلام بارگاہِ شاہِ انام صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں عَرْض کروں گا۔ (46) : سُنہَری جالیوں کی طرف پیٹھ نہیں کروں گا۔
(47) : جنَّتُ البقیع کے مَدفُونین کی خدمتوں میں سلام عرض کروں گا۔
(48) : حضرتِ سیِّدُنا حمزہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ اورشُہَدائے اُحُد کے مزرات کی زیارت کروں گا ، دعا و ایصالِ ثواب کروں گا ، جَبَلِ اُحُد کا دیدار کروں گا۔
(49) : مسجدِ قُبا شریف میں حاضِری دوں گا۔
(50) : مدینۂ منوَّرہ زَادَھَا اللہ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً کے درودیوار ، بَرگ وبار ، گل وخار اورپتَّھر و غبار اور وہاں کی ہر شے کاخوب ادب واحتِرام کروں گا۔ (حکایت: حضرت سیِّدُنا امامِ مالِک عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْخَالِق
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع