30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زمین تو نہیں ہے بلکہ زمین اس کے بہت نیچے ہے اس کو کافی اوپر کر کے بنایا گیا ہے۔
مسجدِ نبوی شریف عَلٰی صَاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام بھی بہت اونچی ہوگئی ہے اور حقیقت میں بھی اس کا مقام اونچا ہی اونچا ہے۔ کئی سال پہلے جب مسجد نبوی شریف کی توسیع کے لیے کھدائی ہو رہی تھی تو وہاں گہرے گڑھے پڑ گئے تھے ، میں نے ان گڑھوں میں رنگ کی ہوئی عمارتیں وغیرہ دیکھی ہیں جس سے اَندازہ ہوتا ہے کہ اب مسجد نبوی شریف میں کافی بھرائی ہو چکی ہے یہ سب مُرورِ زمانہ یعنی زمانہ کے حَوادِث کی وجہ سے ہوتا ہے ، کبھی آندھی نے حاضری دی ، کبھی طوفان چومنے کے لیے پہنچ گیا اور کبھی ہواؤں نے گنبدِ خضرا کے بوسے لینےشروع کر دئیے ، یوں کچھ نہ کچھ ہوتا رہا جس کی وجہ سے وہ فرش اب کافی اونچا ہو چکا ہے۔
” صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب“کیوں کہتے ہیں؟
سُوال: آپ صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبکیوں کہتے ہیں ؟
جواب:صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبکے معنیٰ ہیں حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پر دُرُود بھیجو۔ مجھے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے محبت ہے اور کون ایسا ہے جسے محبت نہ ہو!ہر مسلمان آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے محبت کرتا ہے۔ ہم صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب کہہ کر دُرُود شریف پڑھواتے ہیں تو اِس طرح دُرُود شریف پڑھنے کی دعوت دینا گویا نیکی کی دعوت دینا ہے کہ دُرُود شریف پڑھنے اور پڑھانے والے کو ثواب ملے گا ۔ صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب کہہ کر دُرُودِ پاک پڑھوانا ثواب کا کام ہے اس لیے دُعا کریں کہ میں آخری سانس تک یہ کہتا رہوں۔
مکروہ وقت میں پانی پینے کا شرعی حکم
سُوال : بعض لوگ کہتے ہیں کہ مکروہ وقت میں پانی نہیں پی سکتے تو کیا مکروہ وقت میں پانی پی سکتے ہیں؟
جواب:روزہ نہ ہو تو پی سکتے ہیں۔
تبرکات کے بارےمیں کیسے پتا چلے کہ اصلی ہیں یا نقلی؟
سُوال : بعض لوگ تبرکات کی زیارت کراتے ہیں تو ان کے بارے میں یہ کیسے پتا چلے کہ وہ اصلی ہیں یا نقلی؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع