دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Rabi ul Awwal Main Jhanday Lagana Kesa | ربیع الاول میں جھنڈے لگانا کیسا؟

میلاد کرنا کیسا ہے؟ محفل میلاد اور جلوس کے آداب

book_icon
ربیع الاول میں جھنڈے لگانا کیسا؟

جلوسِ میلاد کو ہر طرح کی شر انگیزی سے بچائیے

اِس بات کا بھی خصوصی خیال رکھنا چاہیے  کہ جلوسِ میلاد میں کسی قسم کی اِشتعال انگیزی نہ ہو  مثلاً کسی کے اِدارے کے باہر جاکر اِشتعال انگیز نعرے نہ لگائے جائیں ، بعض اوقات سامنے سے بھی جوابی کاروائی ہوجاتی ہے تو سرپر پاؤں رکھ کر بھاگتے ہی بنتی ہے اور یوں سارا جلوسِ میلاد سبوتاژ ہو جاتا ہے ، کبھی تو سامنے سے فائرنگ بھی کر دی جاتی ہے اور کئی شہادتیں ہوجاتی ہیں۔ کیا کوئی یہ پسند کرے گا  کہ اس کی بارات جا رہی ہو اور وہ اِس طرح کی اِشتعال انگیزی کا شکار ہوکر خراب ہو جائے؟ یقیناً کسی کو یہ بات قبول نہیں ہوگی تو یہ جلوسِ میلادِ مصطفےٰ دَر حقیقت ہماری بارات ہی ہے لہٰذا اِس کو بھی خراب ہونے سے بچانا ہے۔ کسی کے خلاف بھی نعرے بازی نہیں کرنی ، نہ کسی کو اِشتعال دِلانے کی کوشش کرنی ہے کہ اِس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ، ایسی حرکات کرنے سے کوئی آپ کے ساتھ شامل نہیں  ہوگا  اور نہ ہی کوئی آپ سے متأثر ہوگا ۔ یہ  بات ذہن نشین کرلیجیے کہ گالیاں دے کر کسی کو بھی قریب نہیں کیا جاسکتا۔

جلوسِ میلاد میں نیکی کی دعوت کا اِہتمام کیجیے

اگر اَدب و اِحترام سے جلوسِ میلاد میں شرکت کریں گے تو کئی فوائد حاصِل ہو سکتے ہیں ، ایسے کئی واقعات موجود ہیں کہ جلوسِ میلاد کو دیکھ کر غیر مسلم مسلمان ہو گئے ، اِس کی وجہ یہی ہے کہ اَدب و اِحترام والا جلوس اپنے اندر از خود جاذبیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے دیکھنے والوں کا دِل اس سے کشش محسوس کرتا اور اس کے قریب ہو جاتا ہے۔ اس کے بَرعکس اگر ہڑا ہوڑی ہو گی تو بجائے لوگوں کے قریب آنے کے فاصلے بڑھ جائیں گے۔ تو جلوسِ میلاد میں اِنتہائی منظم طریقے سے شریک ہوں اور ذِمَّہ دارا ن جلوس کو  راستے میں کسی مناسب جگہ پر روک کر نیکی کی دعوت کا اِہتمام کریں۔ جو  لوگ جلوسِ میلاد کو نہیں مانتے انہیں  چھیڑنے کی ضَرورت نہیں ہے ، نہ ان کے پاس جانے کی ضَرورت ہے اور  نہ ان کی صحبت اِختیار کرنے کی ضَرورت ہے ، بس آپ اپنا  کام صحیح طریقے سے کرتے رہیں۔

گھرکے  اَفراد مل کر بھی محفلِ میلاد کر سکتے ہیں

سُوال:اگر کوئی اپنے گھر میں محفلِ میلاد کرنا  چاہے تو کیا وہ خود محفل میلاد کر سکتا ہے یا اسے دِیگر ثنا خوانوں کو بُلانا پڑے گا؟


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن