30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے زور سے تلاوت کرنے کے سبب مجھے تکلیف ہوتی ہے تو اسے فوراً منکر نہ کہہ دیا کریں کیونکہ بے چارے کو تکلیف ہو رہی ہے اِس لیے وہ اِس طرح کہہ رہا ہے ۔ دیکھیے !اگر آپ تندرست ہیں تو کیا سارے ہی تندرست ہیں؟ بوڑھے اور چھوٹے بچے بھی تو ہوتے ہیں اِس لیے ہم سمجھاتے ہیں کہ مائیک پر بلند آواز سے نعتیں مَت چلایا کرو کہ مَریضوں ، بوڑھوں اور جن کو صبح کام دَھندے پر جانا ہوتا ہے انہیں تکلیف ہوتی ہے ۔ آپ رات بھر مائیک پر نعتیں چلا کر صبح اوندھے پڑے ہوتے ہیں جبکہ یہ بے چارے صبح بچوں کی روزی روٹی کمانے جاتے ہیں لہٰذا کسی کو تکلیف نہیں دینی چاہیے۔
ہمیں جَشنِ وِلادت کا ہر کام اِس طرح کرنا ہے کہ کسی کو بھی تکلیف نہ ہو اورہماری بھرپور ثواب کی نیت ہو اور اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی رضا مقصود ہو۔ اللہ پاک اور اس کےپیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی رِضا اسی صورت میں حاصِل ہو گی کہ جب ہمارے اِس کام کی وجہ سے کسی کو ناحق تکلیف نہ ہو۔ اگر ہماری کوتاہی کی وجہ سے کسی کو تکلیف پہنچے تو ثوا ب کہاں ملے گا؟ یہ مَدَنی پھول اپنی ڈائری میں لکھ لیں یا اپنے دِل کے مَدَنی گلدستے میں سجالیں کہ “ ہمیں اللہ پاک اور اس کے پیارے رَسُول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی رِضا اور شریعت کےمُطابق ہی جَشن ِ وِلادت مَنانا ہے۔ “ ہمارے اسلامی بھائی جھنڈے اور بتیاں لگاتے اور سجاوٹیں کرتے ہیں انہیں اس میں شاید مشکل پیش آتی ہوگی تو یہ ایسا کریں کہ اپنے اپنے علاقوں میں علاقائی سطح پر مجلسِ میلاد بنا لیں اور یہ کام ان کےسپرد کر دیں اِنْ شَآءَ اللّٰہ کام میں بہتری آئے گی اور مدینہ مدینہ ہو جائےگا۔ اِس مجلس میں شیوڈ عاشقانِ رَسُول بھی کام کر سکتے ہیں ، اس کام کے لیے داڑھی اور عمامے والا ہونا ضَروری نہیں البتہ مجلس کا نگران کم از کم پوری داڑھی والا ہو۔
سُوال : جَشنِ وِلادت کے موقع پر لگائی جانے والی بتیاں کب تک جلانی چاہئیں ؟([1])
جواب:رات میں سجاوٹ کرنے میں مزہ آتا ہو گا اور پھر فجر پڑھ کر سو جاتے ہوں گے تو یوں صبح بتیاں بجھانے کی توفیق نہیں ملتی ہو گی اِس لیے دِن میں جگہ جگہ بتیاں جَل رہی ہوتی ہیں ۔ یاد رہے! جب دِن میں سورج کی صورت میں اتنی
[1] یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہل سنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع